*🔖خصوصی پوسٹ*
*🕋حج و عمرہ کا مسنون طریقہ قرآن اور حدیث کی روشنی میں :*
*پارٹ 1⃣*
*✨وَ لِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا وَ مَنْ کَفَرَ فَاِنَّ اللّٰہَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ*
''اللہ کے لیے ان لوگوں پر بیت اللہ کا حج کرنا فرض ہے جو اس کی طرف راستے کی استطاعت رکھتے ہوں اور جو کفر کرے تو بلاشبہ اللہ جہان والوں سے بے نیاز ہے۔''
*آل عمران:97*
*❄مَنْ حَجَّ لِلّٰہِ فَلَمْ یَرْفُثْ وَلَمْ یَفْسُقْ رَجَعَ کَیَوْمِ وَلَدَتْہُ أُمَّہٗ*
''جس نے اللہ کے لیے حج کیا، پس فحش کلامی اور اللہ کی نافرمانی سے بچا تو وہ (گناہ سے پاک ہو کر) ایسے لوٹے گا جیسے شکم مادر سے پیدا ہونے کے دن تھا۔''
*صحیح البخاري: 1521، صحیح مسلم: 1350*
*🔅لَبَّیْکَ، اَللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ، لَبَّیْکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ، لَبَّیْکَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ، لَا شَرِیکَ لَکَ*
''میں بار بار حاضر ہوں، اے اللہ میں بار بار حاضر ہوں، میں بار بار حاضر ہوں، آپ کا کوئی شریک نہیں، میں بار بار حاضر ہوں۔ بے شک تعریف آپ ہی کے لیے ہے، نعمت آپ ہی کی ہے، بادشاہی آپ کے لیے ہے، آپ کا کوئی شریک نہیں۔''
*🕋عمرہ کے ارکان :*
1⃣:- لباسِ احرام پہننے کے بعد نیت کرنا اور 'اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ عُمْرَۃً' کہنا۔
عورت اپنے عام باپردہ لباس میں عمرہ کی نیت کرے 'اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ عُمْرَۃً' کہے۔
2⃣:- بیت اللہ کا طواف کرنا۔ (سات چکر لگانا)
3⃣:- صفا و مروہ کی سعی کرنا
*بخاری و مسلم*
*🕋حج کے ارکان :*
*1⃣:- نیت کرنا:*
*✨'حج تمتع' کرنے والا:-*
میقات سے عمرہ کی نیت کر کے اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ عُمْرَۃً کہے، پھر آٹھ ذوالحجہ کو دوبارہ مکہ میں اپنی منزل سے لباس احرام پہن کر حج کی نیت کرے اور 'اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ حَجًّا' کہے،
*'✨حج اِفراد کرنے والا:-*
اگر میقات سے باہر رہتا ہے تو میقات سے حج کی نیت کر کے 'اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ حَجًّا' کہے۔ اور اگر میقات کے اندر رہتا ہے تو اپنی رہائش سے حج کی نیت کر کے 'اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ حَجًّا' کہے۔
*✨حج قِران کرنے والا:-*
میقات سے حج اور عمرہ دونوں کی نیت کر کے 'اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ عُمْرَۃً وَّ حَجًّا' کہے۔
*2⃣:- میدان عرفات میں ٹھہرنا۔*
*3⃣:- عورتوں اور ضعیفوں کے علاوہ باقی لوگوں کے لیے نمازِ فجر مزدلفہ میں ادا کرنا۔*
*4⃣:- طواف زیارت کرنا۔*
*5⃣:- صفا اور مروہ کی سعی کرنا۔*
*بخاری و مسلم*
*⚜عمرہ کے واجبات :*
1⃣:- میقات سے لباسِ احرام پہن کر احرام (نیت) باندھنا۔
2⃣:- عمرہ کی تکمیل پر سارے سر کے بال چھوٹے کرانا یا سر منڈانا۔
*بخاری و مسلم*
*⚜حج کے واجبات :*
1⃣:- میقات سے احرام (نیت) باندھنا۔
2⃣:- غروب آفتاب تک عرفات میں ٹھہرنا۔
3⃣:- دس ذوالحجہ (قربانی) کی رات مزدلفہ میں گزارنا۔
4⃣:- دس ذوالحجہ کو صرف بڑے جمرہ کو اللہ اکبر کہہ سات کنکریاں مارنا اور گیارہ اور بارہ ذوالحجہ کو تینوں جمرات کو بالترتیب اللہ اکبر کہہ کر سات سات کنکریاں مارنا۔
5⃣:- گیارہ اور بارہ ذوالحجہ کی رات منیٰ میں گزارنا۔
6⃣:- سارے سر کے بال چھوٹے کرانا یا سر منڈانا اور یہی افضل ہے۔
7⃣:- طوافِ وداع کرنا۔
*مسلم*
*🔖نیت اور احرام باندھنے کا طریقہ :*
حج یا عمرہ کا ارادہ رکھنے والے کے لیے احرام (نیت) باندھنے سے پہلے میقات پر یا میقات سے پہلے غسل کرنا اور بدن کو خوشبو لگانا مستحب ہے اور اگر ممکن ہو تو بغلوں کے بال، زیر ناف بال بھی صاف کر لیے جائیں اور مونچھیں اور ناخن تراش لیں۔
*🏷مرد احرام کے لباس:*
کے طور پر دو چادریں استعمال کریں افضل یہ ہے کہ یہ چادریں سفید رنگ کی ہوں۔ جبکہ عورتیں اپنے عام باپردہ لباس ہی میں حج یا عمرہ کی نیت کریں۔ دل سے اپنے حج یا عمرہ کی نیت کریں اور تلبیہ کہیں، نیز اگر کوئی آدمی کسی کی طرف سے حج کررہا ہو تو وہ نیت کرنے کے ساتھ 'اللہم لبیک حجا'کہتے ہوئے اس شخص کا نام بھی ذکر کرے۔
*بخاری، ابو داود، ترمذی*
*📄نوٹ:*
اگر حج و عمرہ کے لیے جانے والے کو مکہ مکرمہ تک پہنچنے میں کسی قسم کی رکاوٹ کا خدشہ ہو تو اسے نیت کرتے وقت یہ کہنا چاہیے 'اَللّٰہُمَّ مَحِلِّي حَیْثُ حَبَسْتَنِي' پھر اگر وہ مکہ نہ پہنچ سکا تو بغیر 'دم' دیے حلال ہوجائے گا۔ (یعنی احرام کھول سکتا ہے)۔
*بخاری*
*⭕حالت احرام میں ممنوع کام اور ان کا کفارہ :*
1⃣:- جسم کے کسی حصے سے بال اکھاڑنا، کاٹنا یا مونڈھنا۔
2⃣:- ناخن تراشنا۔
3⃣:- خوشبو لگانا۔
4⃣:- مرد کا سر کو ڈھانپنا۔
5⃣:- مرد کا جسمانی ڈھانچے کے مطابق بنے، یعنی سلے ہوئے کپڑے پہننا (جیسے شلوار قمیص، بنیان، کوٹ، سویٹر، پتلون، پاجامہ وغیرہ) جبکہ عورت کا دستانے اور نقاب پہننا
*بخاری*
تاہم اگر کسی کے پاس دو چادریں نہیں ہیں تو وہ شلوار قمیص وغیرہ بھی پہن سکتا ہے۔
6⃣:- جنگلی (وحشی) جانور کا شکار کرنا یا شکار کرنے میں کسی کی مدد کرنا۔
7⃣:- پیغامِ نکاح بھیجنا، نکاح کرنا یا کرانا۔
*مسلم*
8⃣:- بیوی سے بوس و کنار کرنا، شہوت کی باتیں کرنا۔
9⃣:- بیوی سے ہم بستری (جماع) کرنا۔
*💠اگر یہ ہم بستری دس ذوالحجہ کو جمرہ کبریٰ کو کنکریاں مارنے سے پہلے تھی تو اس کا:*
1⃣:- حج باطل ہوجائے گا۔
2⃣:- حج کے بقیہ کام پورے کرے گا۔
3⃣:- اگلے سال دوبارہ حج کرے گا۔
4⃣:- ایک اونٹ یا گائے حرم کی حدود میں ذبح کرکے فقرائے مکہ میں تقسیم کرے گا۔
*🌀اور اگر ہم بستری دس تاریخ کو جمرہ کبریٰ کو کنکریاں مارنے کے بعد کی ہے تو اس کا حج تو صحیح ہوگا لیکن اس کو 'دم' دینا ہوگا۔ *
*حاکم، بیہقی، مؤطا*
*🔖نوٹ:*
اگر عورت کو حالت احرام میں حیض یا نفاس شروع ہو جائے تو وہ بیت اللہ کے طواف کے سوا حج اور عمرہ کے بقیہ تمام ارکان و واجبات ادا کرے گی۔
*بخاری و مسلم*
*✨حاجی کے آٹھ تاریخ سے پہلے کرنیوالے کام:*
*🏷'حج اِفراد' کرنے والے کے کام:*
1⃣:- میقات سے حج کی نیت کرنا اور'اَللّٰہُمَّ لَبَیْکَ حَجًّا' کہنا، مکہ والے لوگ حج کے لیے میقات کی بجائے اپنی رہائش گاہ ہی سے لباسِ احرام پہن کر نیت کریں گے، چاہے ان کی رہائش مستقل ہو یا عارضی، البتہ عمرہ کے لیے انہیں حدود حرم سے نکل کر لباسِ احرام پہن کر نیت کرنی ہو گی۔
2⃣:- مکہ پہنچ کر طواف کرنا، یعنی بیت اللہ کے گرد سات چکر لگانا اس طواف کو طوافِ قدوم کہتے ہیں۔ اس طواف کے ابتدائی تین چکروں میں رَمل کرنا، یعنی کندھے ہلاتے ہوئے آہستہ آہستہ دوڑنا۔
3⃣:- صفا اور مروہ کی 'سعی' کرنا، اگر 'حج اِفراد' کرنے اولے نے 'طواف قدوم' کے قت سعی نہ کی ہو یا پھر وہ اپنے گھر سے سیدھا منیٰ کی طرف چلا گیا ہو تو اسے 'طواف زیارت' کے بعد سعی کرنا ہوگی اور وہ قربانی کے دن تک اپنے احرام میں ہی رہے گا۔
*بخاری و مسلم*
*♻'حج قِران' کرنے والے کے کام:*
1⃣:- قربانی ساتھ لے کر یا قربانی کا کوپن لے کر میقات سے لباسِ احرام پہن کر نیت کرے 'اَللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ عُمْرَۃً وَّ حَجًّا' کہے۔
2⃣:- مکہ پہنچ کر 'طواف قدوم' کرنا۔
3⃣:- صفا اور مروہ کی 'سعی' کرنا، اگر اس دن سعی نہ کرسکا تو اسے 'طواف زیارت' کے بعد بھی اسے کیا جاسکتا ہے۔
4⃣:- یہ شخص قربانی کے دن تک احرام ہی میں رہے اور احرام کے ممنوع کاموں سے بچے۔
*بخاری و مسلم*
*🌐'حج تمتع' کرنے والے کے کام :*
1⃣:- میقات سے لباس احرام پہن کر نیت کر کے 'اَللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ عُمْرَۃً' کہنا۔
*2⃣:- 'طواف قدوم'* کرنا (یہی طواف عمرہ بھی ہے)
3⃣:- صفا اور مروہ کی سعی کرنا۔
4⃣:- سارے سر کے بال چھوٹے کرانا یا سر منڈانا۔
5⃣:- حالت احرام سے نکل جانا
*بخاری و مسلم*
*فائدہ:1⃣*
بیت اللہ کا 'طواف' کرتے وقت ہر چکر میں 'رکن یمانی' اور 'حجر اسود' کے درمیان یہ دعا پڑھنا مستحب ہے:
*🔅رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ*
'' نیز اس کے علاوہ ہر چکر کی کوئی دعا مخصوص نہیں، جو چاہیں *اللہ تعالی* سے دعائیں کریں۔''
*البقرۃ 201، أبوداود*
*فائدہ:2⃣*
صفاپر یہ دعا پڑھنا مستحب ہے۔
*⛰اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآئِرِ اللّٰہِ*
*سورہ بقرہ: 158*
*🔖اس کے بعد یہ الفاظ کہے:*
*أبْدَأُبِمَا بَدَأَ اللّٰہُ بِہٖ*
*🕋پھر قبلہ رخ ہوکر تین مرتبہ 'اَللّٰہُ أَکْبَر'کہے،*
اور تین بار یہ دعا پڑھے
*✨لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِي وَ یُمِیتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیرٌ، لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیکَ لَہٗ أنْجَزَ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَھَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَہٗ*
اور ان مذکورہ دعائوں کے درمیان میں قبلہ رخ ہوکر ہاتھ اٹھا کر جو دل چاہے دعا کرے۔ اور 'مروہ' پر بھی یہی دعا تین مرتبہ 'اَللّٰہُ أَکْبَر' کہہ کر پڑھے۔
*مسلم، ابو داود، نسائی*
یاد رہے کہ مردوں کے لیے دو سبز نشانوں کے درمیان دوڑنا مستحب ہے۔
*نسائی، ابن ماجہ*
*✍جاری ہے۔*
No comments:
Post a Comment