Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Islam VS Liberalism: Apne Baccho ko Jinsi Talim kaise de, Sex education ki jarurat Muslim Muashare me.

Muslim Mumalik ne Islam ko apna Dastur mana Magar Amal nahi.. Magrib ne Aqal ko Dastur Mana aur Amal bhi kiya.


Sex education in islam, Womens issue and Islamic Law.

مسلم ملکوں نے اسلام کو اپنا دستور مانا لیکن عمل اس پر نہیں
مغربی ملکوں نے عقل کو اپنا دستور مانا تو اس پر عمل بھی کر کے دکھایا.
طبعی بات تھی کہ نئی آنے والی نسلیں اسلام کے متعلق بدگمانیاں پالتیں اور مغرب کے متعلق اچھے خیالات!
سیکس ایجوکیشن
"اسلامک ایجوکیشن" سے دور جہالت تک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
،صرف اہل تشیح کی کتاب ہی نہیں اہل سنت کی کتاب بہشتی زیور جس میں شادی اور جنسی تربیت کے حوالے سے بہترین مواد موجود ہے صرف یہی  نہیں
بلکہ صحاح ستہ میں حیض، نفاس، استحاضہ۔۔۔ حتی کہ جنسی ازدواجی تعلقات تک سے متعلق احادیث کا اچھا خاصہ ذخیرہ موجود ہے۔ اور تقریبآ ہر حدیث امہات المؤمنین رضی اللہ عنہما  کے ذرائع سے ہی ہم تک پہنچی ہے۔ درمیان میں زیادہ تر راوی مرد صحابہ کرام اور تابعین ہیں۔ جنہیں یہ احادیث ان کی بیویوں نے، ان کی ماؤں نے یا ان کے والدین کرام نے سنائی ہیں۔
کیا آپ ۔۔۔۔ ان باتوں کو پڑھ کر یا سن کر کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں؟
آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ توبہ توبہ ۔۔۔۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ اس دور کی مقدس ہستیاں ایک دوسرے سے حیض و نفاس جیسی شرمناک باتوں کے بارے میں بھی گفتگو کرتی ہوں گی۔
نوجوانی میں جب پہلی مرتبہ دلہا دلہن  پڑھی تھی تو میں حیران رہ گیا تھا۔
 
پڑھنے کے دوران، گھبرا کر ادھر ادھر چوری چوری دیکھتا تھا کہ۔۔۔ کہیں سے کوئی دیکھ تو نہیں رہا۔۔۔
جلد کو الٹ پلٹ کر دیکھتا تھا کہ مبادا کسی بےحیا شخص نے اس مذہبی کتاب میں الگ سے۔۔۔ "ٹوٹے"۔۔۔ تو نہیں جوڑ دئیے۔
دل کی دھڑکن بڑھ گئی تھی۔
توبہ توبہ۔۔۔ کیا یہ واقعی انہوں نے لکھی ہے؟
اتنے بڑے عالم دین نے
اس میں تو۔۔۔۔ اف ۔۔۔۔۔!
میں تو صرف چھالیہ کو سپاری سمجھتا تھا۔ مگر اس کتاب میں تو۔۔۔۔
میرے کانوں کی لوئیں سرخ ہونے لگیں۔
اوئے ہوئے۔۔۔ ہوئے۔۔۔۔ یار
اس میں تو۔۔۔ "سب کچھ" لکھا ہے۔
وہ سب کچھ۔۔۔۔ جس کا ذکر ممنوع ہے۔
جسے ہم کانوں میں سرگوشیوں کی صورت میں بھی ڈر ڈر کر کرتے ہیں۔
تو پھر ہماری سوسائٹی میں اتنے سارے جنسی مسائل کہاں سے آگئے؟
ان موضوعات کو Taboo کس نے بنا دیا؟
ذہن میں سوال اٹھنے لگے۔
سو، ۔۔۔۔ زندگی میں پہلی بار کسی کتاب کا دیباچہ پڑھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کتابوں سے دوری ۔۔۔ ہمیں پھر دور جہالت میں گھسیٹ لائی ہے۔ ہماری بیٹیوں کے مخصوص مسائل ایک بار پھر "بڈھی کھوسٹ جاہل خواتین" کے ہاتھوں میں چلے گئے۔
منبر سے بھی محض "مردوں" کے مسائل بیان ہونے لگے ہیں۔ کیونکہ وہاں سوال پوچھنے والے بھی مرد ہی ہوتے ہیں۔

سائل مرد کا سوال ہی یہ تھا کہ
اگر میری بیوی وظیفہ زوجیت ادا کرنے کے قابل نہ ہو تو کیا میرے لئے دوسری شادی کرنا جائز ہے؟
لہذہ جواب بھی اتنا ہی دیا جاتا ہے ۔۔۔ جتنا سوال کیا گیا ہے۔
ویسے۔۔۔ صاحبان منبر سوال کرنے والے کی نیت کی کھوٹ کا اندازہ لگا کر اس کی "اخلاقی چھترول" تو کر ہی سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے پتہ ہے کہ آپ میں سے بہت سے دوستوں کو یہ باتیں ہضم نہیں ہونگی۔
لیکن اگر آپ بیٹیوں کے باپ ہیں۔
تو آپ کو یہ سب جاننا ہوگا۔
آخر آپ کی بہو بیٹیوں کو ایام حیض میں بھی وضو، نماز اور روزے کی اداکاریاں کیوں کرنی پڑتی ہیں؟
کیا آپ کو خواتین کے شرعی عذر کے بارے میں کچھ نہیں پتہ؟
تو پھر اتنا خوف کس بات کا ہے؟
یہ باتیں جاننے کی تمام مردوں کو ضرورت ہے۔
اگر آپ بیٹی کو بیاہنے والے ہیں یا بیاہ چکے ہیں۔۔۔ تو دعا کریں کہ آپ کے داماد کو ہی نہیں بلکہ اس کے سسرال میں بھی سب کو یہ باتیں پتہ ہوں۔۔۔۔ تاکہ کوئی آپ کی بیٹی کو بے نمازی یا روزہ خور کا طعنہ نہ دے سکے۔
اور ایسا صرف اسی وقت ممکن ہوگا۔۔۔ جب آپ اپنے بیٹوں سے ۔۔۔ ان کے جنسی مسائل کے ساتھ ساتھ عورتوں کے جنسی مسائل پر بھی ڈسکس کریں گے۔
تربیت کے اس نازک مرحلے کو کبھی بھی کسی دوسرے کے ذمے مت ڈالئے۔
اپنے بچوں کی جنسی تربیت خود کیجئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے ایک کم عمر کولیگ کی شادی تھی۔۔۔۔ ایک دن پہلے میں نے اس سے پوچھا
"کسی نے کچھ بتایا بھی ہے کہ کیا کرنا ہے؟"
منہ بنا کر بولا
"اپنے کزن سے پوچھا تھا۔۔۔۔ اس بغیرت نے کہا تیرے کمرے میں ٹی وی لگا دیا ہے۔۔۔ کیبل بھی موجود ہے۔۔۔۔ ایک رشین چینل سیٹ کردیا ہے۔۔۔ بس وہ دیکھ لینا"
اور میں سر پکڑ کر رہ گیا۔
میں نے پوچھا، تو کیا والدین نے بھی آج تک کچھ نہیں بتایا؟
تو الٹا مجھ سے سوال کرنے لگا۔۔۔ بولا۔۔۔ آپ کو کیا آپ کے والد نے بتایا تھا؟
میں نے کہا ۔۔۔ ہاں ۔۔۔ حالانکہ اس وقت میری شادی کا تو کیا منگنی کا نام و نشان بھی نہیں تھا۔
کہنے لگا ۔۔۔ تو پھر آپ ہی کچھ بتا دیجئے۔
میں نے پوچھا ۔۔۔۔ اپنی دلہن کو پہلے سے جانتے ہو؟
بولا ۔۔۔ زیادہ بات چیت نہیں ۔۔۔ بچپن میں دیکھا تھا۔
میں نے کہا۔۔۔ پہلی رات اس سے ڈھیر ساری باتیں کرنا۔۔۔ اس سے دوستی کرنا۔۔۔ ہنسی مذاق کرنا۔۔۔ اور جب تک ماحول نہ بن جائے "کچھ" نہیں کرنا
بولا ۔۔۔ اور اگر شرما حضوری میں "ماحول" نہ بن سکا تو پھر؟
میں نے کہا۔۔۔۔ تو پھر اگلی رات ماحول بنانے کی کوشش کرنا۔۔۔ مگر زبردستی کچھ مت کرنا
بولا۔۔۔ شاہ صاحب کیوں مروائیں گے مجھے۔۔۔۔ اس طرح تو ولیمہ ہی جائز نہیں ہوگا۔
میں نے کہا۔۔۔ یہ تمہیں کس نے کہا؟
بولا ۔۔۔ سب یہی کہتے ہیں۔
میں نے کہا۔۔۔ تو پھر سب  کو "حرام ولیمہ" کھانے دو۔۔۔ تم وہی کرو جو میں نے بتایا ہے۔
بولا ۔۔۔ دیکھ لیں شاہ صاب۔۔۔۔ لوگ پوچھیں گے تو کیا جواب دوں گا؟
میں نے کہا۔۔۔۔
لوگوں سے کہنا۔۔۔ بالکل ویسا ہی کیا ہے ۔۔۔ جیسا تم نے کیا تھا۔۔۔ اس طرح لوگ اگلا سوال ہی نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب ذرا سنجیدگی سے اس پوسٹ کا مقصد بتاتا چلوں اور وہ یہ ہے کہ
اس سال خواتین لکھاریوں کی جانب سے مسلسل یہ مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ، جب اسلام ہمیں ایام حیض میں نماز اور روزے کی چھوٹ دے رہا ہے تو پھر گھر کے مرد۔۔۔ بار بار نماز اور روزے کے بارے میں سوال کر کے کیوں۔۔۔۔ ہمیں نماز کی اداکاری کرنے پر مجبور  کرتے ہیں؟ وہ کوئی بچے تو نہیں ہیں۔

بچوں کو تو پھر "ناسازی طبیعت" کا کہہ کر ٹرخایا جاسکتا ہے۔ مگر بالغ مرد تو بالکل ہی "ہٹلر" ہوجاتے ہیں۔
حتی کہ کچھ خاندانوں میں تو جیٹھانیاں اور دیورانیاں تک سب کی عبادتوں اور نمازوں کا حساب رکھ رہی ہوتی ہیں۔
ایسی خواتین سے گذارش ہے کہ یہ کام فرشتوں کیلئے چھوڑ دیں۔
تمام والدین ۔۔۔ اور صاحبان منبر سے بھی التجاء ہے کہ،
ہماری نسلوں کی جنسی تربیت کو رشین ٹی وی چینلز کے ذریعے ہونے سے روکیں۔
انہیں "سب کچھ" خود بتائیں۔ یہ شرم کی بات نہیں۔۔۔۔ ہمارے مستقبل کی بات ہے۔
اور ہمارا مستقبل ۔۔۔ ہماری خواتین کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔
ان کے مسائل کو دردمندی سے سمجھئے۔
اور اپنی اولاد کو بھی سمجھائیے....
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS