find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Parda aur Hijab: Be hyayi ke kamo me Shamil rahne wale logo ko Gunah karne se Dar nahi lagta.

Gunah karte hue logo ko Gunah mahsoos Hi nahi hota ke mai Gunah Kar raha hoo.
Buraiyon karne logo ka Qayamat ke din Sza.

#الحیاء_تحریری_مقابلہ
ازقلم ۔۔آنیہ بتول

گناہ کو گناہ نا سمجھنا اور محسوس ہی نا کر پانا کہ ہم کس نافرمانی میں مبتلا ہیں بہت بڑی سزا یے ہم اسے نامحسوس کن سزا کہہ سکتے ہیں جس میں ہم بڑے دلیر ہوکر گناہ کرتے ہیں اور پھر خود کو جسٹیفائیڈ بھی کرتے ہیں .

اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ ہمیں توبہ کا خیال بھی نہیں آتا اور توبہ کا خیال نا آنے کے باعث مسلسل اس گناہ میں مبتلا رہ کر اپنا نامہ اعمال سیاہ کرتے رہتے ہیں .

آج کل ان گناہوں کی فہرست لمبی ہے جسے ہم اپنی زندگی میں معمول کی طرح لیتے ہیں اور پھر اسی پر ڈھیٹ ہوجاتے ہیں. استغفِرُللّٰه

حرام کما کر اس پر خوشی محسوس کرنا
حرام دیکھ کر اس پر خوش مطمئن رہنا
ناجائز حرام تعلقات میں مبتلا رہ کر خود کو خوش نصیب سمجھنا.
کسی نامحرم کی محبت پر فخر محسوس کرنا

رشوت سفارش کے بدلے کام کروا کر خوش ہوجانا ۔۔اپنے حسن کی تعریف کے لیے بےپردگی اختیار کرنا
اپنے وقت کو ڈراموں فلموں میں دیکھ کر برباد کرنا اور پھر اسے انجوائے منٹ کا نام دے دینا .

یہ سب آج اکثریت کا طرز عمل ہے اور اپنی روٹین میں شامل کرکے بنا کسی شرمندگی کے جی رہے ہیں کہ اکثریت اسے گناہ بھی نہیں سمجھتی ۔۔
انسان گناہوں کو معمولی سمجھتا ہے تو اپنے حق میں برا کرتا ہے.

ابن القیم رحمہ اللّٰه کہتے ہیں :

انسان گناہوں کا ارتکاب کرتا رہتا ہے
حتٰی کہ وہ انہیں حقیر اور معمولی
سمجھنا شروع کر دیتا ہے
یہی ہلاکت اور بربادی کی نشانی ہے
[ الجواب الكافي ]

آٹھ بج گئے یہ ڈرامہ لگا ہوا کون کون دیکھ رہا ہے ؟؟

(پوسٹ کی تو کمنٹ باکس میں پندرہ لوگوں کے جواب۔۔ جو نہیں دیکھ رہا ہوگا وہ بھی دیکھے گا۔۔۔آپ کی وجہ سے جتنے لوگ اس وقت ڈرامہ دیکھنے میں مصروف ہونگے سب کا وبال آپ پر ہوگا )
اس چیز کو گناہ نہیں سمجھا جاتا جبکہ کسی کو برائی پر لگا دینا بھی گناہ ہے اور اس کے علاوہ یہ اعلانیہ گناہ کے زمرے میں بھی آتا ہے۔

لڑکی کی پوسٹ (یہ ہیرو مجھے پسند ۔۔ بڑے فخر سے بتانا میری پوری گیلری ان تصویروں سے بھری ہوئی ۔۔
سمجھایا تو جواب آیا لو جی اس میں کیا ۔۔میری کونسا بری نظر ہے ایسے کچھ نہیں ہوتا اپ اپنی سوچ کے دائرے وسیع کرو۔

یعنی سمجھانے والا دقیانوسی سوچ کا مالک
ساتھ نیچے کمنٹس میں مسلمان گھرانے کی پیداوار اپنے فیورٹ نام نہاد ہیروز کی تصاویر بھیج رہی ہوتیں ہیں استغفار۔

ایسی پوسٹس سوشل میڈیا پر آپ کو گردش کرتی نظر آئیں گی ۔۔

پوسٹ لگانے والی نہیں سوچے گی اس کی ایک پوسٹ لگانے کی وجہ سے کتنے لوگوں نے کتنا وقت ضائع کر دیا اور گناہ پر مبنی باتیں کیں وہ یہ بھی نہیں خیال کرے گی یہ سب گناہ اس کے زمہ ۔۔لیکن بروز قیامت اس عمل کا بھی حساب ہوگا۔

#القرآن
ترجمہ
جب اعمال کے دفتر کھولے جائیں گے, جب آسمان کی کھال کھینچ لی جائے گی, جب جہنم کی آگ بھڑکائی جائے گی اور جب بھشت قریب لے آئی جائے گی تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے۔

(سورۃ التکویر،۱۰تا۱۴)

زندگی ہمیں اس لیے تو نہیں ملی اسے فضول چیزوں میں برباد کر دیں ۔

انجوائے کرنا یہ ہوتا ہے ؟
ایسے انجوائے کرنے کا کیا فائدہ جو بروز قیامت آپ کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردے ہم کیوں نہیں خیال کرتے یہاں ہمارا کوئی عمل بھی ضائع نہیں جائے گا
ہمارا تو ایک ایک لمحہ قیمتی ہے خدارا اپنی زندگیوں کو ایسے برباد نا کریں ۔

آج فراغت نصیب ہے مہلت ہے تو اس زندگی کو اچھے کاموں میں لگائیں زندگی تو گزر ہی جانی ہے لیکن جو ہم اس زندگی میں عمل کرتے ہیں وہ رہ جانے ہیں اور ان اعمال کی بنا پر ہمیں آخرت میں جنت جہنم کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

اگر کوئی بھی ان گناہوں میں مبتلا ہے وہ آج ہی سے توبہ کرے جو شخص سچے دل سے توبہ کرتا ہے اللّٰه اسے معاف کردیتا ہے۔
#القرآن

ترجمہ ۔۔
البتہ جن لوگوں نے جہالت (بے علمی) کی بنا پر برے عمل کیئے، اور پھر توبہ کر کے اپنے عمل کی اصلاح کر لی، تو یقیناً توبہ و اصلاح کے بعد تمہارا رب ان کیلئے غفور اور رحیم ہے۔

(سورۃ النحل ۱۱۹)
مختصر بہت مختصر زندگی پلک جھپکتے ہی گزر جائے گی اسے ضائع نا کریں اس کے مقصد کو سمجھیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS