find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Parda aur Hijab: Apne Maa Baap se chhup kar Be hyayi ke kamobesa ko anjaam, Allah ke hukm par Amal nahi karna bhi be Hayayi hai.

Parda aur Imaan: Alla lho ke hukm ki Na farmani karne wali Ladkiyaan.

#الحیا_تحریری_مقابلہ
تحریر: فحاشی، بے حیائی اور خشیت الٰہی (اللہ کا ڈر)

ازقلم: اریج_چاندنی

سورہ الرحمن آیت 46
ترجمہ :
🌹 اور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں🌹

زندگی ایک آزمائش ہے اور زندگی تب مشکل بنتی ہے جب کچھ بھی زندگی میں آنکھیں بند کرکے بغیر سوچے سمجھے کیا جاتا ہے.

صرف غیر محرم سے تعلق بنانا، ملنا، بات کرنا بے حیائی نہیں ہے. مرد ہو یا عورت سرعام تنگ لباس پہنا، چھپ کر موبائل کا غلط استعمال کرنا، ماں باپ کے سامنے حرام کاموں پر بھی حوصلے سے بحث کرنا، نکاح کے نام پر منگیتر سے تعلقات بڑھانا، بھائی بہن کا ایک دوسرے کے سامنے اللہ کی حدود کو توڑنا، والدین کا مغربی لباس پر اولاد کو سراہنا، نیز ہر وہ ناجائز کام جس کا کرنے سے پہلے اللہ کی ناراضگی کا نہ سوچا جائے بے حیائی ہے.

🥀یہ سب تب ہوتا ہے جب انسان کو اللہ کے احکام کا پتا ہوتا ہے مگر اسکے حساب کو بھول جاتا ہے اس لیے ہی روزانہ ہزاروں ذلت و بدنامی کے قصے سامنے آتے ہیں.

وجہ صرف اللہ کے ڈر کا نہ ہونا ہے جب انسان اللہ کے حکم کو "کوئی بات نہیں" کہہ کر ٹال دیتا ہے اور اپنی مرضی کرتا ہے تو پھر اللہ کی پکڑ سامنے آتی ہے جس کی نشانیاں ارد گرد نظر دوڑانے سے مل جاتی ہیں
سورہ النور آیت 19

ترجمہ :

🌹 جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے آرزو مند رہتے ہیں ان کے لیے دنیا و آخرت میں دردناک عذاب ہے اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے.

دوسری طرف جو لوگ اپنی من چاہی خواہشات کو اللہ کی پکڑ کا سوچ کر چھوڑ دیتے ہیں وہ کامیاب اور پرسکون نظر آتے ہیں.

سورہ النازعات آیت 40_41
ترجمہ :
🌹 ہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا رہا ہوگا اور اپنے نفس کو خواہش سے روکا ہو گا- تو اسکا ٹھکانا جنت ہی ہے 🌹

✨ اللہ سے ڈرنا انسان کو کامیاب اور اللہ سے نہ ڈرنا انسان کو برباد کر دیتا ہے اب یہ آپ پر ہے کہ آپ کونسا راستہ چنتے ہیں.

جزاکم اللہ خیرا و احسن!

#اریج_چاندنی
#Areej Chandni

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS