find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Zena (Sex) Karne walo ki Sja Allah ke Yha.

Zena Shirak ke Bad Dusra Sbse Bra Gunaah Hai,Zena Karne wale ki Allah ke Yha Sja.

 

زنا: شرک کے بعد دوسرا سب سے بڑا گنا

احادیث مبارکہ کا مطالعہ کرنے سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جو شخص زنا کا مرتکب ہوا اور بغیر توبہ کئے دنیا سےفوت (مر جائے) ہو جائے اس پر مصیبتوں کا دروازہ کھل جاتا ہے ۔ اللّہ تعالی اس پر سختی فرمائیں گے ۔ اس کو زنا کے ہر - ہر عمل کے بدلے آخرت کا ملتا - جلتا عذاب ہوگا ۔ اسکی تفصیل درج ذیل ہے ۔  

(1) غیر محرم کے لئے چہرہ سنوارتا تھا : - قیامت کے دن چہرہ سیاہ ہوگا

(2) غیر محرم کے چہرے کو محبّت کی نظر سے دیکھتا تھا : - قیامت کے دن چہرے کا گوشت گر جائےگا

(3) غیر محرم کو دیکھ کر اس کا چہرہ کھل جاتا تھا : - قیامت کے دن اس کے چہرے کو آگ سے مشتعل کیا جائےگا

(4) غیر محرم سے دل لگی کی باتیں کرتا تھا : - قیامت کے دن روتا ہوا اٹھے گا

(5) غیر محرم سے ہنسی مذاق کرکے قہقہے لگاتا تھا : - قیامت کے دن پیٹتا چلاتا اٹھےگا

(6) غیر محرم سے ملاقات کرکے خوش ہوتا تھا : - قیامت کے دن غمگین اور اداس حالت میں اٹھےگا

(7) غیر محرم کو شہوت کی نظر سے دیکھتا تھا : - قیامت کے دن پگھلا ہوا سیسہ آنکھوں میں ڈالا جائےگا

(8) غیر محرم کی ملاقات کے لئے چل کر گیا : - قیامت کے دن پاؤں میں آگ کی بیڑیاں پہنائیں گے

(9) غیر محرم کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے : - قیامت کے دن ہاتھوں میں آگ کی ہتھکڑیاں پہنائیں گے

(10) غیر محرم سے زنا کی ابتداء منہ ملانے (بوسے ) سے کی : - قیامت کے دن گھسیٹ کر منہ کے بل جہنّم میں ڈالا جائےگا

(11) غیر محرم کی گردن سے گردن ملائی : - قیامت کے دن گردن میں آگ کی زنجیر ڈالیں گے

(12) غیر محرم کے سامنے شرمگاہ سے لباس ہٹایا : - قیامت کے دن تارکول کا لباس پہنائیں گے

(13) غیر محرم سے ملکر جنسی پیاس بجھائی : - قیامت کے دن پیاسا اٹھایا جائےگا

(14) غیر محرم سے ملاپ کے وقت جنسی طوفان اٹھا : - قیامت کے دن شرمگاہ کو آگ سے دہکایا جائےگا

(15) غیر محرم سے ملاپ کے وقت شرمگاہ سے منی خارج ہوئی :-  قیامت کے دن شرمگاہ سے بدبو خارج ہوگی

(16) غیر محرم کے بالوں میں محبّت سے انگلیاں پھیریں : -  قیامت کے دن بالوں سے پکڑکر جہنّم میں لٹکائیں گے

(17) غیر محرم کے پستان پکڑے اور چوسے : - قیامت کے دن پستانوں کے بل جہنّم میں لٹکائیں گے

(18) غیر محرم کے جسم کی مہک سونگھی : - قیامت کے دن جسم سے حیران کن اذیتناک بدبو آئے گی

(19) غیر محرم کے ساتھ ایک بستر پر اکٹھے ہوئے :-  قیامت کے دن آگ کے تنور میں یکجا کیا جائےگا

(20)  غیر محرم کے ساتھ اپنے جسم کو کھولا : - قیامت کے دن اللّہ تعالی کے سامنے ننگا پیش کیا جائےگا

(21) غیر محرم سے زنا کے لئے لوگوں سے چھپ گیا : -  قیامت کے دن ساری مخلوق کے سامنے بےعزت کیا جائےگا

(22) غیر محرم سے تعلّق چھپانے کے لئے لوگوں سے جھوٹ بولا : - قیامت کے دن منہ پر مہر لگاکر اعضاء سے گواہی لیں گے 

(23) غیر محرم سے اپنے حسن و جمال کی تعریفیں سنیں : - قیامت کے دن سب لوگ لعنتیں بھیجیں گے

(24) غیر محرم سے ملتے وقت سلام کرتے تھے : - قیامت کے دن اللّہ تعالی لعنتیں بھیجیں گے

(25) غیر محرم کے جسم کے بوسے لئے : - قیامت کے دن سانپ پورے جسم کو ڈسیں گے

(26) غیر محرم سے زنا کے وقت انگ انگ نے مزہ پایا : - قیامت کے دن انگ انگ میں بچّھو ڈنک لگاۓگا

(27) غیر محرم کے جسم پر اختیار پایا : - قیامت کے دن غیر محرم کے شوہر کو نیکیوں پر اختیار ملےگا

(28) غیر محرم کے جسم پر سواری کی : - قیامت کے دن غیر محرم کے شوہر کے گناہ اس کے سر پر سوار ہوں گے

(29) غیر محرم سے ہمیشہ کی دوستی کے وعدے کئے : -  قیامت کے دن جہنّم میں ہمیشہ کا عذاب ہوگا

(30) غیر محرم سے ہمکلامی کے لطف و مزے لئے : -  قیامت کے دن اللّہ تعالی سے ہمکلامی کی لذّت سے محروم ہوگا

 مندرجہ بالا عبارت سے ثابت ہوا کہ جتنی تفصیلی سزا زنا کے عمل کی ملیگی اتنی کسی اور گناہ کی نہیں ملے گی ۔ سب سے بڑی سزا یہ ہے کہ اللّہ تعالی ہمکلام ہونا پسند نہیں کریں گے بلکہ لعنتیں برسائیں گے ۔  رسوا کریں گے ۔ اللّہ تعالی ہمیں ، ہمارے اہل خانہ کو ، بچّوں کو ، قیامت تک آنے والی نسلوں کو اور جملہ متعلقین کو زنا سے محفوظ فرماۓ ۔  آمین 

یہ مضمون  حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم کی کتاب " حیا اور پاکدامنی " سے لیا گیا ہے ۔ جن حضرات کو مزید تفصیلات دیکھنی ہوں اس کتاب میں دیکھ سکتے ہیں ـ

*حررہ العبد:المفتی زکریا القاسمی الہشامی غفرلہ*
*المسائل الشرعیة في دلائل و مسلك الحنفیة*




Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS