find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Shauher Aur Biwi ke Aapsi Talluqat ki Sari Baatein Raz me Rakhni chahiye.

میاں بیوی کے آپسی تعلقات کی ساری باتیں راز میں رکھی جانے والی ہیں ، یہ بہت بڑی امانت ہے ، یہ میاں، بیوی کی عزت ہے، جسے پوری امانت کے ساتھ حفاظت کرنا واجب ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«إِنَّ مِنْ أَعْظَمِ الْأَمَانَةِ عِنْدَ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، الرَّجُلَ يُفْضِي إِلَى امْرَأَتِهِ، وَتُفْضِي إِلَيْهِ، ثُمَّ يَنْشُرُ سِرَّهَا»
[ صحیح مسلم: 1437]
ترجمہ:  بروزِ قیامت اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک سب سے بڑی امانت یہ ہو گی کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ خلوت اختیار کریں پھر شوہر اپنی بیوی کی راز کی باتیں پھیلا ئے۔ ( یا بیوی اپنے شوہر کی بات پھیلائے)۔
حدیث میں ایسے لوگوں کی مثال اس شیطان کی طرح بیان کی گئی ہے جو سرے عام زنا کرتا ہے اور لوگ اسے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھی تھیں ۔ دیگر مرد خواتین بھی موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’کوئی مرد ایسا بھی ہے جو اپنی بیوی کے پاس آتا ہے دروازہ بند کرکے پردہ گرا کر اس سے صحبت کرتا یے پھر اس کو لوگوں میں بیان کرتا ہو، اور کوئی عورت ایسی بھی ہے جو اپنے خاوند کے پاس آئے دروازہ بند کرکے پردہ گرا کر صحبت کرے پھر اسے سہیلیوں میں اس بات کو ظاہر کرے ۔‘‘ یہ سن کر لوگوں پر خاموشی چھا گئی۔ (آپ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ) میں نے عرض کی: ’’ اے اللہ کے رسول بالکل ایسا ہی یے، مرد بھی ایسا کرتے ہیں اور عورتیں بھی ایسا کرتیں ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا ہرگز نہ کرو ، کیونکہ اس کی مثال ایسے ہی ہے کہ شیطان اپنے ہم جنس مادہ سے راستہ میں ملتا یے اور وہیں اسے دپوچ کر زنا کرنے لگتا ہے جبکہ لوگ یہ منظر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ "
[صحيح الترغيب :2023 ]
نعوذ باللہ۔۔۔۔  راز افشاء کرنے والے شخص کی مثال اس سے بری اور کیا ہوسکتی ہے کہ وہ اس شیطان کے مانند ہے جو سرے عام زنا کرتا ہے ؟

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS