find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Allah ke Nabi ke pas Ilm-E-Gaib tha? (Part 01)

Kya Jamat-E-AhleHadees  Gustakh-e-Rasool hai?

Kya Allah ke nabi ko Ilm-E-Gaib tha?
Kya Aap Sallahu Alaihe Wasallam Noor they, Hazir o Najir hai?
Ahlehadees pe lagaye Gaye iljamat ka jawab.

【جماعت اہلِ حدیث پر الزامات کا جائزہ
[ 2 ] دوسری غلط فہمی: (اول)

(سوال) کیا جماعت اہلِ حدیث رسُول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہیں ، نَعُوذُبِاللہ :
(جواب) اہلِ حدیث کے سلسلہ میں دوسری غلط فہمی بلکہ الزام یہ ہے کہ وہ اللہ کے رسُول ﷺ کی تعظیم نہیں کرتے ، بہت سے لوگ لاعلمی کے سبب جماعت اہلِ حدیث کو گستاخِ رسُول سمجھتے ہیں ، بلکہ بعض حضرات تو جماعت اہلِ حدیث کے عقیدہ سے اس قدر ناآشنا ہوتے ہیں کہ وہ صاف کہہ دیتے ہیں "اہلِ حدیث رسُول اللہ ﷺ کو نہیں مانتے"
☜ حقیقت یہ ہے کہ اہلِ حدیث کے نزدیک محمد عربی ﷺ تمام مخلوقات میں سب سے زیادہ قابل تعظیم ہیں ، آپ ﷺ کی شان تمام نبیوں اور رسُولوں سے بلند ہے ، ہمارے اس عقیدہ کی بنیاد خود نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان ہے :
"قیامت کے دن میئں تمام بنی آدم کا سردار ہوں گا ، اور (میئں یہ بطورِ) فخر نہیں (کہہ رہا ہوں) حمد کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہوگا اور مجھے اس پر کوئی فخر نہیں ، کوئی نبی ، خواہ آدم علیه السلام ہوں یا کوئی اور ، ایسا نہ ہوگا جو میرے جھنڈے تلے نہ ہو ، {مسند حمد ، سنن الترمذی ، سنن ابن ماجہ ، عن ابی سعید رضی اللہ عنه ، و صحیح الجامع 1468، حدیث صحیح}
قیامت کے دن تمام نبیوں کا سیّد ہونا آپ ﷺ کی دوسرے نبیوں پر فضیلت کی دلیل ہے ، یہ بات اہلِ حدیث کے نزدیک مُسلّم ہے ،
1 اہلِ حدیث نبی کریم ﷺ کو آپﷺ کے واقعی مقام سے نہیں بڑھاتے :
☜ لیکن جہاں نبی کریم ﷺ نے ہمیں اپنی شان بتائی ہے وہیں اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ ہم آپ ﷺ کی تعظیم میں غلو سے بچیں اور آپ ﷺ کی تعظیم میں نصاریٰ کی طرح حدیں پار نہ کرجائیں ،
اللہ کے رسُول ﷺ نے فرمایا : "میری تعریف میں حد سے آگے نہ نکل جانا جس طرح نصاریٰ ابن مریم کی تعریف میں حد سے آگے نکل گئے ، میئں تو بس اللہ کا ایک بندہ ہوں ، لہٰذا تم مجھے اللہ کا بندہ اور رسُول ہی کہو ، {صحیح بخاری / کتاب احادیث الانبیاء / عن عُمر رضی اللہ عنه / 3445}
☜ نصاریٰ (عیسائی) حضرت عیسٰی علیه السلام کو ماننے والے لوگ تھے ، عیسٰی علیه السلام پر ایمان لانے کے باوجود وہ گمراہ ہوگئے ، نصاریٰ کی گمراہی کیا تھی ؟
انہوں نے عیسٰی علیه السلام کو بندگی کے مرتبہ سے بڑھا کر رب اور معبود کا مرتبہ دے دیا ، انہوں نے عیسٰی علیه السلام کی تعریف بیان کرنے میں اتنا غلو کیا کہ اللہ کی ذات و صفات میں انہیں اللہ کا شریک بنا دیا ، کسی نے انہیں اللہ کا بیٹا بنا دیا تو کسی نے انہیں اللہ ہی قرار دے دیا ، وہ عیسٰی علیه السلام کو ماننے کے باوجود کافر ہوگئے ،
☜ اللہ کے نبی ﷺ نے اُمّت مسلمہ کو نصاریٰ کے اس طرز عمل سے منع کیا ہے لہٰذا فرمانِ نبوی ﷺ کی تعمیل میں اہلِ حدیث کا عقیدہ یہ ہے کہ رسُول اللہ ﷺ کی شان بیان کی جائے لیکن اس میں آپ ﷺ کی عبدیت اور بندگی کا پہلو ذہنوں سے اوجھل نہ ہونے دیا جائے ،
خود اللہ کے رسُول ﷺ نے فرمایا :
"اے لوگوں ! اپنے آپ کو بچائے رکھو ، کہیں شیطان تمہیں بھٹکا نہ دے ، میئں محمد ﷺ بن عبدُاللہ ہوں ، میئں اللہ کا بندہ اور اس کا رسُول ہوں ، اللہ کی قسم ، مجھے ہرگز یہ پسند نہیں کہ تم مجھے میرے اس مقام سے بڑھا دو جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے ، {مسند احمد ، عن انس بن مالک رضی اللہ عنه ، حدیث صحیح ، و الصحیحة ، 1097}
☜ یہاں دو باتیں معلوم ہوئیں :
(1) پہلی بات : نبی کریم ﷺ کو خود یہ بات پسند نہیں کہ آپ ﷺ کو واقعی مقام سے بڑھایا جائے ،
(2) دوسری بات : شیطان کو یہ بات بہت پسند ہے کہ وہ مسلمانوں کو غلو میں مبتلا کرکے گمراہ کردے ،
☜ لہٰذا اہلِ حدیث ہمیشہ سے اس چور دروازے کی نگرانی کرتے رہے ہیں جہاں سے شیطان کے آنے کا امکان ہے اور ہمیشہ رہے گا تاکہ وہ اُمّت کو غلو کی اس بیماری سے بچاسکیں جس میں نصاریٰ مبتلا ہوگئے اور جسکے نتیجہ میں وہ حامل وحی ہونے کے باوجود اللہ اور اس کے رسُول کے دشمن قرار پائے -
Share:

1 comment:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS