find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ager koi Shakhs Apne Aap ko khwab me Aasman ki Taraf Urta Hua Pata Hai to iski Tabeer kya Hai?

Ager koi Shakhs Apne khwab me Urta hua Pata hai To uski Taabeer kya hai?

السلام عليكم ورحمة اللّه
ایک شخص اپنے آپ کو خواب میں اڑتا ہوا  پاتا ہے ۔
اسکی تعبیر کیا ہو گی
قرآن و حدیث کے روشنی میں بتا یئں  مہربانی  ہوگی۔ سائل: . . . .
الجواب بعون رب العباد:
جو شخص اپنے آپ کو ہوامیں اڑتے ہوئے دیکھے مثلا کوئی شخص ایک جگہ سے دوسرے جگہ کی طرف اپنے آپ کو خواب میں اڑتے ہوئے دیکھے اسکی تعبیر یہ ہوگی کہ وہ اپنے ملک سے کسی بیرون ملک کی طرف سفر کرنے والا ہے۔
یا ایسا شخص مستقبل میں اپنی قوم میں بہت مرتبہ پائے گا اسکی قدر ومنزلت کافی بلند ہوگی۔
اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو آسمان کی طرف اڑتے دیکھے اور وہاں سے واپس نہ آئے اسکی تعبیر ہوگی کہ اسے کوئی غم پہنچنے والا ہے اسے چاھئے کہ وہ رب کے حضور توبہ واستغفار کرے اور رب سے ہر مشکلات سے محفوظ رہنے کی دعاء مانگے اللہ اسے ہر مصیبت سے محفوظ رکھے گا۔
اگر کوئی اپنے آپ کو آسمان کی طرف اڑتا دیکھے اور آسمان کے بہت نزدیک جاپہنچے اسکی تعبیر یہ ہوگی کہ وہ شخص  بہت جلد حج بیت اللہ کو جائے گا۔
اگر کوئی نیک انسان یعنی جو شخص اپنی استطاعت کے مطابق اسلام کے احکامات پر عمل پیرا ہو وہ اپنے آپ کو نیند میں آسمان کی طرف اڑتا دیکھے اسکی تعبیر یہ ہوگی کہ وہ علماء کی صحبت اختیار کرے گا
اگر کوئی فاسق آدمی اپنے آپ کو آسمان کی طرف اڑتا دیکھے اسکی تعبیر یہ ہوگی کہ وہ عنقریب کوئی فاسد اور عمل غیر صالح انجام دے گا۔
جو شخص خواب میں اپنے آپ کو مجرد اڑتا دیکھے تو وہ اپنی زندگی میں بہت خیرو برکت پائے گا۔
اور آپ کا خواب ماشاء اللہ بہت بہترین خواب ہے
آپ دین کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں تو ان شاء اللہ آپ کے لئے یہ خواب ایک بہترین خواب ثابت ہوگا۔
هذا ماعندي والله أعلم بالصواب.
کتبہ/حافظ ابوزھیر محمد یوسف بٹ بزلوی ریاضی۔
خریج جامع ملک سعود ریاض سعودی عرب۔
دراسات اسلامیہ۔
تخصص/فقہ واصولہ۔

Email:
buzlavi@gmail.com
Whatapp no:00966540008347

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS