find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Parda aur Hijab: Islam me Haya aur Imaan ki ahamiyat, Sharm o haya kin logo se karni chahiye?

Sharm o Haya Kahan Par hai?
Sharm o hya Kaisi honi chahiye, kaise Haya aayegi?
Parda aur Imaan ke sath sath Sharm o haya honi chahiye.

Pakistan ki wah Captain Jo Chehra dhank kar Jahaz udati hai.

Ladke Ladkiyo ka Inbox me Social media par Chating karna haram hai.

Aaj Muhabbat ke qasme khane ke bad bhi Nakam kyu hai?

Muslim Ladkiyaan Gair Muslim ladko se bhag kar kyu Shadi kar rahi hai?

Aurat se Ilm wapas lene se Jahalat Naslo me fail jayegi aur Parda chhin lene se Be hyayi Naslo me safar karegi.

#الحیاء_تحریری_مقابلہ
عنوان : اصل میں شرم و حیاء ہے کیا؟

ازقلم ؛ عبدالله شاہنواز ورک

آپ کو پتہ ہے #شرم_و_حیاء کسے کہتے ہیں؟
شرم و حیاء کیا ہے؟
اسلام میں اس کے بارے میں کیا احکامات ہیں؟
انبیاء کی کیا سنتیں ہیں؟
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا احادیث ہیں؟

پوسٹ پڑھنے کے بعد اپنے آپ سے عہد کریے گا کہ ہم ان شاء اللہ ، شرم و حیاء کے پیکر بننے کی کوشش کریں گے اور اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور احادیث پر عمل پیرا ہوں گے ان شاء اللہ ❤️

#حیاء کے لغوی معنی وقار، سنجیدگی اور متانت کے ہیں۔ یہ بے شرمی، فحاشی اور بے حیائی کے خلاف ضد ہے.

تمام انبیا باحیا تھے اور حیا کو پسند کرنے والے تھے۔انبیا کرام کی زندگی سے بھی ہمیں حیا کی اہمیت ملتی ہے۔ہر دور میں اللہ نے اس معاشرے کا سب سے باحیا شخص بطور نبی مبعوث کیا ہے۔

اسلام میں شرم اور حیاء کی بہت اہمیت ہے،

⚡#قرآن میں سورہ القصص میں ایک واقعہ ہے.

حضرت موسیٰ علیہ سلام کا جس میں ایک باحیاء لڑکی کا ذکر ہے کہ وہ کس قدر حیاء سے چلی کہ اللہ نے قرآن میں اسکی شرم و حیاء کو بیان کر دیا۔۔۔ جب حضرت موسیٰ علیہ سلام نے ان لڑکیوں کی بکریوں کو پانی پلایا تو جب وہ گھر واپس گئیں تو ان کے والد نے ان سے کہا کہ اس نوجوان کو بلا کر لاؤ۔۔۔

"پھر ان دونوں میں سے ایک شرم و حیا سے چلتی ہوئی (آئی) وہ کہنے لگی کہ میرا باپ آپ کو بلاتا ہے تاکہ وہ بدلہ دے جو آپ نے ہمارے جانوروں کو پانی پلایا ہے۔" (القصص-25)

🎀مطلب چال میں بھی شرم ہونی چاہیے۔۔۔

آئیں ہم پیارے نبی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی #احادیث کو دیکھتے ہیں۔۔۔۔

تقریباً 10 احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے ہیں جن میں شرم و حیاء کے بارے میں تزکرہ ہے۔۔۔

⚡رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایمان کی ستر سے کچھ زیادہ شاخیں ہیں، ان میں سب سے افضل لا إله إلا الله کہنا، اور سب سے کم تر راستے سے ہڈی ہٹانا ہے ۲؎، اور حیاء ایمان کی ایک شاخ ہے ۳؎ ۔

Sunnan e Abu Dawood#4676

⚡نبی اکرم ﷺ نے اشج عصری رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم میں دو خصلتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ کو محبوب ہیں: ایک حلم اور دوسری حیاء ۔

Sunnan e Ibn e Maja#4188

⚡رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حیاء ایمان سے ہے، اور ایمان کا بدلہ جنت ہے، اور فحش گوئی «جفا» ( ظلم و زیادتی ) ہے اور «جفا» ( ظلم زیادتی ) کا بدلہ جہنم ہے ۔
Sunnan e Ibn e Maja#4184

⚡رسول اللہﷺ تخلیہ میں بیٹھی ایک کنواری دوشیزہ سے بھی کہیں بڑھ کر صاحبِ حیا تھے۔ حضورﷺ کو جب کوئی چیز ناگوار گزرتی تو ہم آپﷺ کے چہرے سے بھانپ لیا کرتے تھے۔ “
— (بخاری و مسلم)

⚡حیاء اور ایمان دونوں ساتھ ساتھ ہوتے ہیں، ان میں سے اگر ایک بھی اٹھ جائے تو دوسرا خود بخوداٹھ جاتا ہے.

(ابی شیبۃ، ابن. "ما ذکر فی الحیاء". کتاب الادب. صفحات برقم: 05352، 5/312)

⚡نبی پاک ﷺ نے فرمایا: بے شک ہر دین کا ایک خُلُق ہوتا ہے اور اسلام کا خُلُق شرم و حیاء ہے۔

(باب الحیاء". سنن ابن ماجہ، کتاب الزہد. صفحات برقم:1814، 2/9931.)

⚡حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں:نبی پاک ﷺ نے فرمایا: پہلی شے جسے اس امت سے اٹھا لیا جائے گا وہ حیاء اور امانت ہے پس تم ان دونوں چیزوں کا اللہ تعالی سے سوال کرو!

(باب فضیلۃ الحیاء و جسیم خطرہ، 213". مکارم الاخلاق للخرائطی. صفحات ص: 111)

⚡رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بےحیائی جس چیز میں بھی ہو اس کو عیب دار بنا دے گی، اور حیاء جس چیز میں ہو اس کو خوبصورت بنا دے گی ۔
(سنن ابن ماجہ-4185)

⚡رسولِ خدا ﷺ نے اسی لیے ارشاد فرمایا:
"جب تجھ میں حیا نہ رہے تو جو چاہے کر۔ “
(البخاری-3484)
🌘#Message / Moral:

🎀اگر ہمارے اندر حیاء ہے تو یہ ایمان کی نشانی ہے
🎀 حیاء اور شرم جنت میں جانے کا ذریعہ ہیں
🎀 اگر ہم شرم و حیاء والے بن جائیں تو اللہ کے محبوب بندوں میں ہمار شمار ہو گا۔۔۔

🎀 ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ ایک کنواری لڑکی سے بھی زیادہ شرم حیاء والے تھے، ہمیں بھی ویسا بننا ہے.

🎀 اگر ہمارے اندر حیاء نہیں رہے گی تو ایمان بھی نہیں رہے گا.

🎀 اسلام کی پہچان شرم و حیاء ہے۔۔۔ ہمیں اپنے اندر حیاء کو ڈیویلپ کرنا ہے۔۔۔

🎀 ہمیں اللہ سے دعا کرنی ہے کہ اللہ ہمیں شرم و حیاء والا بنائے.

🎀 حیاء ہمیں خوبصورت بنا دے گی

🎀 بے حیائی کسی بھی چیز کو عیب دار بنا دے گی
🎀 اگر ایک بندے میں حیاء ہی نا رہے پھر وہ جو مرضی کرتا پھرے۔۔۔

ان سب احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے واضح پیغام ملتا ہے کہ ایک مومن کو حیادار ہونا چاہیے، شرم و حیاء کا پیکر ہونا چاہیے، بے حیائی سے دور رہنا چاہیے، اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے شرم و حیاء لازمی ہے۔۔۔

اب حیاء بہت سی چیزوں میں ہوتی ہے،
جیسا کہ غیر محرم کو دور سے ہی پتہ چلنے پر نظروں کو جھکا لینا ،یہ حیاء ہے
غیر محرم سے کوئی بات کرتے
جیسا کہ غیر محرم کو دور سے ہی پتہ چلنے پر نظروں کو جھکا لینا ،یہ حیاء ہے
غیر محرم سے کوئی بات کرتے ہوئے نظر کو جھکانا یہ حیاء ہے.

اپنے بڑوں سے ادب و احترام سے پیش آنا، یہ حیاء ہے
گھر والوں سے اچھے طریقے سے پیش آنا ، یہ حیاء ہے

بے حیائی اور فحاشی کے امور سے حفاظت، حیاء ہے.

اسلام عبادات کا ایک محکم نظام دیتا ہے جس کے ذریعے حیا کو تقویت ملتی ہے۔

اسلام نظروں کو پست رکھنے اور عورتوں اور مردوں کو اپنے ستر کے حصوں کو ڈھانکنے اور چھپانے کاحکم دیتا ہے۔ آزادانہ اختلاط مرد و زن پر پابندی عائد کرتا ہے، بے حیائی اور بے شرمی کے کاموں پر سزاؤں کا اعلان کرتا ہے۔

اور اللہ ہمیں کہتا ہے کہ تقویٰ کا لباس اوڑھو، اسی میں خیر ہے۔۔۔

وَلِبَاسُ التَّقْوٰى۝۰ۙ ذٰلِكَ خَيْرٌ۝۰ۭ (الاعراف:۲۶)

عبداللہ شاہ نواز ورک
Abdullah Shahnawaz Virk

Jazak-Allah u khaira ❤

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS