find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Saudi Arab, UAE, Kuwait aur Dusre Mulko ne Natflix ko kyu ban kiya, Muslim Society par Iske asraat.

Saudi Hukumat ne Disney , Hotstar, Netflix jaise Chanel ko kyu Ban kiya hai?

Netflix ka hamare Muashare par ashraat.

Ye Channels Muslim Society me Western Culture ko firog de raha hai,  Jiski Wajah se Musalman Ladke ladkiyaa Angrejo ke taur tarike Apna rahe hai.

Sare Musalman Bhaiyo se Gujarish hai ke Yah Tahrir jarur padhe aur uspe Amal kare.

Disney, MBC3, CN Children, Hot Star, Netflix,

ان تمام چینلوں کا بائیکاٹ کریں، انہیں اپنے گھر سے ختم کریں.

یہ تمام چینلز آپکی اولاد کی فطرت اور دین میں فساد برپا کر رہے ہیں!
.
یہ کام آپ اللہ تعالیٰ أولا وآخراً کے لیے کریں،
اللّٰہَ تعالیٰ کی خاطر اس فحاشی پر غیض و غضب کا اظہار کریں، اور اسکے محرمات پر غیرت کھائیے!

اپنی اولاد کے ساتھ بیٹھا کریں،
ان سے مسلمانوں کی عزت و وقار پر گفتگو کیا کریں،
انہیں بتائیے کہ اس قسم کے چینلز کتنے بڑے فساد کا موجب ہیں،

اور انہیں بتائیے کہ ہمیں اللّٰہَ تعالیٰ کی قربت کے حصول کے لیے کیسے اپنی شھوات کے خلاف جدوجہد کرنا ہے،

اور انہیں اصل مسئلہ کی وضاحت کیجئے کہ یہ چند دنوں کی بات ہے، جو ان چینلز میں بیت گئے تو یہ دن اللہ تعالیٰ واپس نہیں لوٹائیں گے،

اور جب آپ یہ غلاظت چھوڑ دیں گے تو اللّٰہَ تعالیٰ اسکے بدلے آپکو پاک طیب بدلے سے نوازے گا، ان شاء اللہ

اور عملی نصیحت کے طور پر :
اس طرح گفت و شنید کے بعد،
اپنی اولاد کے لیے معیاری وقت کا تعین کریں،
اور انکی تفریح کے سامان کے لیے ایک شیڈول مختص کریں،

انکے ضد کرنے، رونے دھونے اور اپنی بے بسی پر صبر کا مظاہرہ کریں اور اللّٰہَ تعالیٰ سے استقامت طلب کریں.

ہمیں عظیم وحی کو دلیل کے طور پر یاد کرنا چاہیے :
قال صلى الله عليه وسلم: "ما مِنْ عبدٍ يسترْعيه اللهُ رعيَّةً ، يموتُ يومَ يموتُ ، وهوَ غاشٌّ لرعِيَّتِهِ ، إلَّا حرّمَ اللهُ عليْهِ الجنَّةَ." (صححه الألباني).

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بھی بندہ جسے اللہ تعالیٰ کسی رعیت کا حاکم بنا دے اسے جس دن موت آئے وہ اس حال میں مرے کہ اپنی رعیت کو دھوکا دینے والا ہو تو اللہ اس پر جنت کو حرام کر دیتا ہے۔“

قال صلى الله عليه وسلم: "من تركَ شيئًا للهِ ، عوَّضهُ اللهُ خيرًا منه." إسناده صحيح
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا؛

"جو اللہ تعالیٰ کی خاطر کوئی چیز چھوڑے گا، اللّٰہَ تعالیٰ اسکے عوض بہتر سے نوازے گا. "

دیر مت کریں،
تاخیر مت کریں ،
سستی مت کریں،
نہ خود کو کمزور سمجھیں،.
نہ خوفزدہ ہوں،
اللہ سے مدد طلب کریں
اور خود کو بے بس مت سمجھیں.

محمد عزالدين حسونة (عربی سے ترجمہ)

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS