Aeise Kapde (T-Shirt,Paint,Jeans, Shirt etc) Pahanane ke bare me kya Hukm hai Jis par Mushiqi ya isse judi koi Tasweer ho.
Aese Gunah Jise Aaj Musalmano ne Aam samajh liya hai?
سوال : ایسے کپڑوں کو پہننے کا کیا حکم ہے جن پر موسیقی (گانے بجانے) اور اس سے متعلق چیزوں کی تصاویر یا علامتیں بنی ہوں؟
اس کے جواب میں شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ (١٤٢١ھ) نے فرمایا :
"ہر وہ کپڑا جس پر کسی حرام چیز کی علامت یا نشانی ہو، اسے پہننا حرام ہے، لہذا جن کپڑوں پر جاندار کی تصویریں بنی ہوں وہ حرام ہیں، اسی طرح وہ کپڑے جن پر موسیقی (گانے بجانے) کے آلات (مثلاً باجے، طبلے، گٹار وغیرہ) یا لہو و لعب کی چیزوں کی تصاویر ہوں، وہ بھی حرام ہیں، جیسا کہ ہم سنتے ہیں کہ بعض ٹی شرٹس پر انتہائی بری اور فحش عبارتیں لکھی ہوتی ہیں، تو یہ بھی حرام ہیں اور انہیں پہننا جائز نہیں". [فتاوى اللقاء الشهري، لقاء رقم(٤٥)]
حرام کی طرف لے جانے والے تمام ذرائع و اسباب اور ان کی تشہیر و ترویج سے بھی اجتناب ضروری ہے، ایک مسلمان کو اپنے لباس و پوشاک کے انتخاب میں بھی اللہ کی رضا اور شریعت کی پابندی کو مقدم رکھنا چاہیے، نیز ایسی تمام علامات، تصاویر یا اشکال سے بچنا چاہیے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ کسی بھی حرام کام یا چیز کی نمائندگی کرتی ہوں، خواہ وہ موسیقی ہو، فحش نگاری ہو یا کوئی اور منکر و ناشائستہ عمل.
ان چیزوں کے اجتناب سے ایک مسلمان نہ صرف اپنے ظاہر و باطن کو پاکیزہ رکھتا ہے، بلکہ گمراہ کن منکرات کی اشاعت و ترویج میں شریک ہونے سے بھی بچ جاتا ہے.
ام محمد خوشنما مصلح الدين
جامعہ ام القریٰ مکہ مکرمہ







No comments:
Post a Comment