find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ashra Zulhijja ke fazail aur Ahkaam o masail.

Ashra Zulhijja ke fazail aur Ahkaam o masail.
Zulhijja Ke 10 dino Ki fazilat.
عشرہ ذو الحجہ کے فضائل اور احکام و مسائل
-----------------------
1- فجر کے وقت کی قسم، اور (ذی الحجہ کی ابتدائی) دس راتوں کی قسم، اور ہر جوڑے اور فرد مخلوق کی قسم، اور رات کی قسم جب وہ گزر رہی ہوتی ہے۔ {الفجر}.
اکثر مفسرین کے نزدیک آیت میں دس راتوں سے مراد ذو الحجہ کی ابتدائی دس راتیں ہیں۔

2-  مذکورہ آیت کے سیاق و سباق میں اللہ تعالی نے اور بھی چیزوں کی قسم کھائی ہے، جو خود بھی عظیم الشان اہمیت کی حامل ہیں، جن سے ان دس راتوں کی اہمیت و عظمت کو اور چار چاند لگ جاتے ہیں۔

3- اسی عشرہ میں اللہ تعالی نے اپنے دین کی تکمیل فرمائی۔ چند یہودیوں نے کہا کہ اگر یہ آیت ہمارے یہاں نازل ہوئی ہوتی تو ہم اس دن عید منایا کرتے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کون سی آیت؟ انہوں نے کہا: “آج میں نے تم پر اپنے دین کو کامل کیا اور اپنی نعمت تم پر پوری کردی”، اس پر عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مجھے خوب معلوم ہے کہ یہ آیت کہاں نازل ہوئی تھی۔ جب یہ آیت نازل ہوئی تو میدان عرفات میں کھڑے ہوئے تھے۔ (یعنی حجۃ الوداع میں)۔ [بخاری ۴۴۰۷]۔

4- ان دس دنوں میں اسلام کے تمام ارکان جمع ہوتے ہیں ایسا کسی اور موقعہ پر نہیں ہوتا۔

5- ان دنوں کے اعمال اللہ کو بہت ہی زیادہ پسندیدہ ہیں بہ نسبت دوسرے دنوں کے اعمال کے ۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالی کو کوئی نیک عمل کسی دن میں اس قدر زیادہ پسند نہیں ہے جتنا کہ ان دنوں میں پسندیدہ اور محبوب ہوتا ہے، یعنی ذو الحجہ کے پہلے عشرہ میں، صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں؟ آپ نے فرمایا: نہیں، جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں، مگر جو کوئی شخص اپنی جان و مال لے کر نکلا ہو اور پھر کچھ واپس نہ لایا ہو۔ {أبوداود 2438 والترمذي 757 } بخاری [۹۶۹] میں افضل کا ذکر ہے۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دنیا کے دنوں میں سب سے افضل ذی الحجہ کے پہلے دس دن ہیں، پوچھا گیا کہ اللہ کے راستے میں لگانا بھی ان کے برابر نہیں؟ آپ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں لگانا بھی ان کے برابر نہیں، مگر وہ آدمی جو اپنی چہرہ مٹی میں آلودہ کردے۔ {صحيح لغيره في الترغيب 1150}
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ کے نزدیک عشرہ ذی الحجہ سے بڑھ کر زیادہ عظیم (عظمت والے) دن اور عمل کے اعتبار سے بھی ان سے بڑھ کر پسندیدہ دن کوئی اور نہیں ہیں، چنانچہ ان میں تہلیل (لا الہ الا اللہ) و تکبیر (اللہ اکبر)اور تحمید (الحمد للہ)کیا کرو۔ {مسند أحمد 6154 ، 10/296 حديث صحيح}
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پاکیزہ اور اجر کے اعتبار سے سب سے زیادہ عظیم وہ عمل خیر ہے جو عشرہ ذی الحجہ میں کیا جائے۔ [ دارمی ۱۸۱۵، صحیح الترغیب ۱۲۴۸]۔

6- انہی میں سے ایک دن عرفہ کا بھی دن ہے۔  سورہ بروج میں  (وَِمَشْهُود)سے مراد عرفہ کا دن ہے۔
حاجیوں کے لئے وہ دن حج کی روح ہے، اس کے بغیر حج ہی نہیں۔ {الترمذي 889}
اس دن اللہ تعالی جس قدر لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے کسی اور دن نہیں کرتا اور اس دن قریب ہوتا ہے (جیسے اس کی شان کے لائق ہے) پھر فرشتوں کے سامنے ان پر فخر کرتا ہے۔ [مسلم 1348]۔
اللہ اہل عرفات کو بخش دیتا ہے، چاہے ان کے گناہ ریت کے ذرات، یا بارش کے قطروں  یا سمند کے جھاگ کے برابر ہوں، اور ان کو بھی بخش دیتا ہے جن کے لئے انہوں نے دعا کی۔ [صحیح الترغیب 1112]
سب سے بہتر دعا یوم عرفہ کی دعا ہے۔  لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ {الترمذي 3585}

7- جو حج نہیں کر رہے ہیں وہ لوگ عرفہ کا دن روزہ رکھیں گے ، جس کے بدلے میں ان کے  دو سال کے گناہ مٹادئیے جائیں گے۔ [مسلم 1162]۔

8- عشرہ ذی الحجہ کا آخری دن یوم النحر ہے جس کے بارے میں اللہ کے رسول ﷺ کا ارشاد ہے: بے شک اللہ تبارک و تعالی کے نزدیک سب سے عظیم دن یوم النحر (دس تاریخ قربانیوں والا دن) ہے، پھر اس کے بعد والا دن۔ {أبوداود 1765}

اعمال عشرہ ذی الحجہ
1- تجدید ایمان۔
2- نماز کی پابندی۔
3- زکاۃ و صدقات۔
4- صوم۔
5- حج و عمرہ۔
6- قربانی۔
7- عید کے لئے جانا حتی کہ عورتیں بھی۔ 8- قربانی کرنے والا اپنے بال ناخن نہ کاٹے۔
9- ذکر الہی۔
10- عید کا چاند دیکھنے سے لیکر ۱۳کی شام تک تکبیر کہنا۔
11- ہر طرح کی برائی سے دوررہنا؛ خصوصا شرک، بے نمازی پن اور قطع رحمی۔ 
12- بکثرت توبہ و استغفار کرنا۔
13- قرآن کریم کی تلاوت بہت زیادہ کرتے رہنا ۔

📝اعداد: ابو انس محمد نصير الدين جامعى
داعي و مترجم دعوت وارشاد و توعية الجاليات - الزلفي - سعودى عرب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS