find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Apne Rab ko bhula dene wale Shakhs ka Qayamat ke din kya anjaam hoga?

Apne Rab ko Kaise logo ne bhula diya hai?
Aaj ke daur me Paise kamane ke chakkar me Allah ki ibadat bhula diya.
Aise logo ka Qayamat ke din kya Anjaam hoga?

موضوع # ،،آئینہ اور وحشت ،،
نام : خاک و مٹی
#الحیا_تحریر_

🌺اللّٰه رب العزت کا پاک کلام کہتا ہے، پہلی امتوں کے اوپر وقتاً فوقتاً عذاب آتے رہے مگر وہ ہدایت حاصل نہیں کرتے تھے،
تو خیال آتا ہے جب وہ لوگ سب کچھ دیکھ لیتے تو پھر بھی ہدایت نہیں حاصل کرتے تھے،،،

دور حاضر کے واقعات کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے، شیطان کے کہے کو سن کر قومیں کیسے زندگانی دنیا میں مست ہو جاتی ہیں،،

آج ہم سب کو بھی سب کچھ نظر آ جانے کے باوجود،
وہی نافرمانی، ویسی ہی سوچ ڈیم بنا لیتے، پانی کا راستہ تبدیل کر لیتے، پہلے بھاگ جاتے، وہم گمان میں نہیں تھا ادھر سے پانی آجائے گا،،،

،،حقیقی جو مسئلہ ہے اسکی طرف آج بھی نہیں جا رہے،،
کہ خداوند متعال کے اجتماعی طور پے نافرمان ہیں.

🌺اللّٰه رب العزت کے قانون نہیں بدلتے وہ رب ہے رب کریم انعام اکرام فرماتا ہے ان پے جو اس کے حکم کی بجا آوری کرتے ہیں ،
انمول بلندیاں عطاء فرماتا ہے، وہم و گمان سے بھی بڑھ کر،،

❗مگر...!!! جب اسکی حکم الدولی کی جاتی ہے، اسکی مخلوق پے ظلم ستم کیے جاتے ہیں ، عریانی بےپردگی سرعام ہونے لگتی ہے،، تو پھر آفات وہاں سے آ جاتی ہے جہاں تک سوچ و سمجھ جاتی ہی نہیں ،،،

❗موجودہ آزمائش ہماری بد اعمالیوں کا،، آئینہ ،،
سیلاب ،،، آئینہ ،،، ہے اور اسکی تباہی ،،وحشت،،، خوف و ڈر پیدا کر رہی ہے،،
سیلاب ،،آئینہ،، ہے جو ہماری نافرمانی کا بولتا ثبوت ہے،،

مگر افسوس وہی بد اعمالی کا عروج  وہی بے پردگی، وہی عریانی 😢 وہی با نمازی کا دور دورا،،

کاروبار و دنیا میں اتنے محو ہیں ،، جس نے خلق کیا اسی کے لیے وقت نہیں نکال پا رہے،،،
اس ذات پاک نے سب کچھ عطا کر کے،،، بس توفیق سجدہ سے محروم کر لیا😥😥
ہائے افسوس ، ہائے افسوس ،،،، ہائے افسوس ،،،

، اک شخص ہو ساری کی ساری دُنیا اسکی ملکیت ہو،،
ہر ہر آرام و آسائش دنیاوی اسکی ہو،،
❗مگر....!!! اسکا خدا اس سے خفا ہو😥😥
کیا بچتا ہے اسکے پاس😥 جسکا رب ، رب بھی جو رب کریم ہے وہی راضی نہ ہو😥😥

ہم دنیاوی معاملات میں خفا ہو جاتے،،،

💠مگر کیا کبھی کوئی شوہر ،، بے نماز بیوی سے اس لیے خفا ہوا کہ،، اس نے نماز نہیں ادا کی، پردہ کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا،
💠کیا کوئی بیوی اپنے ،، شوہر سے اس بات پے روٹھی کہ وہ بے نمازی ہے، حرام کمائی گھر لاتا ہے،
اگر❗ایسا ہوا تو سوچئے بارگاہ رب العزت میں انکا مقام کیا ہو گا،،،

جب رب ذوالجلال فرشتوں سے دریافت فرمائے،، بتاؤ میرے فرشتوں ،، یہ مرد اپنی بیوی سے اور یہ عورت اپنے شوہر سے کس بات پے روٹھے ہیں 😥😥😥

،،،وہ تو رب ہے نا رب العالمین ہے نا سب جانے والا، ❤️ دل کے حال تک سے واقف ،،،،
مگر جب فرشتے اقرار کریں یا اللّٰه یہ بندہ / یہ بندی تیری رضا و خوشنودی کے حصول کی بنا پے اپنے محرم سے روٹھ کیا،،،،
،،کیا ہی منظر، ہو جب ❤️خدا رشک کرے اس بندے پے/ بندی پے،، کہ..!! اسکی رضا کے واسطے یہ سب ہوا ،،
🌺سبحان اللّٰه وبحمدہ سبحان اللّٰه العظیم 🌺

دور کے اس ،،آئینہ،، میں اپنی پہچان آپ کرنی ہو گی، اس آئینے کی وحشت سے خوف خداوندی کو طاری کرنا ہوگا،،،

تبھی جا کے معاملے سدھار میں آئیں گے،،،
اجتماعی استغفار لازم ہوا ہے،

♦️یہ تحریر پڑھنے والے ہر فرد مرد و زن سے التجاء ہے ، احکام الٰہی کی عملی تبلیغ جاری رکھئے ، ،،
عبادت کو قائم کرئیے ،،، اور غیبی دعا کو عام کرئیے ،،،
ہر عام خاص کے واسطے ،،
🌀،،،دعا وہ ہتھیار ہے، جس کے ذریعے نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم نے بارگاہ ربانی سے حضرت عمر فاروق رضی اللّٰه عنہ کو مانگ لیا،،،🌀

جو جس طرح کی طاقت رکھتا ہے اس طرح کا حق ادا کرتا جائے ،،،

نجانے کس کی تقدیر آپ کے ذریعہ سے رب کائنات بدل دے،،

💞بےشک اللّٰه پاک ہے بے نیاز ہے ،، اس ذات پاک کے در پے ہر کام آسان ،،،

نجانے کس کی تقدیر میں رب العالمین نے آپ کی دعا سے بدلنا لکھ دیا ہو،،،

یآ اللّٰه یآ رب العالمین ، یآ رب کائنات 😥،
ہم آپ ہی کے ہیں ، یآ اللّٰه خطا ہو جاتی، یآ اللّٰه آپ درگزر نہیں فرمائیں گے تو ہم کہیں کے نہیں رہیں گے ،،،
یآ اللّٰه ہم سب سے راضی ہو 😥
ہمارا ❤️ دل ،ہماری جان، ہماری سوچ وفکر ، ہر ہر شے آپ کے حوالے ،،، بس اپنی بارگاہ سے،،،، ابدی رضا و خوشنودی عطا فرمائیے 😢

،،،دعا گو،،،

🌺جَزَاكَ اللّٰهُ خَیْرًا کَثِیْرَا فِی الْدُّنْیَا وَالْاَخِرَۃُ🌺

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS