Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Muslim Khawateen ka Parda aur Aazadi Islam me. Western Aazadi aur Islam. Haya o Iman

Islam ki Asal Pahchan Haya aur iman par hai?

Muslim Muashare se be-hyayi ka khatma aur Khawateen ka Kirdar.

Westrern Propganda about Womens, womens right in Islam, Parda aur Aurat, Aurat ka parda, Parde ki ahamiyat, hijab modesty, Beauty of Hijab,

موضوع: الحیاء من الایمان
تحریر : علی گوہر عباسی
#الحیاء_تحریری_مقابلہ
کسی بھی چیز کی بنیاد اس کا اصل ہوتی ہے اور اسلام کی بنیاد ایمان پر منحصر ہے۔ ایمان کا حصول اس کے تقاضے پورے کرنے سے ہوتا ہے اور ایمان کا ایک تقاضا ہے " حیاء " جیسے حدیث مبارکہ میں آتا ہے؛
` الحیاء من الایمان `
" حیاء ایمان کی شاخ ہے "
( صحیح بخاری-9)
حیاء کے معنی ایسی شرم ہے جو کسی امر منکر یعنی قبیح اور نا پسندیدہ کام کی جانب مائل ہونے والا انسان خود اپنی فطرت کے سامنے اور اللّٰه کے سامنے محسوس کرتا ہے۔

#اہمیت
اگر آپ کو حق کی اہمیت کا اندازہ کرنا ہو تو یہ دیکھیں کہ باطل کے تیر کس جانب پرزور ہیں۔۔۔۔!! اسلام دشمنوں کو ہمارے نماز ، قرآن ، روزہ ، حج ، صدقہ و خیرات سے کوئی مسئلہ نہیں تبھی آپ دیکھیں کہ ان اعمال کے خلاف ان کا پروپیگنڈا بہت ہی کم ہے ۔۔۔۔۔ انہوں نے پورا زور لگایا ہوا ہے کہ کسی طرح مسلمانوں سے شرم و حیاء ختم کی جائے تو ایمان خود بخود ختم ہوجائے گا ۔۔۔۔۔ جیسے کسی کتاب سے حروف مسخ کیے جائیں تو کتاب کی اہمیت خود بخود ختم ہوجائے گی۔ اس بارے میں رسول الله صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کی صحیح حدیث ہے کہ؛
" جب تجھ میں حیاء نہ ہو تو جو جی چاہے کر "
(صحیح بخاری - 3484)
حیاء کا تعلق سب سے پہلے آنکھوں سے ہے اور آنکھوں کا سیدھا تعلق دل سے اور دل کا ایمان سے ہے تبھی اللّٰه تعالیٰ نے قرآن مجید میں سب پہلے نگاہ نیچی رکھنے کا حکم ہے اور یہ مردوں اور عورتوں کو ایک ہی حکم الگ الگ آیت میں دیا ہے حالانکہ جب قرآن مجید میں قل للمؤمنین کا لفظ آتا ہے تو اس سے مراد مرد و عورت دونوں ہوتے ہیں لیکن اللّٰه نے مردوں اور عورتوں کو الگ مخصوص آیت میں حکم دیا تاکہ حجت بالکل ہی تمام ہوجائے اور کسی وسوسے اور گمراہی کا جواز باقی ہی نہ رہے۔۔۔ بحوالہ سورۃ نور آیت 30-31
#اسوۃ_حسنہ
" لَقَدۡ کَانَ لَکُمۡ فِیۡ رَسُوۡلِ اللّٰہِ اُسۡوَۃٌ حَسَنَۃٌ
اور تمہاری لئے الله کے رسولﷺ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے ."
سورۃ الاحزاب - آیت 21
اور اللّٰه کے رسولﷺ کی ایک ادا نہ بتلاؤں!
#حیاء_کی_انتہا
" نبی کریم ﷺ پردہ میں رہنے والی کنواری لڑکی سے بھی زیادہ حیاء والے تھے. "
صحیح بخاری - 6119
"معاشرے سے ہوجائے اختتام بےحیائی
گر انساں کی ہوجائے حیاء سے آشنائی!"
#الحیاء_من_الایمان!
اللّٰه تعالیٰ سے دعا ہے ہمیں خلوصِ نیت سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ❣️
اللّٰھم آمین یا ربی
والسلام !
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS