find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Muqalledin Ke Jahil Hone Par Ahnaaf Ulema Ke Daleel. (Urdu posts)

Muqallid ke Jahil Hone Par Ahnaaf Ulema Ka Daleel.

مقلد کے جاہل ہونے پر أحناف علماء کا  إجماع
1-علامہ الوسی حنفی  رحمہ اﷲنے فرمایا تھا۔اگر گمراہی کا کوئی باپ ہے تو تقلید اس کا باپ ہے۔روح المعانی  -ج:1، ص:97
2-امام ابو جعفر الطحاوی حنفی رحمہ اﷲسے مروی ہے، تقلید تو صرف وہی کرتا ہے جو معتصب اور بے وقوف ہوتا ہے۔لسان المیزان،جلد:1 ،صفحہ:280
3-امام عبد البر رحمہ اﷲ نے فرمایاتھا،اہل علم کا اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ مقلد جاہل مطلق ہوتا ہے۔جامع بیان العلم وفضلہ، جلد:2، صفحہ:992
4- عینی حنفی رحمہ اﷲنے فرمایا تھا،پس مقلد غلطی کرتا ہے اور مقلد جہالت کا ارتکاب کرتا ہے اور ہرچیز کی مصیبت تقلید کی وجہ سے ہے۔البنا یۃشرح الھدایہ،جلد:1،صفحہ:317
5-زیعلی حنفی رحمہ اﷲنےکہا تھا،پس مقلد غلطی کرتا ہے اور مقلد جہالت کا ارتکاب کرتا ہے۔نصب الرایہ ،جلد:1،صفحہ:219
6-ابوزید قاضی عبیداللہ الابوسی حنفی رحمہ اﷲ نے مقلد کی مذمت کرتے ہوئے کہاتھا، تقلید کا ماحصل یہ ہے کہ مقلد اپنے آپ کو جانوروں چوپایوں کے ساتھ ملادیتا ہے..اگر مقلد نے اپنے آپ کو جانور اس لئےبنالیا ہے کہ وہ عقل وشعور سے پیدل ہے تو اس کا (دماغی) علاج کرانا چاہیے۔تقویم الادلہ فی اصول الفقہ،صفحہ:390
7-بریلویوں کے نزدیک بہت اونچا مقام رکھنے والے صوفی سلطان باہورحمہ اﷲ مقلدوں کا حقیقی مقام بیان کرتے ہوئے فرمایا تھا،   بلکہ اہل تقلید جاہل اور حیوان سے بھی بدتر ہیں۔
توفیق الہدایت، صفحہ:0 2
8-سلطان باہو رحمہ اﷲ نے کہا تھا،اہل تقلید صاحب دنیا،اہل شکایت اور مشرک ہوتے ہیں۔توفیق الہدایت، صفحہ:167
9-ابن الجوزی رحمہ اﷲکے استاذ ابو الوفاء علی بن عقیل بن محمد بن عقیل البغدادی الحنبلی رحمہ اﷲ (متوفی 512 ھ) نےفرمایا تھا، یہ وہ راستہ ہے جس میں لوگوں کی تعظیم (ہوتی) ہے اور دلیلوں کو ترک کردیا جاتا ہے اور یہی تقلید ہے پس اس راستے پر سب سے پہلے چلنے والا شیطان ہے۔کتاب الفنون، جلد:3، صفحہ:604
10- حافظ ذہبی  رحمہ اﷲنے فرمایا  تھا،ایک مذہب کی قید کو وہی اختیار کرتا ہے جو حصول علم پر قادر ہونے سے قاصر ہوتا ہے جیسا کہ ہمارے زمانے کے اکثر علماء میں یا جو متعصب ہوتا ہے۔
سیراعلام النبلاء،جلد:14، صفحہ:491
11-حافظ ابن عبدالبر اندلسی رحمہ اللہ نے فرمایاتھا،مقلد اور جانور میں کوئی فرق نہیں۔جامع بیان العلم وفضلہ،جلد:2، صفحہ:228
12-امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایاتھا، یعنی تقلید نہ تو علم کا راستہ ہےاور نہ ہی اصول و فروع میں علم کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور جو علماء تقلید کو واجب سمجھتے ہیں ہمارے خیال میں وہ قطعی طور پرعقل سے عاری ہیں۔تفسیر القرطبی جلد:2،صفحہ:212
13-زمحشری رحمہ اﷲنےفرمایاتھا، اگر گمراہی کی کوئی ماں ہوتی تو تقلید اس کی بھی ماں ہوتی۔اطواق الذہب۔صفحہ:74
14-امام ابن قیم رحمہ اللہ نےفرمایاتھا، علماء کا اس بات پر اجماع ہے کہ مقلد اور اندھا دونوں برابر ہیں اور علم دلیل کی بنیاد پرمسئلہ سمجھنے کو کہتے ہیں جبکہ کسی کی رائے پر چلنے کا نام تقلید ہے اور اس رائے پر چلنے والے کو یہ معلوم بھی نہ ہو کہ یہ رائے حق پر مبنی ہے یا خطا پر۔القصیدۃ النونیۃ
15-امام ابو حنیفہ رحمہ اﷲ فرمایا کرتے تھے کہ لوگ ہدایت پر رہیں گے جب تک ان میں حدیث کے طالب ہوں گے جب حدیث چھوڑکر اور چیزیں طلب کریں گے تو بگڑ جائیں گے۔
میزان الشعرانی فصل فی بیان ماورد فی دم الرائی عن الشارع وغیرہ جلد ۱ صفحہ:71
ہے فقط توحیدوسنت امن وراحت کا طریق
فتنہ وجنگ وجدل تقلید سے پیدا نہ کر
گر نہیں ہے جستجوئے حق کا تجھ میں ذوق وشوق
امتی کہلاکے پیغمبرﷺکو تو رُسوانہ کر
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمہ ﷲ
مسلک سنت پہ اے سالک چلا جا بے دھڑک
جنت الفردوس کو سیدھی گئی ہے یہ سڑک
بہ مصطفیٰ برساں خویش راکہ ہمہ اوست
دگر باد نرسیدی تمام بولہبی است
دین یہی ہے کہ نبی کریم ﷺکے قدم بہ قدم چلاجائے اس کے علاوہ ابو لہب کا دین ہے وہ دینِ محمدیﷺ نہیں ہے۔
تقلید بدعت ہے
1-حافظ ابن القیم  رحمہ اﷲ نے فرمایا  تھا ،اور(تقلیدکی)  یہ بدعت چوتھی صدی میں پیدا ہوئی ہے جس(صدی) کی مذمت رسولﷺ نے اپنی (مقدس) زبان سے بیان  فرمائی ہے۔اعلام الموقعین ،جلد: 2 صفحہ:208
2-حافظ ابن حزم نے کہا تھا، تقلید(مذاہب اربعہ کی تقلید) چوتھی صدی میں پیدا ہوئی ہے۔
البطال التقلید، بحوالہ الردعلی من اخلدالی الارض صفحہ:133
3-حضرت محمدﷺ کا ارشاد ہے، اور ہر بدعت گمراہی ہے۔
صحیح المسلم،کتاب الجمعۃ،باب تخفیف الصلاۃ والخطبۃ،حدیث:2005
4-امام احمد بن سنان الواسطی رحمہ اللہ نے فرمایا تھا،دنیا میں کوئی ایسا بدعتی نہیں جو اہل حدیث سے بغض نہیں رکھتا۔
معرفۃ علوم الحدیث للحاکم،صفحہ: 4، رقم: 6
5-شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہﷲعلیہ نےفرمایاتھا۔اہل بدعت کی علامات:یادرکھو کہ اہل بدعت کی کچھ مخصوص نشانیاں اور علامات ہیں جن سے وہ پہچان لئے جاتے ہیں مثلاً  اہل بدعت اہل الحدیث  پر طعن وتشنیع کرتےہیں۔غنیۃ الطالبین صفحہ نمبر:205
*گر نہیں ہے جستجوئے حق کا تجھ میں ذوق وشوق*
*امتی کہلاکے پیغمبرﷺ کو تو رُسوانہ کر۔
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS