find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Apne jawani ko Allah ki ibadat me gujarne wale ek Ladke ki kahani

Islam me Ladke ladkiyon ka milna Haram hai ya halal?
Apne jawani ko Duniyawi Lajjato me bitane wale nawjawano ke liye sabak.

اویس اچھے نمبر حاصل کرکے اب یونیورسٹی میں داخلہ لے چکا تھا ۔ یونیورسٹی کا ماحول بہت الگ تھا ، شاید اس سے پہلے اس نے ایسا ماحول کبھی نہ دیکھا تھا ۔ ہر طرف نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کا شباب عروج پر تھا ۔ ہر کوئی خود کو آزاد سا محسوس کر رہا تھا ۔ اس روایتی ماحول سے آزادی جو کہ اسکول ،اکیڈمی یا کالج لیول تک ہوتا ہے جس میں مخلوط ماحول میں پڑھنے کے باوجود بھی ایک لڑکے اور لڑکی کا ایک دوسرے سے بات کرنے کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے ۔

آج وہ بھی آزاد تھے ۔ شاید اللہ کی حدودیں یونیورسٹی کی باؤنڈری سے باہر ہی ہوتی ہیں ۔

خیر ایک دوسرے سے انٹریکشن کے نام پر تعلقات بڑھنا شروع ہوئے ، واٹس ایپ پر نمبروں کے تبادلے ہوئے ، فیس بک پر ایک دوسرے کو ایڈ کرنے لگے یہ نوجوان لڑکے لڑکیاں ۔ اور کیوں نہ کرتے وہ یہ سب آخر اب وہ یونیورسٹی کے طالب علم تھے ۔ اب وہ ایک دوسرے کے “کولیگ” تھے ۔ ہاں “کولیگ” کے لیے یہ پردے کہاں ضروری ہوتے ہیں ۔

گروپ بندی ہونا شروع ہوئی ۔ جس کی انٹرکشن کے نام پر بات بن جاتی اب وہ نامحرم لڑکے اور لڑکیوں پر مشتمل گروہ کبھی یونیورسٹی کے کیفیٹیریا پر بیٹھا ہوا ملتا تو کبھی گراؤنڈ میں ۔
کبھی پڑھائی کے نام پر لائبریری میں یا تفریح کے نام پر پارکوں یا سیاحتی مقامات پر ۔

اویس یہ سب ابھی تک ہضم نہ کر پایا تھا ۔ اس کا بھی خون گرم تھا ۔ دل اس کا بھی کرتا تھا کہ وہ بھی ایسے موج مستی کرے ، وہ بھی حسیناؤں کے جھرمٹ میں بیٹھے ۔

کبھی ان کو ہسائے تو کبھی ان کی باتوں پر ہنسے ۔ لیکن وہ صبر کرتا گیا ، وہ برداشت کرتا رہا کیوں کہ اس کو علم تھا کہ ایک اور بھی ہستی “ اللہ پاک کی ذات “ موجود ہے جس کی رفاقت اس سے بھی اعلی چیز ہے ۔

وہ کہ جس جیسی دوستی کسی کی نہیں ۔ جس سے بڑھ کر وفا کسی کی نہیں ۔ وہ جب بھی یہ منظر دیکھتا تو اللہ سے کہ اٹھتا “  یا اللہ “ اگر میں چاہتا تو میں بھی یہ سب کرسکتا تھا ، میرا بھی یہ سب کرنے کو جی کرتا ہے ۔ لیکن میں تیری محبت میں اس سب عارضی موج میلے کو ٹھکراتا ہوں ۔

آج اس کی اللہ کے لیے محبت اس کی ان خواہشات پر غالب آگئیں ۔ اب اس کو فرق نہیں پڑتا تھا کہ کون کیا کر رہا ہے کیوں کہ وہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اس فرمان سے بخوبی واقف تھا کہ :-

“سات قسم کے لوگ جو کل قیامت کے دن اللہ کے عرش کے سائے تلے ہوں گے ان میں ایک وہ نوجوان بھی شامل ہوگا جس کی
جوانی اللہ کی عبادت میں گزری ہوگی “ ( البخاری )

آج اپنی جوانی کی قدر کریں کیوں کہ “ جوانی پھر نہیں آنی “

بقلم : اللہ کا یہ بندہ

طالبان کے برتاؤ سے متاشر ہو کر یورپ لیڈی رپورٹر اسلام قبول کر لی ۔

مسلم دنیا میں بے پردگی کی کہاں سے ابتدا ہوئی ۔ اس کی تاریخ ۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS