Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

EK Ladke ka Social media par Posts "Meri Koi Bahen nahi hai" Koi Meri Bahen banegi?

Ladke Ladakiyo ka Social me Par bhai-Bahen banakar Chat karna.

Kya koi Juban se Bhai Bol dene se Bhai aur Bahen Ban jata hai?

"Meri Koi Bahen Nahi hai" Agar Koi Facebook par meri Bahen banana chahati hai inbox me messages kare.

NA Mehram rishte, Girls boys ka chat karna, Social media par Ladkiyo ke inbox me messages karna, Girls chating room,

     آج میں نے ایک لڑکے کی پوسٹ پڑھی جو کہ کچھ اس طرح تھی کہ "کوئی میری بہن بنے گی " جو بننا چاہتی انباکس میسج کرے-

انتہائی افسوس کی بات ہے بہت ساری لڑکیاں نیچے کمنٹ میں جی بھائی کررہی تھی-
میں حیرت میں پڑگئ اتنی کم عقلی کیسے ؟

کسی انجان آدمی کو بھائی بنا رہیں ہیں ؟

کیا ایسے کوئی بھائی بن جاتا یے !!؟

اب یہ تو نہیں کہا جاسکتا وہ سب لڑکیاں دین سے دور ہونگی ان میں سے کچھ کو نالج بھی ہوگا
اتنی تو عقل استعمال کی جاسکتی ہے اتنا ہی وہ انسان بہن بہن کررہا ہے تو انباکس آنے کا کیوں کہہ رہا ہے
میرا یہ پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ بھی ایک فتنہ آج کل پھیلا ہوا ہے اچھی بھلی دین سے منسلک لڑکیاں بھی نامحرم کو بھائی سمجھ کر بات چیت کرنا شروع کر دیتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ ہماری نیت صاف ہے
ایک بات واضح کردوں آپ کی نیت جتنی بھی صاف ہو اللّٰه کے احکام میں حکمت ہے اللّٰه بہتر جانتا ہے ہمارے لیے کیا بہتر ہے بھائی آپ کے وہی ہیں جن کو اللّٰه نے بنایا ہے باقی یہ بھائی جیسوں سے دور رہیں تاکہ آپ اس فتنے سے بچ سکیں
یہ جو آپ منہ بولے بھائی بنالیتی ہیں کیا آپ ان کا تعارف اپنے خاندان میں کراسکتی ہیں ؟والدین کو بتاسکتی ہیں کہ یہ لڑکا میرا بھائی ہے ؟
یقیناً نہیں بتاسکتی ہونگی تو خود سوچیں جو رشتہ والدین سے چھپا کر رکھنا پڑے وہ آپ کے لیے بہتر کیسے ہوسکتا ہے ؟
تو میری ان تمام لڑکیوں کو ایک نصیحت ہے جو ماشاءاللّٰه سے خود بھی علم رکھتی ہیں لیکن اس چیز کو دوسرے کے لیے تو برا سمجھتی ہیں لیکن اپنے لیے نہیں کیونکہ ان کو لگتا ہے ان کی نیت صاف ہے ان کے بنائے گئے بھائی کی نیت صاف ہے ) ان چیزوں سے باز آجائیں نامحرم سے کسی بھی قسم کا ناجائز تعلق نا بنائیں
۔۔ہوسکتا ہے آپ کا بنایا گیا یہ نام نہاد بھائی ہی کل کو آپ کے لیے پچھتاوا بن جائے یہاں کسی پر اعتبار نا کریں
تحریر __ #روشنی کا سفر

نوٹ :
یہ میری تحریر ان لڑکیوں کے لیے ہے جو کسی بھی نامحرم کو بھائی سمجھ کر رابطے میں ہیں یا بات چیت کا تعلق جاری ہے خود کو دھوکہ نا دیں.

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS