find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Haram Muhabbat: Ladko se Phone par Bat karne wali ladkiyo ka anjaam.

Haram muhabbat mein Fansi hui ladkiyaan.

Sociol media par Ladko se bat karne wali Ladkiyo ko paigham.

Agar Aurat ko Parde se rok diya jaye to iska kya asar hoga?

Haram Muhabbat me Ulajhi hui ek Ladki ka waqya.

Parda aur Hijab ke Khilaf Failayi ja rahi Nafrat.

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
#الحیا_من_الایمان_بےحیائی_کا_خاتمہ
#تحریری_مقابلہ
موضوع : نامحرم سے تعلقات

آج ہماری نوجوان نسل کی کثير تعداد محبت (حوس) کی بیماری میں مبتلا ہو چکی ہے حرام تعلقات میں الجھ کر اپنی حوس اور نفسانی خواہشات کو بہت فخر سے محبت کا نام دے دیا گیا ہے !!!

کیا لگتا ہے آپکو آپ جو کر رہے ہیں یہ محبت ہے؟؟؟

دن رات کسی نامحرم سے بات کرنا یہ ہے محبت .....

اسلام میں اللہ پاک کی مقرر کردہ حدوں کو توڑ کر اور ماں باپ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر نا محرم سے ملاقاتيں کرنا یہ ہے آپ کی نظر میں محبت ؟؟؟

خدارا  اپنی حوس کو محبت کا لبادہ نہ اوراٸيں
ناں خود رسوا ہو اور نا محبت جیسے پاک جذبے کو رسوا کریں۔۔۔

جو مرد آپ کو بغیر کسی رشتے کے تعلق مین رکھے وہ غیر سنجیدہ ہے اور اس کی زندگی کا مقصد محض تفریح اور انٹرٹینمنٹ ہی ہے ، انہیں تو کسی قسم کی تلقین کرنا لَایعنی ہے۔ تم سنبھل جاو بنت حوا۔ مرد کا کچھ نہیں جاتا.

شادی کی بات کے وقت ان کو اسلام یاد آجاتا ہے محبت کے نام پہ جو آپ گناہ کرتے ھیں, جب نامحرم سے تعلق استوار کرتے ہے, نافرمانی کرتے ہیں رب تعالٰی کی اس وقت اسلام کیوں یاد نہیں آتا آپ کو ؟؟؟
محبت تو وہ پاکیزو جذبہ ہے جو آپ کو رب سے ملا دیتا ہے
بنت حوا!  کیا اتنے بے مول جذبات ہیں تمہارے کہ کسی کے دو مصنوعی بول پہ لٹا دو۔

میری بہنوں ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا
عورت کے ہمدرد صرف چار ہی ہیں۔ باپ بیٹا شوہر اور بھائی۔

مرد کا کچھ نہیں جاتا ذلت صرف آپ کے حصے میں آتی ہے ۔

کیوں آپ کسی کے پیچھے ماں باپ کی عزت کو قدموں تلے روندتے ہوۓ اپنے گھر کی دہلیز پار کر جاتی ہیں اپنے باپ کا مان توڑتے وقت روح کیوں نہیں کانپتی آپ کی !!!
اپنا وقار گنوا دیتی ہیں اپنی معصومیت ختم کر لیتی ہیں۔

عزت نفس کہاں سو جاتی ہے آپ کی...

میری بہنوں آپ بہت قیمتی ھیں اپنا مقام پہچانیں خود کو اتنا ارزاں اور بے مول نہ کریں اپ کو کیا لگتا ہے اللہ کی نافرمانی کا انجام اچھا ہو گا؟؟؟؟

خدارا ایسی بن جائیں

جنہیں یہ بتانے کی ضرورت نہ پڑے کہ وہ ایک عورت ہے اس کی عزت ہے ا سکا کیا مقام ہے!!

اس قسم کے معاملات کا سب سے اہم دروازہ کمیونکیشن ہے ایک لڑکی یا لڑکا کسی نامحرم سے بلاوجہ بات کرتا ہے
نامحرم سے تو بات بھی سخت لہجے میں کرنی چاہیے اور تم ہو کہ اس کے عشق میں گرفتار ہو جاتی ہو آسانی سے۔۔۔۔۔
"Surat No. 33 Ayat NO. 32

"اگر اللہ سے ڈرو تو بات میں ایسی نرمی نہ کرو کہ دل کا روگی کچھ لالچ کرے ہاں اچھی بات کہو"

بنت حوا تمہارا اپنا معیار ہے تم اپنے بابا کی شہزادی ہو بھائی کا مان ہو۔ تم کسی کی تعریف کی محتاج نہیں۔۔۔۔۔۔
نامحرم ہمدرد نہیں ہوتا نامحرم سانپ ہے جو کسی بھی وقت ڈس سکتا ہے۔

اللہ پاک کے احکامات اور حدود کو پھلانگ کر تم کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتی ان سب میں صرف رسوائی ہے اللہ کیلیے اپنی عزت وقار بابا کے مان کا خیال کر لو

جو تمہارا ہے تم تک پہنچا دیا جائے گا اس حرام تعلق سے خود کو بچا لو محبت کا بہترین اظہار نکاح کا پیغام دینا ہے۔ جو نکاح کی بات سے فرار حاصل کرتا ہے وہ مخلص ہو ہی نہیں سکتا ⚠️

تحریر:عینا شاہ

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS