find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Parda karne wali ladkiyaa Khud ko Samajhati kya hai, Dil ka Parda hi kafi hai.

Ye ladkiyaa khud ko Samajhti kya hai?
Kya yahi Nek aur Pakbaj hai, yahi Sharm o haya wali hai.

Parda to sirf dil ka hota hai, kya dimag ka bhi hota hai Parda?

ماڈرن: پردہ تو دل کا ہوتا ہے۔ انسان کی آنکھ میں حیا ہونی چاہیے۔ ایسے ہی یہ پردے کا بھوت سوار کیا ہوا ہے سب کے سر پر۔
بڑی دیکھی ہیں پردہ دار بھی پردے میں نہ جانے کیا کیا کرتی پھرتی ہیں۔ اور بڑی ماڈرن لڑکیاں دیکھی ہیں جو کسی کو اپنے پاس بھی نہیں بھٹکنے دیتیں۔

کیفے کی کرسیوں پر بیٹھی ایک لڑکی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کیوں کہ ابھی دروازے سے دو با پردہ لڑکیاں کیفے میں داخل ہوئیں تھیں۔ اور اسے اُن دونوں سے ہی بہت چڑ تھی۔

زیادہ ہی پاکباز بننے کا شوق ہے۔ بس دکھاوا لگتا تھا اسے۔ اُس نے یہ تبصرہ اپنے اِرد گرد کے لوگوں کو ہی نہیں سنایا تھا بلکہ اصل میں اُن دونوں کو ہی سنانا تھا۔

اُن دونوں میں سے ایک با پردہ لڑکی کے ماتھے پر کچھ بل پڑے۔ لیکن پھر مسکرائی اُسکی آنکھیں مسکرائی تھیں۔ وہ جو اپنے بیگ سے پیسے نکال رہی تھی وہیں سے پلٹی دوسری لڑکی نے اسکو جاتے دیکھا تو وہ بھی مسکرائی جانتی تھی وہ رکے گی تو ہرگز نہیں اور وہ چاہتی بھی نہیں تھی کہ وہ رکے۔

وہ چلتی چلتی اُس گروپ کے قریب آئی اور سلام لیا۔
اسلام علیکم و رحمتہ اللّٰهِ و برکاتہ۔
آپ نے ابھی ابھی کہا کہ پردے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ حیا تو آنکھوں میں ہونی چاہیئے۔
کیا آپ سے ایک سوال کہ سکتی ہوں؟

ماڈرن لڑکی ذرا گھبرائی لیکن پھر ناک سے مکھی اڑانے والے انداز میں جیسے اجازت دے دی۔

جب آپ کسی اسکول میں ایڈمشن لیتے ہیں تو کیا بس ہاتھ سے ایڈمشن فورم پر سائن کر لیتے ہیں یا کوئی یونیفارم بھی ہوتا ہے سلیبس اور تمام شرائط بھی؟ یا صرف دل سے نیت کر لی کہ ایڈمشن لینا ہے تو رولز فالو نہیں کرنے کیوں کہ دل سے تو آپ کی نیت کے لحاظ سے اُس اسکول کے سٹوڈنٹ ہیں؟ ایسا ہو سکتا ہے؟

ماڈرن: آف کورس! کیا بات کر رہی ہو۔ جہاں ایڈمشن لینا ہے تو ظاہر سی بات ہے ساری کنڈیشنز بھی تو فالو کرنی پڑتی ہیں۔

با پردہ لڑکی ہلکا سا مسکرائی پھر گویا ہوئی۔
تو کیا آپ نے اسلام ایسے ہی قبول کر لیا؟

دین کے بھی کچھ رولز ہیں۔ اور آپکو پتہ ہے یہ رولز کس نے بنائے ہیں؟

اسکی آواز میں عجیب سا جوش آگیا۔

یہ رولز اُس نے بنائے ہیں جس نے آپکو بنایا ہے۔
اب آپ کی آنکھ میں حیا ہو یا نہ ہو۔ دل کا پردہ ہو‘ یا پھیپھڑوں کا‘ یا گردے کا۔ رب کا حکم ہے کہ اپنے چہروں پر چادریں لٹکانی ہیں تو آپ کو لٹکانی ہی ہیں۔ اس لیے یہ بات تو آپ چھوڑ دیں کہ دل کا پردہ ہوتا ہے یا نہیں۔

اور رہی بات آپکی دوسری بات کی تو پردہ آپکی پارسائی ثابت کرنے کے لیے نہیں ہے‘ پردہ آپکو یہ بتاتا ہے کہ یہ لڑکی مسلمان ہے۔ نہیں تو آپ دیکھ لیں کسی کرسچن کو یا ہندو لڑکی کو کیا کبھی کسی نے کہا کہ پردہ کرو؟
اللہ تعالیٰ نے جب پردے کی آیت نازل کی نا تو کہا کہ "تا کہ وہ پہچانی جائیں اور ستائی نہ جائیں."

تو پردہ یہ بتاتا نہیں کہ میں یا آپ کوئی نیک اور پرہیزگار ہو گئی ہیں۔ بلکہ یہ ہے کہ آپ يا میں اپنے رب کے حکم پر عمل کر رہیں ہیں۔ بیشک گناہ ہم سب سے ہوتے ہیں۔ لیکن ہم ایک اللّٰه کی ماننے والیاں ہیں اپنے نبی کی اُمتی ہیں پردہ اس بات کی گواہی ہے۔

اس لیے پردہ آپکو کرنا ہی ہے۔ ورنہ آپکی مرضی ہے آپ مسلمان ہیں یا نہیں یہ آپکو ڈیسائیڈ کرنا ہے۔السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔

پھر وہ پلٹی اور اطمینان سے چلتی ہوئی دوسری لڑکی کے پاس آئی جو مسکراتے ہوئے اسے دیکھ رہی تھی۔ فرائیز کی پلیٹیں پکڑ کر وہ چلی گئیں لیکن پیچھے بیٹھی ہر لڑکی کو وہ مسلمان ہونے کا احساس دلا گئی۔

~انیحہ رفیق

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS