Musalmano ko Kiske tarike pe chalna chahiye?
Islam me "meri Zindagi meri marji" Ka tassawur.Kya Zina karne wale se Zina ka badla Zina hi hoga?
Transgender kaise paida hota hai aur isse Muslim Muashare par kya asar hoga?
Kya deen ki dawat ke liye Fake profile social media par bana sakte hai?
موضوع; "دروازے ضرور کھلے رکھیں"
تحریر; Afzal Hanif
#الحیاء_تحریری_مقابلہ
↙دروازے ضرور کھلے رکھیں! لیکن وقت کی بھیک کبھی نہ مانگیں کیونکہ اُن لوگوں کیلئے کئی کلومیٹرز چلناجو لوگ آپ کیلئے دو قدم نہ چل سکیں....!
↙سراسر بیوقوفی ہے تعلق میـں جن چیزوں کا تعاقب کرنا پڑے وہ کبھی آپ کی ہوتی ہی نہیــں.
↙ہمارے رویے بھی عجیب ہیں. توجہ اللّٰہ کی طرف نہیں ہے، اپنے معاملات اور خواہشات کی طرف زیادہ ہے...!
↙حالانکہ اللّٰہ نے ہمیں جو پرچہ زندگی حل کرنے کے لیے دیا ہے اُس کو حل کرنے کی ترکیب نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے ذریعے ہمیں دے دی گئی ہے...!
↙لیکن اِسی مقام سے ہی ہماری کوتاہی شروع ہو جاتی ہے کہ ہم اُس ترکیب پر عمل نہیں کرتے...!
↙ہم اِسی لیے تو اِس کوتاہی سے باہر نکلنے میں ناکام ہیں...!
↙کہ ہم ڈاکٹر کی دی ہوئی دوائی استعمال کرتے وقت ترکیب کا پرچہ تو ضرور دیکھتے ہیں...!
↙لیکن زندگی کا پرچہ حل کرتے وقت اللّٰہ رب العزت کے دیئے گئے احکامات یا دی گئی ترکیب کو نظر انداز ہی کر دیتے ہیں...!
اللہ رب العزت ھمیں اپنے احکامات پہ چلنے کی توفیق دے اور صراط مستقیم رستہ اختیار کرنے اور اسی پہ ڈٹے رہنے کی ہمت دے آمین ثم آمین۔
آپکی دعاٶں کا طلب گار; افضل حنیف
No comments:
Post a Comment