find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Yaum-E-Arfa ka Roza 9 Dhul Hijja ke Din Rakhna Hai?

یوم عرفہ کا روزہ 9 ذوالحجہ کے دن رکھنا ہے. سائل: . . .   .
الجواب بعون رب العباد:
یوم عرفہ نویں ذی الحجہ کے دن روز رکھنا غیر حاجی کے لئے سنت ہے۔
دلیل/ابوقتادہ  رضي اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم عرفہ کے روزہ کےبارہ میں فرمایا :
یہ گزرے ہوۓ اورآنے والے سال کے گناہوں کاکفارہ ہے۔[رواه مسلم (1162]۔
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غیر حاجی کے لئے عرفہ کے دن کا روزہ رکھنا مستحب ہے۔[228/6]۔
علامہ ابن قدامہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عرفہ کے دن روزہ رکھنا نبی علیہ السلام سے احادیث صحیحہ سے ثابت یے اور اسے دوسال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔[المغني443/4].
امام کاسانی حنفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عرفہ کے دن روزہ رکھنا مستحب ہے کیونکہ اس بارے میں کثرت احادیث موجود ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔[بدائع الصنائع76/2]۔
علامہ ابن عثیمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غیر حاجی کے لئے یوم عرفہ[9 ذی الحجہ] کے دن کا روزہ رکھنا سنت موکدہ ہے لیکن حاجی کے لئے اس دن کا روزہ رکھنا سنت نہیں کیونکہ نبی علیہ السلام نے اس دن کا حالت حج میں روزہ نہیں رکھا، دلیل حدیث میمونہ رضی اللہ عنھا کہ نبی علیہ السلام کے پاس عرفہ کے دن دودہ کا برتن بھیجا گیا آپ علیہ السلام نے اسے پیا اس حال میں کہ وہ کھڑے تھے۔ ۔ ۔ ۔[مجموع فتاوى ابن عثيمين" ج 20 سؤال رقم 404]۔
مذکورہ ادلہ اقوال اہل علم سے معلوم ہوا کہ غیر حاجی کے لئے یوم عرفہ کے دن کا روزہ رکھنا سنت ہے اور حاجی کے لئے سنت نہیں ہے۔
هذا ماعندي والله أعلم بالصواب.

   كتبه/أبوزهيرمحمد يوسف بهات البزلوي الرياضي.

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS