find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Aaj Ladkiyo ki Shadi me itna waqt kyu barbad kar rahe hai?

Aaj Jawan ladke Ladkiyo ki Shadi me takhir kyu?
Aaj itni umar gujar jane ke bad Log Nikah kyu kar rahe hai?

Aaj sabse Jyada be hyayi kin wajaho se fail rahi hai?

پاؤں پر کھڑے ہونے کے بعد شادی کریں گے ۔۔!

یہی کہتے ہیں ہم کہ پہلے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں پھر شادی کریں گے۔

اب پاؤں پر کھڑے کب ہوں گے یہ ہمیں بھی پتا نہیں ہوتا۔ پڑھنے کے لیے جا رہے کچھ لڑکوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کم سے کم دو تین بچوں کے باپ ہوں گے لیکن معلوم کرنے پر کنوارے نکلتے ہیں۔ پھر پوچھنے پر کہتے ہیں کہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں پھر...

نرسری سے میٹرک، پھر انٹر، بیچلر، ماسٹر، ڈاکٹر، انجینئر وغیرہ کے مقام تک پہنچتے پہنچتے ایک تہائی عمر مکمل ہو جاتی ہے پھر باری آتی ہے نوکری کی جس میں آج کل اچھا خاصا وقت لگ جاتا ہے۔ اگر نوکری نہ کر کے اپنا بزنس کرے تو اسے جمانے کے لیے کافی وقت دینا پڑتا ہے۔ اس طرح تقریباً آدھی زندگی پار ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد جب لگتا ہے کہ ایک پاؤں پر تو کھڑے ہو ہی گئے ہیں پھر شادی کی نیت کی جاتی ہے۔
شادی کے وقت ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ لڑکا، لڑکے کا والد نظر آتا ہے۔

کیا شادی کے بعد پاؤں پر کھڑے نہیں ہو سکتے؟

بالکل ہو سکتے ہیں۔ شادی کو رکاوٹ سمجھنا صحیح نہیں ہے بلکہ شادی کے بعد کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
گھر میں ایسا ہوتا ہی ہے کہ کئی لوگوں کا آنا جانا، کھانا پینا لگا رہتا ہے پھر ایک عورت کے آنے سے کیا بھوکا رہنے کی حالت ہو جائے گی۔
اب بات آتی ہے خرچے کی تو فضول خرچی کو ضروری سمجھنا آپ کی غلطی ہے۔

جس عمر میں آج کل اکثر لڑکے شادی کرتے ہیں، اتنے میں تو چار شادیاں ہو جانی چاہیے۔ جتنا پیسا جمع کر کے شادی کرتے ہیں اتنے میں چار بیویوں کا نہیں تو کم سے کم دو بیویوں کا خرچ ضرور اٹھایا جا سکتا ہے۔

ایک وہ لوگ ہوا کرتے تھے جو اکیس سال کی عمر میں قسطنطنیہ کی دیواریں گرا کر آگے بڑھ جاتے تھے اور ایک ہم ہیں کہ اس عمر کو کھیلنے کودنے، انگریزی پڑھنے اور موج مستی کرنے کی عمر سمجھتے ہیں۔

پردہ عورت کے لیے انعامِ خداوندی

اللہ تعالیٰ نے عورت کو پردہ کرنے کا حکم دیا ہے جو کہ عورت کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑا انعام ہے، اسی پردے میں عورت کی عزت ہے، یہی عورت کی حیا کی حفاظت کا ذریعہ ہے۔ جو عورت پردہ کرتی ہے، اللہ تعالیٰ اس کو دنیا اور آخرت کی بے شمار نعمتیں عطا کرتا ہے، جن میں سے سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ: اللہ تعالیٰ ایسی عورت سے راضی ہوجاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ ایک مسلمان عورت کے لیے اس سے بڑھ کر نعمت اور خوشی اور کیا ہوسکتی ہے کہ اللہ اس سے راضی ہوجائے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS