find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Parda aur Hijab: Be hyayi naslo me safar karegi.. Isse bachne ke liye kya karna chahiye?

Be hyayi ko kaise khatam kiya ja sakta hai?

Be hyayi ka naslo me safar karna.

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحیا تحریری مقابلہ
السلام علیکم!

عنوان : بےحیائی کا نسلوں میں چلنا

شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات

میرے محترم بھائیو اور بہنو

ھم نے اس پر فتن دور سے اپنے آپ کو بے حیائی سے کیسے دور رکھنا ہے اس بات کو سمجھانے کیلئے میں آپ کے سامنے تین مثالیں رکھنا چاہتا ہوں.

1- ایک اللہ والے نے ایک واقعہ سنایا ہے جو اس کے سامنے واقع ہوا ہے کہ وہ کہیں تبلیغی سفر پر جس گاڑی پر جا رہے تھے تو اس گاڑی کا کلینڈر گاڑی کی چھت‌ سے نیچے آ گرا اور مرنے لگا تو اس اللہ والے نے اس کے کان کے قریب کلمہ طیبہ پڑھنا شروع کیا تو دیکھا کے اس نوجوان لڑکے کے ہونٹ حل رہے تھے تو اللہ والے نے سمجھا کہ آیا یہ کلمہ پڑھ رہا ہے اور جب ہونٹ لڑکے کے کان کے قریب کیے تو وہ یہ کہ رہا تھا...
لاڑی اڈا . لاڑی اڈا .لاڑی اڈا

تو اس اللہ والے نے یہ بات سمجھائی کہ آخر میں وہی الفاظ زبان سے نکلتے ہیں جن کو ساری عمر دنیا میں بولا جائے تو یہ انتہائی خطرے کی بات ہے یہ مثال اس وجہ سے دی ہےکہ ھم اللہ سے ہونے کو بولیں اور ہماری زبانون پر دین اور ایمان کے تزکرے ہوں.

2. دوسری مثال جو حیا کے حوالے سے میں دینا چاہوں گا وہ یہ کہ غار ثور کے منہ پر کبوتری نے انڈے دیے تو اسکی یہ اچھائی نسلوں میں چل رہی ہے کہ جو کبوتر مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں ابھی تک ہیں علماء سے سنا ہے کی یہ وہی کبوتری کی نسل آ رہی ہے جس نے آقا مدنی صل اللہ علیہ وسلم کو بچانے کیلیے غار پر انڈے دیے تھے اور تو آج بھی انکا احترام کیا جاتا ہے تو جو لوگ وہاں گئے ہوۓ ہیں وہ اس بات کو جانتے ہیں.

3. تیسری مثال یہ علماء نے دی ہے کہ جب ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو گرگٹ نے اس آگ کو بھڑکانے کیلئے پھونک ماری تھی جس برائی کی وجہ سے آج تک گرگٹ کو مارنے پر اجر و ثواب ملتا ہے اور اسکی
اس برائی کی نحوست آج تک انکی نسلوں میں چل رہی ہے.

تو اب ان مثالوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اگر گھر کا کوئی فرد چاہے وہ باپ ہو چاہے وہ ماں ہو اگر وہ کسی برائی اور بےحیائی میں ملوث ہیں تو انکو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ انکی بے حیائی بھی نسلوں میں پھیلے گی. تو اس لیۓ میری ان تمام بہنوں اور بھائیوں سے گزارش ہے کہ اپنی نسلوں کیلئے ہدایت کا انتظام کر کے جائیں کیونکہ ماں بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے اور اگر ماں حیا والی اور ایمان والی ہو گی تو اسکی نسلیں بھی حیا والی ہی بنیں گیں.

کیونکہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ

جیسی کرنی ویسی بھرنی
نا جانے تو کر کے دیکھ
جنت بھی ہے دوزخ بھی ہے
نا مانے تو مر کے دیکھ

تو محترم بھائیو اور بہنو اپنی نسلوں کو بے حیائی سے بچانے کیلئے خود حیا والے بن جاو اللہ کی قسم آپکی نسلیں حیا والی بنیں گی. اس میں اور جس چیز کا عمل دخل ہے وہ حلال لقمہ ہے جو آپکی نسل کو حیا والا بناتا ہے.

از قلم : محمد یاسر نعیم بلوچ

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS