find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Shirak kya Hai? Kya Shirak Karne wale ko Allah Maaf Karega.

Kya Shirak ki Maafi Hai?
Allah Taala Shirak ko kyu Maaf nahi karega?
Sbse Badi Gunaah Kya Hai Islam Me?
Shirak Kis Tarah hoti Hai?
Shirak karne wale kya jannat me jayenge?

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکات۔۔
ایک بار لازمی پڑھیں اور آگے شیر کریں۔۔۔
تحریر ازقلم   عبدالعزیز سلفی۔۔۔
ایک ذرہ برابر معمولی سا بھی عقیدہ کی خرابی درست نہیں معاف نہیں اور شرک کسی صورت  معاف نہیں۔۔۔ اللہ پاک نے صاف اور واضح فرمایا کہ شرک کو کبھی نہیں معاف کرو گا۔۔
شرک کی معافی کسی صورت بھی نہیں ہو سکتی ۔۔۔القران۔۔
اللہ پاک نے سب سے پہلے اپنی مقدس کتاب قرآن مجید میں توحید کا ذکر کیا قرآن مجید کی پہلی سورہ فاتحہ پڑھیں ترجمعہ تفسیر کے ساتھ توحید ہے اس کے بعد اعمال کا بیان آیا ہے اعمال میں سب سے پہلے نماز ہے عقیدہ توحید کے بعد
ایک رائی کے دانہ کے برابر بھی عقیدہ کی خرابی معاف نہیں توحید پرست مواحد ہو اس کے بعد زندگی کے باقی معملات
اللہ سبحان و تعالٰی ہر گناہ معاف کر دے گے پر شرک کبھی نہیں معاف کرے گے
شرک کی معافی بلکل نہیں
دین و اسلام کی بنیاد عقیدہ توحید پر ہے ہر نبی پیغمبر کی دعوت صرف و صرف خالص توحید کی دعوت تھی ہر نبی پیغمبر نے فاقت لااله الا اللہ کی دعوت دی یعنی نہیں کوئی معبود سوا اللہ کے بیشک اللہ سبحان و تعالٰی کے سوا کوئی معبود برحق نہیں
اب کوئی شخص اللہ سبحان و تعالٰی کے ساتھ کسی کو شریک کرے تو اس پر جنت حرام اب مشرک اللہ کی زات میں کسی کو شریک کرے یا صفات میں یا اللہ سبحان و تعالٰی کے حکم میں کسی کو شریک کرے شرک تو شرک بشک میرے رب کی نہ زات میں نہ صفات میں اور نہ ہی کوئی حکم میں شریک جب تک انسان ان سب کا اطراف کر کے باقی سب بطل معبود کا رد نہ کرے تب تک اسکا ایمان قبول نہیں
اہل شرک اور بدعت سے گزارش ہے کہ پہلے کلمہ توحید کا مطلب سمجھے معنی سمجھ لیں پھر کسی مواحد پر بددین خوارجی اور طرح طرح کے فتوے جاری کرنا
اللہ سبحان و تعالٰی سے دعا ہے کہ ہم سب کو شرک و بدعت کی غلاظت سے محفوظ فرمائے اور صحیح دین سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
صحیح بخاری حدیث نمبر 32
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ح. قَالَ وَحَدَّثَنِي بِشْرٌ، قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ لَمَّا نَزَلَتِ {الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ} قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَيُّنَا لَمْ يَظْلِمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ {إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ}
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب (سورۃ انعام) کی یہ آیت اتری جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان میں گناہوں کی آمیزش نہیں کی تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا (یا رسول اللہﷺ یہ تو بڑی مشکل بات ہے) ہم میں کون ایسا ہے جس نے گناہ نہیں کیا تب اللہ نے (سورۃ لقمان کی) یہ آیت اتاری شرک بڑا ظلم ہے۔
اللہ سبحان و تعالٰی ہم سب کو شرک و بدعت کی غلاظت سے محفوظ فرمائے اور صحیح دین سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
کیانی عبدالعزیز سلفی۔۔۔ 
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS