Shadi se Pahle Na-Mehram se Mulaqat, Talluqat aur Jismani Jarurate.
اسلام و علیکم ورحمتہ اللّٰه وبرکاتہ
#حرام تعلقات
از قلم #زرش
#الحیاء_تحریری_مقابلہ
آجکل نامحرم تعلق ،شادی سے پہلے محبت کے نام پہ باتیں ،ملاقاتیں ،جسمانی تعلقات ،دوستیاں ان سب کاموں کو اکثریت گناہ سمجھتی ہی نہیں ہے ۔جبکہ یہی سے تباہی و بربادی کا آغاز ہوتا ہے ۔
ان سب حرام کاموں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
جب سمجھایا جاتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ سب تو عام ہے سب کر رہے ہیں ہم نے کر لیا تو کیا ۔
جب کہ سوچنے کی بات ہے سب گناہ کر رہے ہیں تو آپ کو تو انکی اصلاح کرنے والا بننا چاہیئے ۔خود بھی حرام تعلقات سے بچنا چاہیئے اور دوسروں کو بھی بچانا چاہیۓ ۔
جب حرام تعلقات میں انسان الجھ جاتا ہے تو جائز ،ناجائز کا فرق بھول جاتا ہے ،انسان کی شرم و حیا ختم ہو جاتی ہے ،عبادت کا سکون اور لزت نہیں ملتی ، انسان بےباک ہو جاتا ہے ،وقتی لزت کے لیے گناہ کرتا چلا جاتا ہے ،بے حیائی کی باتیں اور ہر حد پار کی جاتی ہے ،حرام لزت کے لیے اللّٰه کو ناراض کیا جاتا ہے ۔
جب کہ قرآن میں واضح فرمایا گیا ہے
وَ لَا تَقۡرَبُوا الۡفَوَاحِشَ مَا ظَہَرَ مِنۡہَا وَ مَا بَطَنَ "
اور بے حیائی کے جتنے طریقے ہیں ان کے پاس بھی مت جاؤ خواہ وہ اعلانیہ ہوں یا پوشیدہ ۔(سورہ انعام آیت 151)
جب انسان حرام تعلقات میں پڑتا ہے تو سب سے پہلے حیا ہی ختم ہوتی ہے ۔
یاد رکھیں حرام تعلقات اور شادی سے پہلے محبت کے نام پہ بے حیائی اور فحاشی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ۔خود بھی حرام تعلقات سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں ۔اپنی ذندگی اسلام کی تعلیمات کے مطابق گزاریں ۔
#بےحیائی_کا_خاتمہ Copied
Social media par tasweer banana ya Lagana (Upload) kaisa hai?
Muslim Khawateen ke Sar Se kisne Hijab Utarwaya hai?
Aeisi Ladkiya jo Na-Mehram Se Social media Par baat nahi karti.
Social media Par Khawateen ke Inbox me Messages karne wale ko Jawab.
Social media par Na-Mehram ki tsaweer mangana,upload karna kaisa hai?







No comments:
Post a Comment