سنو لفظوں کے جادوگر
محبت تو تمہیں ہر رنگ میں محسوس ہوتی ہے
کبھی وہ رنگ بھی لکھو
جو تم کو سوچ کر میری نگاہوں میں اُترتے ہیں
وہ الفاظ جو دل سے زباں تک آ تو جاتے ہیں
ادا لیکن نہیں ہوتے
کبھی اُس بے بسی کے رنگ کو تصویر کر دو ناں!
مری خاطر اک ایسی نظم بھی تحریر کر دو ناں!
جسے تم کو سناؤں تو تمہیں معلوم ہو جائے
میں کیوں اداس رہتی ہوں...؟
💙💚💖💖💜💜💛💞❤💙💙💟💟💝💟💗💜💜💟💞💞💜💜💟💟💓💖💖💝💝💟
یہاں لوگ محبت نہیں کرتے بلکہ سودا کرتے ہیں، اس سودے میں کسی کی "پاکیزگی" جاتی ہے، کسی کی "سادگی کا ہنر"،کسی کا "جسم"،کسی کی"جان"،اور کسی کا "ایمان"
💓💓💖💖💝💟💗💗💜💜💙💚💚💛❤💖💝💟❤💙💚💚💜💜💖💖
خسرو جی کے پریم کی ٹھنڈک -
خواجہ فرید کے سوز کا مرھم -
اور کبیر کے دوھوں کا رس -
سب کچھ انت اخیر سا کیوں ھے ؟
آخر عشق فقیر سا کیوں ھَے
💖💜💟💜💙💚💟💝💛💗💞💕💗💓💟🌸💔💛💗💗💚💙💜💜💖💝💟💟❤💛💗
اتنا کم ظرف نہ بن, اس کے بھی سینے میں ہے دل
اس کا احساس بھی رکھ, اپنی ہی راحت پہ نہ جا..
💛❤💟💜💖💙💔💗❤💟💝💙🌸💜💗💟🌸💗💗💙💔💔🌸💙💗💟💝
No comments:
Post a Comment