*لوگوں میں سب سےبہترکون ہیں؟*
🍀 قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
🌱( *خيركم من تعلم القرآن وعلمه* )
تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور سکھایا۔
📙صحيح البخاری:5027
🌱 ( *خياركم أحاسنكم أخلاقا* )
تم میں بہتر وہ ہیں جن کے اخلاق تم میں سب سے بہتر ہیں۔
📙 صحيح البخاری:6035
🌱( *خيركم أحسنكم قضاء* )
أي عند رد القرض.
تم میں بہتر وہ ہیں جو تم میں ادائیگی میں سب سے بہتر ہیں۔
📙 صحيح البخاری::2305
🌱 ( *خيركم من يُرجى خيره ويُؤمٓن شره* )
تم میں بہتر وہ ہیں جن سے خیر کی امید کی جائے اور ان کے شر سے امان ہو۔
📙 صحيح الترمذی:2263
🌱 ( *خيركم خيركم لأهله* )
تم میں بہتر وہ ہیں جو اپنے گھر والوں کے لئے اچھے ہیں۔
📙صحيح ابن حبان:4177
🌱 ( *خيركم من أطعم الطعام وردَّ السلام* )
تم میں بہتر وہ ہیں جو کھانا کھلاتے ہیں اور سلام کا جواب دیتے ہیں۔
📙 صحيح الجامع:3318
🌱 ( *خياركم ألينُكم مناكب في الصلاة* )
أي: يفسح لمن يدخل الصف في الصلاة .
تم میں بہتر وہ ہیں جو نماز میں کندھے نرم رکھیں
یعنی: جو نماز کے دوران صف میں داخل ہو اس کو جگہ دیں۔
📙 الترغيب والترهيب:234/1
🌱 ( *خير الناس من طال عمره وحسن عمله* )
تم میں بہتر وہ ہے جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل نیک ہو۔
📙 صحيح الجامع:3297
🌱 ( *خير الناس أنفعهم للناس* )
لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ دینے والے ہیں
📙صحيح الجامع:3289
🌱 ( *خيرالأصحاب عند الله خيركم لصاحبه، وخير الجيران عند الله خيركم لجاره* )
اللہ کے ہاں سب سے بہتر ساتھی وہ ہے جو اپنے ساتھی کے لئے بہترین ہے اور اللہ کے ہاں سب سے بہتر ہمسایہ وہ ہے جو اپنے ہمسائے کے لئے بہترین ہے۔
📙صحيح الأدب المفرد/84
🌱 ( *خير النَّاس ذوالقلب المَخْمُوم واللِّسان الصَّادق* ) قالوا : صدوق اللسان نعرفه ، فما مخموم القلب ؟ قال :
( *هو النقي، التقي، لا إثم عليه، ولا بغي، ولا غل، ولا حسد* ) .
لوگوں میں سب سے بہتر مخموم دل والے اور سچی زبان والے ہیں
صحابہ نے کہا : سچی زبان تو ہم جانتے ہیں مخموم دل سے کیا مراد ہے؟
فرمایا: وہ (دل) جو صاف ، بچنے والا ، جس پر کوئی گناہ نہ ہو ، باغی نہ ہو ، نہ اس میں دھوکہ ہو اور نہ حسد۔
📙صحيح الجامع:3291
*جعلني الله وإياكم منهم*
اللہ مجھے اور آپ کو ایسے لوگوں میں سے بنا دے۔آمین
No comments:
Post a Comment