Sajda Shukr kab karna chahiye aur kaise?
Islam Mein Shukr Guzari Ka Maqam.
Sajda Shukr Karne Ka Sunnat Tareeqa.
Kab Aur Kaise Kiya Jata Hai Sajda Shukr?
Quran Aur Hadees Mein Sajda Shukr Ka Zikr.
Murade Puri Hone Par Sajda: Ek Amal-e-Shukr.
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ ۔۔۔۔۔
سجدہ شکر کی شرائط :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
️: مسز انصاری
انسان کی زندگی کی وہ نئی وقوع پزیر نعمتیں جن کے ملنے یا نہ ملنے دونوں کا احتمال ہو ، یا وہ مصیبتیں جو زائل ہوجائیں یعنی کوئی مصیبت اس سے ٹل جائے، تو بندہ اپنے رب کے سامنے سجدہ ریز ہوکر شکر بجا لاتا ہے، یہ سجدہ شکر کہلاتا ہے ۔ سجدہ شکر ، بندے کا اپنے معزز ترین رب کے سامنے اپنے جسم کے معزز ترین حصے کو قلب و زبان کی حمد و ثناء کے ساتھ زمین پر رکھ دینا سب سے معزز ترین عبادت ہے ۔ اس عبادت کے لیے کیا کچھ اختیار کیا جائے اور کیا کچھ صرفِ نظر کیا جائے درج ذیل میں ملاحظہ فرمائیے
✦ سجدہ شکر کے لیے طہارت شرط نہیں، کیونکہ سجدہ شکر نماز نہیں ہے جبکہ طہارت نماز کی شرط ہے خارج نماز کے لیے طہارت کے لیے شرعئی نص ضروری ہے ،
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء سے باہر آئے ، تو کھانا لایا گیا، کچھ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کی یاد دہانی کروائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (میں نے کوئی نماز پڑھنی ہے کہ میں وضو کروں؟!) مسلم: (374)
چونکہ اچانک ملنے والی خوشخبری میں جو سجدہ شکر کا سبب بنتی ہے انسان موقعہ محل کی مجبوری کے باعث طہارت حاصل نہیں کرسکتا ، سجدہ شکر انسان کی ایک بے اختیاری اور تشکر و امتنان سے لبریز عبادت ہے جو اگر وقت سے مئوخر کر دی جائے تو سجدہ شکر کی حقیقی روح زائل ہو جانے کا احتمال ہے ۔
✦ سجدہ شکر کے لیے مسجد، ستر پوشی ، جائے نماز، عورت کا حجاب یا قبلہ رخ ہونا شرط نہیں ہے
✦ سجدہ شکر بلا کسی اول و آخر تکبیر کے اور بلا کسی تشہد و سلام کے کیا جاتا ہے ، کیونکہ تکبیرات، تشہد و سلام نماز کے لیے ہے جبکہ سجدہ شکر نماز نہیں ہے ۔
✦ سجدہ شکر میں مخصؤص اذکار وادعیہ کی تخصیص نہیں ہے بلکہ حالتِ سجدہ شکر میں انسان بہ کثرت اللہ کا شکر ادا کرے، چونکہ یہ شکرانے کا سجدہ ہے اس لیے انسان کو اپنے معاملہ سے متعلق حمد و شکر اور اللہ کی رضا کے حصول کے لیے توبہ و استغفار کرنا چاہیے ۔
✦ سجدہ شکر بلا قبلہ رخ کی تخصیص کے سواری پر بھی کیا جاسکتا ہے ۔
✦ اگر بروقت سجدہ شکر نا کر پایا تو بعد میں قضا کے طور پر ادا کرسکتا ہے ۔
✦- اگر انسان حالتِ نماز میں ہو اور اسے کوئی خوشخبری ملے تو وہ حالتِ نماز میں سجدہ شکر نہیں کرے گا، اگر اس نے جان بوجھ کر ایسا کیا تو اس کی نماز باطل ہوجائے گی، بالکل اسی طرح جیسے دو سے زائد سجود سے نماز باطل ہوجائے گی ۔ شیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ اس بارے میں کہتے ہیں کہ:
"جس شخص نے نماز میں سجدہ شکر کا حکم جانتے ہوئے بھی عمداً سجدہ شکر کیا تو اس کی نماز باطل ہو جائے گی[ دیکھیے الشرح الممتع على زاد المستقنع " ( 4 / 107 ، 108 ) ]
واللہ تعالیٰ اعلم ۔۔۔۔۔۔۔۔







No comments:
Post a Comment