find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Hm Khade Hoker Pani Pi Sakte? Shariyat Ka Kya Hukm Hai?

Kya Khade Hoker Pani Pina Jayez Nahi Hai?

Khade Hoker Aur Baithkar Pani Pine Ke Bare Me Shariyat Ka Hukm.

سوال* کیا کھڑا ہوکے پانی پینا سنت ہے جیسے بتایا جارہا ہے کی حضرت علیِ رضی اللہ تعالی عنہ نے کھڑا ہو کے پانی پیا پھر جب ان سے فرمایا گیا تو آپ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کے پانی پیتے ہوئے دیکھا۔۔۔۔۔؟
سائل: ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ .
الجواب بعون رب العباد:
                    *****
کتبہ/ابوزھیر محمد یوسف بٹ بزلوی ریاضی۔
کھڑے ہوکر پانی پینے کے بارے میں حدیث ابوسعید اورانس رضی اللہ عنھما سے ثابت ہے کہ نبی علیہ السلام نے کھڑے ہوکر پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث مسلم2024 ، 2025  میں موجود ہے]۔
دوسری احادیث میں موجود ہے کہ نبی علیہ السلام کھڑے ہوکر پانی پیتے تھے۔
ابن عباس رضی اللہ عنھما سے مروی ہے کہ میں نے نبی علیہ السلام کو پانی پلایا آپ علیہ السلام نے کھڑے ہوکر زمزم کا پانی پیا۔[بخاری 1637 ، صحیح مسلم 2027]۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ آپ نے کھڑے ہوکر پانی پیا ہے۔
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کھڑے ہوکر پانی پیا ، پہر فرمایا کہ کچھ لوگ کھڑے ہوکر پانی پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں جبکہ میں نے نبی علیہ السلام کو کھڑے ہوکر پانی پیتے ہوئے دیکھا جیساکہ تم لوگوں نے مجھے پیتے ہوئے دہکھا۔[بخاری شریف بخاری حدیث نمبر:5615]۔
اسی طرح کی دوسری حدیث مسند احمد حدیث نمبر:797 ، اسکی اسناد صحیح ہے جیساکہ امام احمد شاکر نے اپنی تحقیق مسند میں کہا ہے]۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عمھما روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی علیہ السلام کے زمانے میں کھڑے ہوکر اور چلتے ہوئے کھاتے اورپیتے تھے۔[سنن الترمذي1881 ، شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے]۔
علماء نے ان احادیث کے درمیان یہ تطبیق دی ہے کہ جن احادیث میں کھڑے ہوکر پانی پینے کی نہی موجود ہے وہ نھی تحریم نہیں ہے بلکہ افضل یہی ہے کہ بیٹھ کر ہی کھایا پیا جائے اور جن احادیث میں کھڑے ہوکر پانی پینا کا ذکر موجود ہے یہ احادیث جواز پر دلالت کرتی ہیں گویاکہ کھڑے ہوکر پانی پینا جائز ہے اور بیٹھ کر پانی پینا افضل ہے۔
امام نووی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس مسئلہ میں تمام احادیث صحیح ہیں اسلئے جن احادیث میں بیٹھ کر پانی پینے کا ذکر ہے وہ احادیث افضلیت پر محمول ہیں اور جن احادیث میں کھڑے ہوکر پانی پینے کا ذکر موجود ہے وہ احادیث کھڑا ہوکر پانی پینے کو جواز پر دلالت کرتے ہیں۔[شرح مسلم للنووی]۔
حضرت عمر عثمان اور علی رضی اللہ عنھم کھڑے ہوکر پانی پیتے تھے
حضرت عائشہ اور سعد رضی اللہ عنھما کھڑے ہوکر پانی پینے کو جائز سمجھتے تھے۔[مؤطا إمام مالک]۔
ان احادیث مبارکہ اور اہل علم کے اقوال سے ثابت ہوا کہ بیٹھ کر پانی پینا افضل ہے اور کھڑے ہوکر پینا جائز ہے۔
هذا ماعندي والله أعلم بالصواب.

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS