Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Fahashi (Be-Hyayi) Ka Khatma Aur Parde Ki Ahamiyat Muslim Muashare me. Haya o iman.

Muslim Muashara se Be-Hyayi Ka Khatma aur Parde ki Ahamiyat.

Parda aur iman: Muslim Muashare ki Rooh.

Parde ki ahamiyat, Iman ka TAkaja, Muslim muashare ki rooh, Islamic identity, Muslim Womens hijab, Be PArda ke nuksan,


السلام علیکم ورحمتہ اللّٰه وبرکاتہ ۔۔
#الحیا تحریری مقابلہ
عنوان : بے حیائی کے اسباب اور انجام
از قلم✍️ گُل لالہ
بے حیائی چند الفاظ پر مشتمل ایک چھوٹا سا لفظ مگر اس کے کے خاتمے کی اشد ضرورت ۔۔۔
"حیا سے جڑا بے ہٹانے کے لیے ۔۔
میں چند الفاظ لکھوں ۔۔
کبھی فحاشی کے اسباب لکھوں ۔۔
تو کبھی اسکا انجام لکھوں۔۔۔
اِک تحریر اُمتِ مسلمہ کے نام لکھوں۔۔"(گُل لالہ)
سوال یہ کہ بے حیائی پھیلانے والے کون جواب یہ کہ ہم خود 

برائی پھیلانا نہایت آسان کام میڈیا کے ذریعے ،بے پردگی سے ،بد نظری سے، شراب نوشی سے ،حرام محبتوں سے المختصر ہر اس کام کے ذریعے جس کو اسلام نے ممنوع قرار دیا ۔۔۔ کیونکہ اُمتِ مسلمہ بھول بیٹھی وہ تمام احکام جو اللّٰه نے دیے ۔۔
فحاشی بے حیائی سے مماثلت رکھتا لفظ یعنی بدی برائی کا حد سے زیادہ تجاوز کر جانا برائی کا پھیل جانا ۔۔ برائی اور فحاشی کے پھیلاؤ کی وجہ حرام تعلقات (زنا) جس کے بارے میں قرآن میں بھی سخت وعید سنا دی گئی
’’ اور زنا کے پاس بھی مت پھٹکو، بلاشبہ وہ بڑی بے حیائی کی بات ہے اور بری راہ ہے۔‘‘‘‘ (بنی اسرائیل:۳۲)
افسوس ان احکام کو بھول گئے اور ایسے گناہ روز کا معمول بننے لگے 
سوشل میڈیا جیسا ہتھیار جو کہ روز بروز مسلمانوں کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا اس میں گُم ہو کر سب بھول رہے ہم اسکے مثبت پہلو سے زیادہ منفی پہلو کی طرف توجہ دی جانے لگی اور اسی سوشل میڈیا کے ذریعے پلنے والی حرام محبتیں جن میں گم ہو کر ایک با حیا لڑکی کا حیا کھو بیٹھنا اپنے مقصدِ حیات کو بھول جانا ۔۔ اے ابنِ آدم اور بنت حوا ان حرام محبتوں کے لیے تو ہم اس دنیا میں نہیں موجود ہمیں تو اللّٰه کی محبت حاصل کرنی ہے ۔۔ بے حیائی کے راستے ایک مسلمان کو زیب نہیں دیتے ۔۔
بے حیائی کی اس بڑھتی فضا میں بنت حوا پردے کو بوجھ سمجھنے لگی جبکہ پردہ ہی تو تمہاری پہچان ہے شہزادی ۔۔ ہر چیز کی حفاظت کے لیے ایک کور بنایا جاتا تمہارا کور تو پردہ ہے نا تم کیسے اسے چھوڑ کر بے حیائی کے راستے پر چل پڑی ۔۔ تم سمجھتی ہو کہ یہ بے حیائی کا راستہ آزادی ہے جبکہ تم اپنا حفاظتی سامان کھو دو گی اس راستے پر چل کر ۔۔
آج بے حیائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ نوجوان نسل نکاح کو قید جبکہ بے حیائی کو آسان سمجھ رہی ہے۔۔
"فحاشی نے زندگی کی روانی اُجاڑ دی۔۔
اسکی فضا نے ساری انسانیت بگاڑ دی۔۔
لگتا ہے بنت حوا کو قید پردہ ۔۔۔
اس غلط فہمی نے نسلیں بگاڑ دی۔۔"(گُل لالہ)
اسلام کے احکام کو چھوڑنے کے بھیانک نتائج سامنے آ رہے آئے دن اخبار میں۔ یہ خبریں چھپتی ہیں چھوٹی چھوٹی معصوم کلیاں درندوں کی بھینٹ چڑھ کر مسل دی جاتی ہیں۔ بے حیائی کی اس فضا نے انسانیت کو حیوانیت کے روپ میں ڈھال کر مکمل درندہ صفت بنا دیا ۔۔
اپنی بہن بہن، دوسرے کی بہن بچی"
اے ابنِ آدم یہ بات نہیں اچھی"(نا معلوم)
آج نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگائے جا رہے ہیں انسانیت جیتے جی مر رہی ہے گھر تباہ ہو رہےہیں ضمیر مردہ ہو گئے ہیں۔ اللّٰه کی ناراضگی مول لے رہے سب ۔۔
بے حیائی کے راستے پر چلنے والوں کے لیے درد ناک عذاب ہے ۔۔اسی لیے اللّٰه رب العالمین اس سے منع فرماتے ہیں۔۔
اور(اللّٰه ) منع فرماتا ہے بے حیائی اور بری بات اور سرکشی سے اور تمہیں نصیحت فرماتا ہے کہ دھیان کرو ! (النحل : ۱۶ /۹۰)
بہر حال ہم سب کو خواہ مرد ہو یا خواتین بے حیائی کو ختم کرنے کے لیے اپنی چھوٹی سے چھوٹی کوشش بھی لازمی کرنی چاہیئے ۔۔ جس کا آغاز خود سے اور گھر والوں سے کرنا ہے۔۔
جیسا کہ اللّٰه تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے:
۱:-’’یٰاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْٓا اَنْفُسَکُمْ وَاَھْلِیْکُمْ نَارًا‘‘ (التحریم:۶)
’’ اے ایمان والو! تم اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو (دوزخ کی) اس آگ سے بچاؤ ۔‘‘
اللّٰه تبارک وتعالیٰ ہماری قوم کو سمجھ عطا فرمائے، ہم سب کے حال پر رحم فرمائے، اللّٰه تعالیٰ کے احکامات اور حضور صلی اللّٰه علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کی توفیق سے نوازے، اور ہم سب کو صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔
آمین ثم آمین یارب العالمین ۔۔
جَزَاكَ اللّٰهُ خَیْرًا کَثِیْرَا فِی الْدُّنْیَا وَالْاَخِرَۃُ.
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS