find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Jiske nam se qurbani hai wah Bal nahi katwayega ya pure ghar wale?

Qurbani ka Chand nikalne ke bad Baal Nahi katne ke Masail.
Zulhijja ke 10 dino me Nakhoon nahi katne ke Masail.
kya Qurbani ka chand ho jane ke bad Baal nahi katwana chahiye?
Sawal: Agar ghar me Ek ya do Ki taraf se qurbani hai to balo aur Nakhoon ka kya hukm hai? kya wahi do aadami katne se parhej karenge ya Pure ghar wale?
اگر گھر میں  ایک یا دو کی طرف  سے قربانی  ہے تو بالوں اور ناخون کا کیا حکم ہے کیا وہی دو ادمی کاٹنے سے پریز کریں یا سے گھر والے.

جواب تحریری

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو آدمی قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اسے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے بعد بال یا ناخن کاٹنے سے باز رہنا چاہیے، ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "جب تم ذی الحجہ کا چاند دیکھ لو اور تمہارا قربانی کرنے کا ارادہ ہو تو بالوں اور ناخنوں کو تراشنے سے رک جاؤ۔
(صحیح مسلم کتاب الاضاحی باب نھی من دخل علیہ عشر ذی الحجہ وھو مرید التضحیہ ان یاخذ من شعرہ و اظفارہ شیاء 41)

اور جس شخص نے قربانی نہ کرنی ہو وہ عید والے دن اگر ناخن تراش لے، بال اتار لے، مونچھیں کاٹ ڈالے، زیر ناف بال اتار لے تو اسے بھی قربانی کا ثواب مل جاتا ہے۔ عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یقینا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "مجھے یوم الاضحیٰ کو عید کا حکم دیا گیا ہے اسے اللہ تعالیٰ نے اس امت کے لئے مقرر کیا ہے ایک آدمی نے کہا آپ مجھے یہ بات بتائیں کہ اگر میں قربانی کے لئے مونث دودھ دینے والی بکری کے سوا نہ پاؤں تو کیا اس کی قربانی کروں؟ آپ نے فرمایا نہیں لیکن تم اپنے بال، ناخن تراش لینا اور اپنی مونچھیں کاٹنا اور شرمگاہ کے بال مونڈ دینا اللہ کے ہاں یہ تیری پوری قربانی شمار ہو گی۔ (ابوداؤد کتاب الضحایا باب ماجاء فی ایجاب الاضاحی 2789، نسائی کتاب الضحایا باب من لم یجد الاضحیۃ 4377) اسے امام ابن حبان 1043 اور امام اکم 4/223 اور امام ذہبی نے صحیح کہا ہے، اس کی سند میں عیسیٰ بن ہلال الصدفی صدوق ہے تقریب مع تحریر 3/145 جس کی وجہ سے یہ روایت حسن ہے۔

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جس نے قربانی نہ کرنی ہو وہ اپنے بال اور ناخن عید والے دن تراش لے تو اس کو بھی اللہ کے ہاں سے پوری قربانی کا ثواب مل جائے گا۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS