find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ammi aap kyu hamesha mujhe Sar pe dupatta rakhne ko kahti hai?

Haya kya hoti hai aur parde ka hukm.

kya Islam Sar pe dupatta rakhne ka hukm deta hai?
Ammi jan...   kyu aap Hamesha mujhe sar dhakne ko kahti hai? kya Islam me iska koi khas hukm hai?
अम्मी जान क्यों आप हमेशा पर्दा करने को कहती है?
क्या इसलाम में पर्दे का कोई खास हुक्म है?
हया क्या होती है और पर्दे कि अहमियत।

کیا اسلام پردے کا حکم دیتا ہے؟
آپ کیا ہمیشہ مجھے پردے کی تاکید ہی کرتے ہیں؟
#حیا کیا ہوتی ہے اور #پردے کا #حکم۔۔
گھر میں بیٹھی موبائل کے ساتھ مصروف تھی کہ مغرب کی اذان ہونے لگی.  امی جان مجھے دیکھ کر زور سے بولیں ثانو تجھے موت آجائے، سر پر دوپٹہ لو. اذان کی آواز نہیں سن رہی ہو۔
میں نے سر پر دوپٹے کو سیدھا کیا، چونکہ ہمارے گھر میں غیر مرد تو آتا نہیں، اس لیے سر سے اکثر دوپٹہ اتار کر رکھ دیتی ہوں۔
میں نے امی جان سے پوچھا کہ امی یہ کیا جب اذان ہوتی ہے آپ ہمیں دوپٹہ لینے کا حکم سنا دیتی ہو. اس کی کوئی خاص وجہ؟
کیا اسلام میں اس کا کوئی خاص حکم ہے؟
امی جان دھیرے سے مسکرائیں اور میرے سر پر پیار سے ہاتھ پھیر کر بولیں:
میری بچی شریعت کے حکم کا تو مجھے علم نہیں لیکن جب موذن اللہ اکبر کی صدا لگاتا ہے تو عورت کا فطری حیا اپنے رب کے نام پر بھی حیا کرتا ہے۔
میری شہزادی اذان میں اس پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام بھی آتا ہے جس کی محفل میں ایک نابینا صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے اپنی زوجہ کو حکم دیا کہ پردے میں چلی جاؤ۔
تو زوجہ نے عرض کی یا رسول اللہ یہ شخص تو نابینا ہے. تو اللہ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا وہ نابینا ہے، تم تو نابینا  نہیں ہو۔
میری گڑیا اِک بات یاد رکھنا، وہ بی بی رضی اللہ عنہما تو من کی بھی پاک تھیں اور تن کی بھی پاکیزہ تھیں پھر بھی شوہر کی عزت نے گوارہ نہیں کیا۔
میری نورِ نظر عورت کا سب سے قیمتی زیور سرمایہ حیا ہی ہوتا ہے۔ میری بیٹی گھر میں کوئی غیر مرد ہو یا نا ہو میری بچی عورت کو اپنے اعضا کو چھپانا پڑتا ہے. گھر میں بھائی باپ اور ماں سے بھی حیا کرنا چاہیے۔
ثانو میری بچی جو چیز چھپی ہو اسے ہی عورت بولتے ہیں اور جو چھپی ہوئی نا ہو وہ عورت کے علاوہ سب کچھ ہوتی ہے۔“
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS