Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Islam me Parde ki Ahamiyat. Muslim Muashera aur Behyayi ka Khatma. Haya o Iman

Islam me Parda aur imaan- Haya o Sharam ki Ahamiyat.

Jab Tum me haya na rahe to jo chahe karo- Nabi ka Farmaan.

Haya aur Imaan, Islamic parda, Sharai parda, na mehram ki dosti, Muslim Auraton ka Parda, Behyayi aur Fahashi

   موضوع: حیا
از قلم: دختر اسلام
#الحیا تحریری مقابلہ-

اسلام دین فطرت۔ جس کی بنیاد ازل میں رکھی گئی اور ابد تک رہے گی۔ اج کے دور کا انسان جسے کسی چیز تک پہنچنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ صرف چند ٹچ اور چیز سامنے۔ آپ میں سے کوئی بھی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ بھئی مجھے تو اسلام کی فلاں چیز کا علم ہی نا تھا میں کہاں سے معلوم کرتا تو اس شخص کی عقل سلیم کو اکیس توپوں کی سلامی دینی چاہئے بشرطیکہ وہ شخص ان توپوں کے سامنے کھڑا ہو۔
ہر ذی شعور مسلمان جانتا ہے کہ اسلام میں حیا کا مقام کیا ہے۔ لیکن پھر بھی موڈرم ازم کے پیچھے پڑ کے اپنے ایمان کو تباہ کرنا اپنا فرض عین سمجھتے ہیں۔ قوم لوط کون سا مسلمان ہے جو نہیں جانتا کہ ان پر عذاب کیوں بھیجا گیا ان کی بے حیائی کی وجہ سے۔

مغرب نے ہماری جڑوں کو تباہ کیا اس نے کوئی بم نہیں پھینکے بس ہماری سوچ کو اس قدر گھٹیا بنا دیا کہ اسلام ہمیں دقیانوسی لگنے لگا۔ پردے میں ہمارا دم گھٹنے لگا۔ داڑھی کو فیشن بنا کر اس کی اصل کو تباہ کر دیا اور عجیب بے ڈھنگا کر دیا۔ نماز ہمارے کے لیے پہاڑ بن گئی۔ حالانکہ ہمارے نبصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نماز کو آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا۔ اس سب کی اصل وجہ ہم فراموش کر گئے وہ ہے حیا کی کمی ہماری آنکھیں حرام دیکھنے کی اس قدر عادی ہو گئی ہیں کہ حلال ان کو بھاتا ہی نہیں ان میں الرجی ہونے لگتی ہے۔ تب تک نیند نہیں آتی جب تک فحش گانا یا ویڈیو نا دیکھ لیں۔ زنا اس قدر عام ہو چکا ہے کہ فیشن بن گیا ہے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مخلوط تعلیم نے بیڑا غرق کر دیا۔

ہر چیز آنکھ کے ذریعے دل میں اور جاتی ہے پھر سوچ پر حاوی ہوتی ہے اور عمل کا حصہ بن جاتی ہے۔
ہمیں اپنی آنکھوں کو حیا دار بنانا ہوگا تب ہی دل پاک ہوگا اور عمل میں حلالیت آئے گی۔
جیسے کہ پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد ہے کہ

"جب تم میں حیا نہ رہے تو جو چاہے مرضی کرو۔"

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS