find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Parda aur Hijab: Muslim Ladkiyaan Hijab Aur Parda karna Kyu Chhor rahi hai, Tum kaun hoti ho judge karne wali mai kuchh bhi Pehnu?

Musalman Mard kaise Be Gairat hote ja rahe hai?
Muslim Ladakiyon Hijab kyu Pehanana chhor rahi hai?
Musalman Auraten kya apne Deen ko bhul gayi hai, kya unhe Apne Deen se Jyada European Culture se Muhabbat hai?

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

موضوع # پردہ اور حجاب
القلم Lado Rani
الحیا تحریری مقابلہ

پردہ اور حجاب عورت کو آپشن نہیں دیا گیا کہ وہ کرے یا نہیں بلکہ فرض کیا گیا ہے.

کچھ دن پہلے میری طبعیت خراب ہو نے کے پیش نظر مجھے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا کافی رش تھا میں پرچی بنوا کر بینچ پر اپنی باری کے انتظار میں بیٹھ گئی اور کلینک کا جائزہ لینے لگی کافی لوگ جن میں خواتین بچوں کے ساتھ اور کچھ مرد حضرات بھی
پھر میری نظر ایک لڑکی پر جا کر رک گئی وہ کلینک کے گیٹ پر کھڑی اپنی فائل دیکھ رہی تھی اس کا لباس کافی چست اور باریک اور دوپٹہ گلے کے ساتھ چپکا ہوا بال کھول کر پھیلا رکھے تھے اور چہرہ میک اپ سے مزین ۔

اب اچانک میری نظر گیٹ سے باہر گئی تو دیکھا کہ کافی مرد حضرات اسے گھور رہے تھے دعوت تماشا تو وہ خاتون خود بنی ہوئی تھی بازار کے درمیان کلینک ہونے کی وجہ سے باہر رش کافی رہتا ہے ۔

ایک لڑکا ائسکریم بیچنے والا اپنی سائیکل کھڑی کر کے اس خاتون کو سر سے پاؤں تک مسلسل گھورے جارہا تھا۔

اور یہ ہر چیز سے بے نیاز کھڑی دعوت نظارہ پیش کر رہی تھیں۔

کافی برا لگا میرا دل کرے کہ میں خود جا کر اس کا دوپٹہ نیچے سرکا دوں کیونکہ مجھے شرمندگی ہو رہی تھی۔

میں نے ھمت کری اور اس کے پاس جا کر کھڑی ہو گئی اس نے مجھے دیکھا تو میں نے سلام کیا اس نے جواب میں مسکراہٹ سے وعلیکم السلام کہا۔

میں نے پوچھا آپ مسلم ہو؟
کہتی الحمداللہ

تو پھر۔ میں نے کہا آپ کا لباس بھی مسلم ہونا چاہئے ۔

اسے غصہ آیا اپ نے عبایہ پہنا ہوا تو آپ کو سرٹیفکیٹ نہیں مل گیا؟

بولی آپ کون ہوتی ہیں مجھے جج کرنے والی یہ میرا اور میرے اللہ کے درمیان معاملہ ہے آپ کو کس نے حق دیا ہے میرے ذاتی معاملہ میں اس طرح سے بولنے کا ؟

یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے ۔

میں نے جواب دیا یہ حق مجھے میرے دین نے دیا ہے کہ اگر کہیں کوئی غلطی دیکھو اسے روکو اور تم ایک مسلم عورت ہو اللہ نے عورت کو بہت تعظیم دی ہے اس کی تخلیق کو تو فرشتوں سے بھی چھپا کر رکھا ہے اور نامحرم فرشتوں سے بڑھ کر نہیں ہیں کہ انہیں اپنا آپ دکھایا جائے ۔

آپ بہت انمول ہو آپ کی خوبصورتی بہت قیمتی ہے اسے غیر مردوں کو دیکھا کر میلا نہیں کرو ان کی آنکھوں کی غلاظت سے آپ کو کیا تسکین مل رہی ہے؟ مجھے اچھا نہیں لگا جس طرح سے مرد اپ کو گھور رہے تھے بس اپ دوپٹہ سینے پر پھیلا لو یہی کہنا تھا اور جزاک اللہ کیہ کر اپنی جگہ پر آکر بیٹھ گئی ۔

بولا تو اس نے بہت کچھ مگر میں نے نظر انداز کر دیا اور سر جھکا کر اپنی باری کا انتظار کرنے لگی تھوڑی دیر بعد میں نے سر گھما کر اسے متلاشی نظروں سے دیکھا تو میں بے اختیار کھڑی ہو گئی۔

وہ سب سے آخری بینچ پر اپنے موبائل فون میں گم بیٹھی ہوئی تھی اس کا دوپٹہ پھیل کر نہ صرف اس کے وجود بلکہ سر کو بھی ڈھانپ رہا تھا ۔

مجھے بہت خوشی اور اطمینان ہوا کہ کچھ تو میری بات کا اثر ہوا اور مجھے لگا میں ٹھیک ہوں مجھے کسی میڈیسن کی ضرورت نہیں ایسا اطمنان محسوس ہوا۔

مختصر بات ہے جناب: آج دراصل مردوں کی غیرت کمزور ہوتی جارہی ہے ورنہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ یہ خواتین اس طرح باہر بے پردہ گھومتی نظر آیئں، دن بدن ٹرینڈ بڑھتا جا رہا ہے کہ جو عورت مکمل پردہ کرتی تھی اب وہ آدھے پردے پر آگئ ہے اور جو آدھا پردہ کرتی تھی اس نے ہلکا سا دوپٹہ گلے مین لٹکا لیا ہے اور بعض تو اللہ معاف فرماۓ بغیر دوپٹہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئ گھوم رہی ہیں ۔

مذید کہوں تو لباس ایسا کہ نیچے سے اوپر تک کا سارا گوشت واضح نظر آرہا ہے۔ میری سمجھ سے باہر ہے کہ کیسے ان کے والد صاحب یا بھائ یا شوہر یہ گوارہ کرلیتے ہیں؟

کیسے انکا دل مطمئن ہوجاتا ہے کہ ہماری بہن بیٹی یا بیوی بے پردہ ہوکر باہر نکلے اور باہر کے کتے ان سے آنکھوں کی جنسی تسکین حاصل کریں؟؟

، ارے یہ فیشن نہین بے حیائ ہے ہماری بہن بیٹیوں کو بے پردہ دیکھ کر باہر کے شیطان اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرتے ہیں، دل روتا ہے کہ یہ ہیں رسول اللہﷺ کی بیٹیاں کہ اگر رسول اللہﷺ نا ہوتے تو آج بھی ان لڑکیوں کہ زندہ زمین مین دفنایا جارہا ہوتا مگر رسول اللہﷺ آۓ اور عورتوں کی عزت قائم کروائ

عورت کی حرمت قائم کروائ،
عورت کی عصمت قائم کروائ،
عورتوں کے حقوق سے آگاہ کیا

، اور ساری دنیا کو بتایا عورت کو ہر روپ مین معزذ و محترم ہے مگر مین اپنا رونا کہاں جا کر روؤں کہ آج یہی لڑکیاں بے حیائ اور بے پردگی میں بہت آگے نکل چکی ہیں اب انہین انگریزوں کی ثقافت پسند ہے ۔

یہ رسول اللہﷺ کی زندگی
، یہ رسول اللہﷺ کی قربانیاں،
یہ رسول اللہﷺ کے آنسو
، یہ رسول اللہﷺ کی تکالیف بھول چکی ہیں
، یہ پردے کے فضائل بھول چکی ہیں
یہ قرآنی احکامات بھول چکی ہیں
، یہ فرمان رسولﷺ بھول چکی ہیں،
جو خواتین کے حقوق، عزت و عصمت کے لیۓ بتاۓ گۓ، یہ بے پردگی کے عذاب بھول چکی ہیں،
ایسی خواتین سے پردہ پر لاذمی سوال و جواب

جو خواتین کے حقوق، عزت و عصمت کے لیۓ بتاۓ گۓ، یہ بے پردگی کے عذاب بھول چکی ہیں۔

ایسی خواتین سے پردہ پر لاذمی سوال و جواب ہونے ہیں اور شدید سزا کی حقدار ٹھہریں گی مذید یہ کہ باپ بھائ بیٹا اور شوہر بھی لپیٹ مین آجایئں گے، لہذا مکمل پردہ کرکے باہر نکلا جاۓ کہ عورت کے جسم کا کوئ بھی عضو واضح نا ہو، جو عورت با پردہ ہوکر گھر سے نکلتی ہے اس پر اللہ تعالی اور فرشتے مسلسل رحمت بھیجتے ہیں جب تک وہ گھر واپس نا آجایئں اور آخرت مین ایسی عورت کے لیۓ خوب انعامات کا وعدہ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف کوئ خاتون بے پردہ گھر سے نکلتی ہے تو اللہ اور فرشتوں کی مسلسل لعنت برستی ہے کہ جب تک وہ گھر واپس نا آجاۓ۔

عورت کی اصل عزت ہی پردے میں ہے، کھلی چیزوں پر مسلسل مکھیاں آتی ہیں اور گندہ کرکے چلی جاتی ہیں جب کہ چھپی ہوئ پیک اشیاء مکھیاں اور کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رہتی ہیں۔

مجھے یاد ہے بچپن میں قرآن مجید پرھانے والی باجی کے گھر جاتے تھے تو ان کے گھر کے مرد حضرات گھر سے باہر چلے جاتے تھے کہ بچیوں نے پڑھنا ہے تو ان کی آواز ان کے کانوں میں نہ پڑے اتنا خیال رکھا جاتا تھا پردے کا میں نے کبھی اپنی باجی کو ننگے سر نہیں دیکھا تھا سر پر دوپٹہ ہونے کے باوجود جب کبھی ان کے والد محترم گھر میں اتے تو فورا دوپٹہ ٹھیک کرنے لگتی کہ کوئی بال نظر نہ آئے۔ انہوں نے کبھی بھی کوئی کپڑے دھوے بغیر نہیں سلائی کئے تھے کہتی تھیں غیر مردوں کے ہاتھ لگے ہیں
یہ معیار تھا پردے کا کہ ان کی آواز تک کبھی کسی نامحرم نے نہیں سنی تھی۔

مجھے یاد ہے کہ اس دور میں کبھی کسی نے مجبوری میں چھت پر جانا ہوتا تھا تو اونچی آواز لگائی جاتی تھی کہ پردہ کر لیں تاکہ صحن میں بیٹھی خواتین اندر چلی جائیں۔

دور تو آج بھی وہی ہے وہی لوگ ہیں بس اخلاقیات بھول چکے ہیں۔

چل دوڑ زندگی پلٹ واپس لے چل
اب اس دور میں ہمارا گزارا نہیں

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS