بچے کی نمازِ جنازہ کی دعائیں
اَللّٰهُمَّ اَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْـقَبْرِ۔
اے اﷲ! اسے عذابِ قبر سے بچا۔بچے کی نمازِ جنازہ کی دعائیں
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْهُ فَرَطًا وَّذُخْـرًا لِّوَالِدَيْهِ، وَشَفِيْعًا وَّمُـجَابًا، اَللّٰهُمَّ ثَـقِّلْ بِهٖ مَوَازِيْـنَهُمَا وَاَعْظِمْ بِهٖ اُجُوْرَهُـمَا وَاَلْـحِقْهُ بِصَالِـحِ الْـمُؤْمِـنِيْنَ وَاجْعَلْهُ فِيْ كَفَالَةِ اِبْرَاهِيْمَ وَقِهِ بِرَحْمَتِكَ عَذَابَ الْـجَحِيْمِ وَاَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِّنْ دَارِهٖ، وَاَهْلًا خَيْـرًا مِّنْ اَهْلِهٖ، اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِاَسْلَافِنَا وَاَفْرَاطِنَا وَمَنْ سَبَـقَـنَا بِالْاِيْـمَانِ۔
الہٰی! اسے میر منزل اور اپنے والدین کے لیے ذخیرہ بنادے اور (ان کے لیے) ایسا سفارشی بنادے جس کی سفارش قبول ہو۔ اے اللہ! اس کی وجہ سے ان دونوں کی ترازوئیں بھاری کردے اور اس کی وجہ سے ان کے اجر زیادہ کردے اور اسے صالح مؤمنوں کے ساتھ ملادے اور اسے ابراہیم () کی کفالت میں کردے اور اسے اپنی رحمت کے ساتھ دوزخ کے عذاب سے بچے اور اسے بدلے میں (ایسا) گھر دے جو اس کے گھر سے بہتر ہو اور گھر والے جو اس کے گھر والوں سے زیادہ بہتر ہوں۔ اے اﷲ! ان لوگوں کو بخش دے جو ہمارے پیش رو، ہمارے میر ساماں ہیں اور (انہیں) جو ایمان کے ساتھ ہم سے پہلے گزر گئے۔بچے کی نمازِ جنازہ کی دعائیں
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطًا وَّسَلَـفًا وَّاَجْرًا۔
اے اللہ! اسے ہمارے لیے میر منزل، پیش رو اور (باعثِ) اجر بنادے۔
No comments:
Post a Comment