find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Qurbani ke Janwer ko Mehndi ya khushbu (خوشبو) lga Sakte Hai?

سوال:قربانی والے جانور کو مہندی لگانا جائز ہے یا نہیں..                  جواب ضرور دیں..سائل ۔ ۔   ۔ ۔ ۔
الجواب بعون رب العباد:
جو شخص قربانی کا ارادہ رکھتاہو اور وہ قربانی کے لئے قربانی کا جانور خریدے اگر وہ چاہے کہ وہ اپنے اس قربانی جانور کو مہندی خوشبو لگانا چاہے تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں قربانی کرنے والا اپنے قربانی کے جانور کو مہندی ، خوشبو وغیرہ لگا سکتا ہے۔
علامہ ابن باز رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ہمارے آباء واجداد اور فیملی کے کچھ افراد کا کہنا ہے کہ جانور کو ذبح کرنے سے پہلے مہندی وغیرہ نہ لگاو کیا یہ صحیح ہے؟
شیخ رحمہ اللہ نے جواب دیا کہ اسکی کوئی اصل نہیں ہے بلکہ اگر کوئی شخص اپنے قربانی کے جانور کو مہندی یا خوشبو وغیرہ لگانا چاہے تو لگا سکتا ہے ، اسی طرح سے اسے صاف رکھنا دھونے وغیرہ میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔ ۔  ۔۔ ۔۔۔۔۔۔ [فتاوی نور علی الدرب206/18]۔
ڈاکٹر صالح بن عبدالعزیز الغلیلہ اپنے ایک فتوے میں فرماتے ہیں کہ قربانی کے جانور کے سر بدن وغیرہ میں مہندی ، خوشبو لگانا افعال مباحہ[جائز امور ]میں سے ہے بعض لوگ قربانی کے کسی خاص جانور پر ایسا کرتے ہیں ، بہرحال جس بھی غرض سے ہو سب حالات میں مہندی لگانا جائز ہے البتہ مسلمان کو یہ یاد رکھنا چاھئے اسے یہ اعتقاد نہ ہو کہ ایسا کرنا سنت نہیں ہے لیکن یہ جائز امور میں سے ہے اسلئے قربانی کے جانور کو خوشبو لگانا ، اسے مہندی لگانا ، اسے دھونا وغیرہ جائز ہے۔
۔۔۔۔۔[فتاوى للشيخ للدكتور صالح بن عبد الله الغليقة ، السؤال:وضع الحناء على رأس خروف العيد].
علامہ ابن باز رحمہ اللہ نے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ بعض لوگ قربانی کے جانور کے چہرہ دہونے کا اھتمام کرتے ہیں شریعت مطھرہ میں اسکی کوئی اصل موجود نہیں ہے۔ [فتاوی للشیخ ابن باز رحمہ اللہ فتاوی لجنہ دائمہ8149]۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب.
وصلى الله وسلم على نبينا محمد وعلى آله وأصحابه أجمعين.

كتبه/ابوزهير محمد يوسف بٹ بزلوی ریاضی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS