find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Islam me Larki apni marji se Shadi kar sakti hai?

Kya Islam me kisi ladki ki Jabardast shadi ki ja sakti hai?

Agar Larki raji na ho to kya Nikah ho sakta hai?
Kya Islam pasand ki Shadi ki ijazat deta hai?


Sawal: Kya Islam me Pasand ki Shadi Jayez hai? mai pasand ki shadi karna chahati hoo lekin mere Waldain (Maa-Baap) jabardasti kisi aur jagah Shadi kar rahe hai mai Shadi se mukammal inkar kar chuki hoo, jaha mera rishta tai hua hai unko bhi bata chuki hoo, kya is surat me mera Nikah ho jayega jabke mai aakhiri din tak Qubool nahi karungi? Please meri rehnumai farmaye aur Tahriri jawab de Shukriya.

kya Islam Pasand ki Shadi se rokta hai?


Kya Me Shadi ke liye kya kya chijon ki jarurat hai?


Sasural walo ke bure Suluk pe Larki ko kya karna chahiye?

क्या इसलाम पसंद की शादी करने की इजाजत देता है?
अगर लड़की राज़ी नहीं हो तो क्या ऐसी सूरत में निकाह हो सकता है?
सवाल: क्या इसलाम में पसंद की शादी जायज है?
मै पसंद की शादी करना चाहती हूं लेकिन मेरे मां बाप जबरदस्ती किसी और जगह शादी कर रहे है मै शादी से मुकम्मल इनकार कर चुकी हूं जहा मेरा रिश्ता तय हुआ है उनको भी बता चुकी हूं, क्या इस सूरत में मेरा निकाह हो जाएगा जबकि मै आखिरी दिन तक क़ुबूल नहीं करूंगी, प्लीज़ मेरी रहनुमाई फरमाए और तहरीरी जवाब दे शुक्रिया।

سوال. بهائی کیا اسلام میں پسند کی شادی جائز ہے "
میں پسند کی شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن میرے والدین زبردستی کسی اور جگہ شادی کر رہے ہیں میں شادی سے مکمل انکار کر چکی ہوں جہاں میرا رشتہ تہ پایا ہے ان کو بهی بتا چکی ہوں کیا اس صورت میں میرا نکاح ہو جائے گا جبکہ میں آخری دن تک نہیں قبول کروں گی please راہنمائی فرمائی اور تحریری جواب دیں. شکریہ؟

جواب تحریری

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ کام سراسر ظلم اور ناانصافی ہے اور جاہلیت کے زمانہ کی یاد ہے اسلامی شریعت کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے اسلام سے پہلے عرب کے جہال میں اس طرح کے ظلم ہوا کرتے تھے اور اس طرح کی جاہلیت کی رسوم و رواج چلتی رہتی تھیں عورتوں کو ذرہ برابر عزت و احترام حاصل نہ تھا بلکہ انہیں جانوروں سے بھی کم تر سمجھا جاتا تھا انہیں بولنےکی بھی اجازت نہ ہوتی تھی۔

Aeise Tahreer padhne ke liye click kare.


Islah-un-Nisa Tahreer padhe.


Europe ki Sajishen Musalmano ke liye.

گویا انہیں انسان ہی نہیں سمجھا جاتا تھا مگر اسلام کے آنے کے بعد ان کی حالت بتدریج سدھرنے لگی اور اللہ تعالی نے انہیں انسانی صف میں جگہ دی بلکہ انہیں انسانی زندگی نصف  قرار دیا گیا  اور قرآن حکیم نے اعلان کیا کہ :

﴿وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُ‌وفِ...... ﴾ (البقرة:٢٢٨)
‘‘یعنی جس طرح ان کے اوپرمردوں کے حقوق ہیں اسی طرح مردوں پران کے حقوق ہیں۔’’

اس آیت کریمہ نے مردوں کی طرح عورتوں کو بھی ان کے حقوق دلوائے اور قرآن  کریم میں کئی مقامات پر عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے  ان کے حقوق ادا کرنے اوران کے ساتھ ناانصافی نہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے اورجناب

رسول اکرم ﷺ نےبھی اس سلسلہ میں کافی اصلاحی اقدام اٹھائے نکاح کے سلسلہ میں آپ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ:

‘‘ورثاء کی مرضی کے ساتھ ساتھ جس عورت کا نکاح کیا جائے اس کی اذن و اجازت و رضاء معلوم کی جائے۔’’

آپﷺنےفرمایا کہ:

‘‘ہر عورت سے ا س کی اذن معلوم کرنا ضروری ہے ،یعنی (کنواری ہو یا بیوہ باقی آپ نے فرمایا کہ بیوہ کو تو زبان کے ساتھ اپنی رضابتانی ہے اور اگر کنواری ہے تو اس کی خاموشی ہی اجازت ہے۔’’

بہر حال کنواری سے پوچھنا بھی ضروری ہےاور اگر پوچھنے پر انکار کر دے تو اس کا نکاح ہرگز ہرگز نہیں ہوگا۔ خواہ اس کے  والدین کی رضا بھی ہوتب بھی نکاح نہیں ہوگا۔ایک حدیث شریف میں ہے کہ ایک عورت رسول اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آکر عرض کیا کہ میرے والد نے میرا نکاح ایسے شخص سےکروایا ہے جس کے ساتھ نکاح کرنے میں میں راضی نہیں ہوں بلکہ اسے ناپسند کرتی ہوں اس کی یہ بات سن کرآپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اگر تو یہ نکاح برقرار رکھنا نہیں چاہتی تو تو آزاد ہو سکتی ہے اس پر اس عورت نے کہا اب جب میرے والد نے یہ کام کردیا ہے تو میں بھی اسے برقرارر کھتی ہوں لیکن مجھے دیکھنا یہ تھا کہ عورتوں کو بھی کچھ حق حاصل ہے یا نہیں؟

بہرحال اس حدیث سے بھی معلوم ہوا کہ اگر عورت راضی نہیں تو وہ نکاح ہی باطل ہے، اگرچہ وہ نکاح والد ہی کیوں نہ کروائے ۔بہرحال یہ رواج قطعا غلط ہے اور عورت پر شدید ظلم وجبر  بھی ہے اور عورت کی رضا کے بغیر اس طرح کا نکاح قطعا باطل ہے۔لہذا ایسے ظلم کو بیک قلم و زبان بند کرنا چاہئے شریعت اسلامیہ ایسے مظالم کی ہرگز اجازت نہیں دیتی یہ جاہلیت کی رسوم ہیں جن سے مسلمانوں کو اجتناب کرنا چاہئے ورنہ اس کے بہت برے نتائج نکلیں گےان کے ذمے داربھی یہی لوگ ہوں گے اوراللہ کے نزدیک ان کابہت سخت مئواخذہ ومحاسبہ ہوگا۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS