find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Islam Aur Shirk (Taweej Gande ki Haqeeqat)

👈🏻✍🏻تحریر از قلم✍🏻
عبدالعزیز سلفی✍🏻

السلام وعلیکم ورحمته الله وبرکات..
ایک بار لازمی..لازمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اسلام  میں داخل هونے کے بعد سب سے پهلے توحید هے تمام انبیاء اکرام کی پهلی دعوت.توحید کی تھی همارے نبی حضرت محمد صلی الله علیه وسلم نے بھی توحید کی دعوت دی اس کے بعد تمام صحابه اکرام تبعاطبعین محدثین سب کی دعوت توحید الله پاک نے اپنی مقدس کتاب قرآن مجید میں سب سے پهلے توحید کا ذکر کیا اس کے بعد اعمال کا.

الله پاک شرک کو  کبھی معاف نهیں کرے گا...القران

شرک.بهت بڑا ظلم هے القران...
انسان مواحد هو توحید پرست هو عقیده قرآن ھدیث کے عین مطابق هو..عقیده پکا  اور سچا  ٠.........?

   تعویز اور اسلام...
تعویز کسی قسم کا هو درست نهیں هے ..
هم نے دیکھا هے اکثر جو هندو لوگ هیں وه بھی یه تعویز دھاگه لگاتے هیں ان کا یهی عقیده هے ...

اسلام میں ممنوع هے.تعویز کسی قسم کا بھی هو توحید کے مخالف هے.اس حوالے سے صاف ھدیث هے اور همارے نبی حضرت محمد صلی الله علیه وسلم. کا واضح فرمان هے..
         (من علق تمیمہ فقد اشرک) الحدیث

جس کسی نے تعویز لٹکایا اس نے شرک کیا..

الحدیث..
اتنا واضح اور صاف فرمان آنے کے بعد ہم مسلمانوں کی اکثریت اس میں شامل ہے اور جگہ جگہ آستنے بنائے ہیں کچھ جگہ مشہور ہیں وہاں پر مکمل نیت سے جاتے ہیں اپنا وقت بھی ضائع پیسہ بھی عقیدہ اور ایمان بھی۔۔

اور بھی واقع هیں اور آپ صلی الله علیه وسلم کے فرمان هیں.....

جب الله پاک کی طرف سے کوئی مصیبت اور پریشانی اور بمیاری آئے تو تعویز چھوڑ کر گلے میں تین مولوی بھی لٹکا لیے جائیں لیکن ✍🏻✍.اور وهی هو گا جو الله پاک کو منظور هو گا..

اتنے تعویز اور گنڈے باندھنے کے باوجود یه بچی گم هو گئی..2/4/6 ...تعویز اور باندھو الله کرے جلدی مل جاۓ اور اس کے والدین اس کو ڈونڈ سکے... اور مل جائے..

همارے معاشرے میں یه تعویز دھاگه بهت عام هے بچے کی ابھی ولادت نهیں هوتی اور تعویز پاس هوتا هے اور ابھی وه آنکھ بھی نهیں کھولتا لیکن تعویز اس کے گلے میں هوتا هے اس کی زندگی کا آغاز هی شرک سے کیا جاتا هے پھر آگے کیا هو گا....

کچھ دنوں کے بعد اسی بچے کو پیروں کے پاس لے کر پھر دم درود شروع کرتے هیں اگر ممکن هو تو روز جاتے هیں.. ورنه هفتے میں دو تین دفعه تو پکا هے پھر ساری زندگی اسی شرکیه عمل پر اور ان پیروں سے نه کوئی پرده هوتا هے  ساری زندگی ان آستنو کے چکر
اور شرکیه عمل........
اسلام میں عورت کا بهت زیاده پرده هے..
جب ایک عورت ایک غیر محرم کے پاس جاتی هے اور ان پیروں سے پھوک مارانے کے لیے تو پھر کدھر رهتی هے عزت وه پیر صاحب تو کچھ نهیں لگتے اس کے هم لوگوں نے ایسے لوگوں کو پیر بنایا هے ان کو تو طهارت کا نهیں پتا توحید کا نهیں پتا اس کے علاوه جو کچھ هوتا هے وه ادھر نهیں لکھ سکتا الله پاک هم کو ایسے لوگوں سے بچائے...
الله پاک هم سب کو دین اسلام کی سچی سمجھ دے اور توحید والی زندگی گزارنے کی توفیق دے توحید کی سمجھ دے..

کیانی عبدالعزیز سلفی..

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS