find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Parda aur Hijab: Hijab ke khilaf Failaye ja rahe hai Propagainda ke bich Pakistani Captain jo Parde me rahkar Jahaz udati hai.

Parda aur Hijab ko lekar Liberal gang ka propaganda.

Hijab karne wali Karnataka ki Muskan aur Pakistan ki Captain jo Parde me rah kar Aeroplane flight karti hai.

Transgender act kya hai jo Pakistan me laya gaya hai?

Jab Misr Ki mallika (Queen) ne Apna burqa utar kar fenka.

Kya Deen ki Dawat ke liye Fake id bana sakte hai?

پردہ اور حجاب

مریم مختیار

#الحیاءتحریری مقابلہ
پردے کی اہمیت

پردے کے احکامات قرآن پاک میں کئ مقامات پر آئے ہیں.
القرآن

پردے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان عالیشان ہے
اے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما دیجئے اپنی ازواج مطہرات کو اور اپنی بیٹیوں کو اور مومن عورتوں کو
کہ ڈال لیا کرو اپنے اوپر اپنی چادریں یہ زیادہ قریب ہے کہ وہ پہچانی جائیں اور انہیں ایذا نہ دی جائے .
سورت الاحزاب آیت نمبر 59

تو یہاں پہ کتنے پیارے انداز میں اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب فر ما کر فرمایا کہ اپنی بیویوں اور بیٹیوں کے ساتھ ایمان والی عورتوں کا ذکر فر مایا قربان جائیں اس عظمتوں والے رب پر کہ جس کا کتنا بڑا احسان ہے ہم پر
اللہ تعالیٰ یہ پسند نہیں فرماتے کہ کسی مومن عورت پر کسی غیر کی نظر پڑے.

تو جب اللہ تعالٰی یہ پسند نہیں فر ماتے
کوئ بھی ایمان دار یہ پسند نہیں کرتا

یہاں پہ اک بات عرض کرتی چلو کہ اکثر دیکھا گیا ہے عورتیں سج سنور کر دوپٹہ گلے یا بعض اوقات غائب بھی اپنے گھر کے مردوں کے ساتھ چل رہی ہوتی تو بہت دکھ ہوتا ہے یہ دیکھ  کر کہ کیسے مرد ہیں جو ساتھ ہوتے ہوئے بھرے بازاروں میں نہائت دکھ کا مقام ہے۔

تو ایک شعر
تو جب کبھی غیرت مسلم کا خیال آتا ہے
سنت زہراء راضی اللہ تعالیٰ عنہ اپکے پردے کا خیال آتا ہے۔

اور اسی سورت کے ایک مقام پر ارشاد باری تعالیٰ
اور اپنے گھروں میں ٹکی رہو اور اپنی زینت نہ دکھاتی پھرو جیسا کہ زمانہ جاہلیت میں دستور تھا۔
سورت الاحزاب آیت نمبر 33

اس آیت سے اندازہ ہوتا ہے قرآن پاک نے پردے سے پہلے دور کو دور جاہلیت سے تعبیر فرمایا ہے پردہ جدیدیت کی علامت ہے نہ کہ جاہلیت کی ۔

القرآن
پردہ صرف عورت کیلئے نہیں ہے مرد کی آنکھ کا بھی پردہ ہے
اور فرما دیجئے ایمان والے مردوں سے کہ اپنی نگاہیں نیچے رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں زیادہ ستھرا ہے انکے لئے
اور فرما دیجئے ایمان والی عورتوں سے اپنی نظریں نیچے رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور نہ ظاہر کریں اپنی زینت مگر جو ظاہر ہو اس میں سے اور ڈال لیں اپنی اوڑھنیاں اپنے سینوں پر ۔
سورت نور آیت نمبر 31

پہلے تو دوپٹہ گلے میں ہوتا تھا لیکن اب تقریباً وہ بھی غائب ہو چکا ہے جو نہائت افسوس کا مقام ہے.
پردہ عورت کے وقار حیا نسوانیت کی علامت ہے۔

ایک شعر عرض ہے۔

حسن کردار سے نور مجسم ہو
کہ ابلیس بھی تجھے دیکھے تو مسلماں ہو جائے

پردے کو کسی بھی قسم کی قید سے منسوب کرنا بالکل غلط ہے ۔
ہمارے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دور میں ایک واقع ملتا ہے۔

کہ حضرت ام خلاد ایک خاتون ان کا بیٹا شہید ہو گیا تھا کسی غزوہ میں تو ان کے بارے میں پو چھنے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں تو انہوں نے نقاب ڈالا ہوا تھا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ بھی بیٹھے ہوئےتھے
تو لوگوں نے کہا اتنے صدمے میں انہوں نے نقاب ڈالا ہوا ہے
منتقبه
تو انہوں نے فر مایا کہ میں نے بیٹا کھویا ہے حیاء نہیں ۔

یہ تھی ہماری تہذیب ہمارا تمدن ہماری ثقافت ہمارا فخر قرآن نے حجاب کا جلباب کا خمار کا ذکر فریا ہے
سبحان اللہ قربان جائیں اپنے اسلاف پر اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے کی تو فیق عطا فرمائے آمین

عصر حاضر میں بھی ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں ہیں کہ جنہوں پردے کی لاج رکھی ہوئ ہے ان میں واضع مثال ہماری باپردہ پائلٹ شہناز لغاری کہ جس کیلئے فضاؤں کو اللہ سبحانہ و تعالٰی نے مسخر کر دیاہے وہ پردے میں رہ کر فضاؤں میں اڑان بھر رہی ہیں ایک ویڈیو ان کی میری نظر سے گزری جنرل مشرف لوگو سے ہاتھ ملا ر ہے مردوں عورتوں سے لیکن جب انکی باری آئ تو انہوں نے دیکھا کہ یہ پردے میں ہیں انہوں خود جھک کے سلام کیا بغیر مصافہ کئے تو عورت اپنی عزت خود کرواتی ہے اسی طرح کی کئ اور مثالیں ہم نے سنے ہیں۔

شہید فائٹر پائلٹ مریم مختیار حجاب کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دی اور شہادت کے مر تب پر فائز ہوئیں
تو پردہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ
پردے میں رہ کر پردہ دار خاتون نہائت احسن طریقے اپنی ڈیوٹی انجام دیتی ہے۔

ہمارے پڑوس ملک بھارت میں کیوں بھول جاؤں اپنی ان بہن کو کہ جنہوں نے اتنے بھیڑیوں کے درمیان پردے کی حفاظت کی اور نعرہ تکبیر بلند کیا۔

میری مسکان بیٹی

یہاں میرے آنسوں نکل رہے ہیں۔

میں کیوں بھول جاؤ مروةشيرينى کو جس نے پردے کی خاطر قربان ہونا پسند کیا لیکن پردہ نہیں چھوڑا
تو آج تک 4 ستمبر پوری دنیا میں حجاب کا دن منایا جاتا ہے۔

تو اس طرح کی بہت سی مثالیں ہمیں ملتی ہیں اللہ تعالیٰ ہماری بہن ,بیٹیوں کو پردے کا شوق دلائے آمین

پردہ غیرتی مسلم کا امین ہے عورت کا لفظی مطلب ہی چھپا ہوا ہے عورت بذات خود ہیرے کی طرح انمول ہے وہ ہر رشتے میں خوبصورت  ہے۔

عصر حاضر میں دجالی میڈیا ہماری نوجوان نسل کو یہ باور کرانے میں مصروف ہے کہ پردہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔

نام نہاد پروفیسر ہود بائی نے کچھ عرصہ پہلے ایک بیان دیا کہ آج کل کوئی بھی نارمل لڑکی نظر نہیں آتی مطلب کہ وہ ایک باپردہ عورت کو ابنارمل قرار دے رہا ہے لیکن ہماری باپردہ بہنیں ہر میدان میں آگے آرہی ہیں یہ ان مغربی تہذیب کے دلدادہ لبرلر کے منہ پر طماچہ ہے۔

حجاب مسلم عورت کی پہچان ہے

آج کل سکول کالج اور یونیورسٹیوں کی بچیاں ماڈرن ہونے کے باوجود بھی اپنی پہچان قائم رکھے ہوئے حجاب اوڑ کر جاتی ہیں ماشاءاللہ

ہمارے یہاں نام نہاد لبرلر طبقہ ہماری بچیوں کے پردے اتروانے میں مصروف ہیں جبکہ غیر مسلم معاشرے میں عورتیں پردہ حجاب کو لے کر بہت مسائل کا شکار ہیں ان ترقی یافتہ آزادی کے علمرداروں کو ایک گز کے ٹکڑے سے تکلیف ہوتی ہے۔

حجاب مسلم عورت کی بہچان ہے
عورت کی خوبصورتی حیاء میں اور تحفظ حجاب میں ہے .

اسی پہ اکتفا کرتی ہوں اور ساتھ دعا کرتی ہوں میری بہنوں پردے کی حفاظت کرنا ہر میدان میں.

اللہ حافظ
از قلم مریم مختیار

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS