Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Mujhe๐Ÿ’œKhamosh๐Ÿ˜‘RAHNE๐Ÿ’ŸDo

بہت درویش لڑکی ہے
کسی بھی بات کا اس کو برا کچھ بھی نہیں لگتا
نا ماتھے پر کوئی سلوٹ
نا آنکھوں میں کوئی غصہ
بہت ہی پیار سے ہر ایک سے وہ بات کرتی ہے
ہر اک کی بے رخی کو سہہ کے بھی خاموش رہتی ہے
وہ دل ہی دل میں جانے کتنی باتیں سوچتی تو ہے
مگر ان کو کبھی الفاظ کی صورت نہیں دیتی
فقط دل میں ہی رکھتی ہے
کسی سے کچھ نہیں کہتی
میں جب بھی پوچھتا ہوں کس لیے خاموش رہتی ہو
تو کہتی ہے کہ مجھ میں ہمت ہی نہیں ہے کہ
کسی سے بات کر پاؤں
مجھے خاموش رہنے دو
یہ دنیا یوں بھی لفظوں کی کوئی پرواہ نہیں کرتی
سنی کو ان سنی کرنا زمانے کی روایت ہے
کسی کو خود سے حالِ دل سنایا بھی تو کیا حاصل
جسے احساس ہوتا ہے
وہ آنکھیں پڑھ کے دل کی ساری باتیں جان لیتا ہے
مجھے خاموش رہنے دو
زمانہ بات کرنے کو اداکاری سمجھتا ہے
سو میں الفاظ کی توقیر کو ضائع نہیں کرتی
مجھے خاموش رہنا ہے
فقط خاموش رہنا ہے کہ مجھ کو یہ اداکاری کسی صورت نہیں آتی
وہ جب خاموش ہوتی ہے
تو اس کی جھیل سی آنکھوں سے دو موتی چھلکتے ہیں
جو مجھ سے بات کرتے ہیں
تو پھر میں اس کے سب الفاظ کو آواز دیتا ہوں
وہ دل میں سوچتی ہے اور میں وہ بات کرتا ہوں
میں اپنی خشک آنکھیں اس کی آنکھوں سے ملاتا ہوں
اور اس کے اشک سارے اپنی آنکھوں پر سجاتا ہوں
پھر اس کا ہاتھ ہاتھوں میں لیے ویران راہوں پر
میں اس کے ساتھ چلتا ہوں
کئی قصے سناتا ہوں
اسے اتنا ہنساتا ہوں
کہ ہنستے ہنستے اپنا سر مرے سینے پہ رکھتی ہے
تو ہر غم بھول جاتی ہے.❤❤

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS