find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Sahab-E-Fn Ulema ki kader kijiye Aur Result Dekhiye.

*🌹صاحب فن علماء کی قدر کیجئے اور رزلٹ دیکھئے🌹*
*👈📜اس پیغام کو آگے شئر کرنے سے پہلے ایک مرتبہ مکمل ضرور پڑھ لیں*
*🌻افــتـخار احمـد جـامــعی*
*امـام و خــطـیـب جامـع مــسـجد بـشنپــور بازار مـدھےپــورہ بہار ـ الہند ـ🌻*

اللہ اکبر اللہ اکبر ۔۔۔۔مغرب کی اذان ہورہی تھی
اذان دینے والے کی آواز بہت دلنشین تھی نہ چاہتے ہو ئے بھی میرے قدم مسجد کی جانب بڑھنے لگے
مسجد میں داخل ہوا تو حیران رہ گیا مسجد  جمعہ کی نماز کا منظر پیش کررہی تھی ۔۔۔۔۔
نماز ادا کی تو امام صاحب کی قراءت نے سماں باندھ دیا  خود میں بھی رو دیا ۔
کچھ ہی دیر میں، میں نے فیصلہ کر لیا امام صاحب کو میں اپنی مسجد میں لے کر جاؤں گا  کیونکہ جب امام اچھا ہو ، اس کی قرات بھی اچھی ہوتو مسجدیں آباد ہوتی ہیں
نماز کے بعد امام صاحب سے مصافحہ کیا نمبر لیا، اسی دوران میری ملاقات مسجد کے صدر  فہیم صاحب سے ہوئی میری پرانی شناسائی تھی  میں نے اپنے ارادے سے انہیں آگاہ کیا تو وہ مسکرا دئیے
کہنے لگے آپ امام صاحب سے بات کر لیجیے
مجھے کچھ حیرت ہوئی انہوں نے میری بات  پر کسی قسم کا  ردعمل ظاہر نہیں کیا ۔
میں نے  وقت ضائع کرنا مناسب نہیں سمجھا اور اسی وقت امام صاحب کے پاس پہنچ گیا اور ان سے اپنے مقصد کی بات کی کہ میری بات سُن کر وہ  بھی مسکرا دئیے
میں ابھی تک اس کے مسکرانے کی وجہ نہیں جان پا رہا تھا
میں نے  امام صاحب سے کہا : امام صاحب ! ہم آپ کو یہاں سے اچھی تنخواہ دیں گےیہاں سے بہتر سہولیات فراہم کریں گے ۔ امام صاحب نے کہا
آپ کو معلوم ہے یہاں میری تنخواہ کیا ہے اور مجھے کیا کیا سہولیات میسر ہیں ؟  امام صاحب نے میری جانب دیکھتے ہوئے کہا ــ
معلوم تو نہیں لیکن یہاں سے بہتر ہو گی
اچھا ! امام صاحب نے کہا
میری تنخواہ اس وقت یہاں 30000 ہزار روپے ہے  اور مسجد انتظامیہ نے مجھے جورہائش دی ہوئی ہے وہ شاندار لگژری  اپارٹمنٹ ہے ۔امام صاحب نے مسجد سے متصل اپنے گھر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا
بالکونی سے ہی اندازہ ہو رہا تھا کہ گھر کس قدر شاندار ہو گا
میں حیران رہ گیا ، امام صاحب بھی مسکرا دئیے
واپس جاتے ہوئے  میں مسجد کے صدر فہیم صاحب سے ملا اور ان سے پوچھا کیا آپ امام صاحب کو 30000 ہزار روپے تنخواہ دیتے ہیں ؟
فہیم صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا
جی بالکل ہم امام صاحب کو30000 ہزار تنخواہ دیتے ہیں ۔
اتنی زیادہ تنخواہ..... جب کہ امام تو 8 حد ہے 10 ہزار روپے میں بہت اچھا مل جاتا ہے  پھر اتنی بھاری تنخواہ اور اتنی شاندار رہائش؟آپ عادتیں بگاڑ رہے ہیں ان مولویوں  کی ۔میں نے کچھ زچ ہوتے ہوئے کہا
فہیم صاحب اب باقاعدہ ہنس دئیے ۔۔۔۔۔۔یعنی انگور کھٹے ہیں
فاروقی صاحب ! یہ اس لیے کہ آپ   جیسی انتظامیہ کے لوگ انہیں اپنی مساجد میں نہ لے  جا سکیں ۔
ایک لمحے کے لیے تو میں جھینپ گیا  ۔
فاروقی صاحب ! امام جتنا زیادہ اچھا ہو گا مسجد اتنی آباد رہے گی ۔۔۔۔جتنا قابل خطیب ہو گا علاقے کے لوگ اتنے زیادہ  با شعور ہوں گے ۔۔مسجد کے صدر فہیم صاحب نے کہا فاروقی صاحب۔ہم اپنے با صلاحیت لوگوں کو سپورٹ نہیں کرتے ۔۔۔۔۔بلکہ استیصال کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔۔ہم ایک مووی میکر ، فلم میکر ،  ڈیزائنر کو تو اچھا معاوضہ دینے کو تیا رہیں لیکن ایک مذہبی رائیٹر سے فی سبیل اللہ کام کرانا چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ایک  ٹھیکدار کو تو مسجد و مدرسے کی تعمیر کے لیے لاکھوں دینے کو تیار ہیں لیکن قوم کی  تعمیر کرنے والے امام ،معلم کو ایک قلیل رقم 10 ہزار دیتے ہوئے دل دکھتا ہے ۔۔۔۔۔
دنیا بھر میں پروفیشنل لوگوں کی قدر کی جاتی ہے ۔۔۔۔ہم اپنے لوگوں کو ذلیل کرتے ہیں ۔
کیا ایک امام کی ضروریات ایک مزدور سے بھی کم ہے ؟
مزدور کی ماہانہ انکم بھی 15 سے20 ہزار ہوتی ہے  آج کے دور میں................ اور ایک مستری  آج بھی 25 سے 30000 ہزار ماہانہ کماتا ہے
کیا ایک امام ، یا مدرسے کا استاد اچھے گھر کی خواہش نہیں کر سکتا ؟
آپ کی مسجد کی ماہانہ آمدنی 40,50 ہزار روپے ہےایک امام و خطیب اچھا رکھ لیں چندہ ڈبل ہو جائے گا کیا آپ کو امام و خطیب کی تنخواہ نکالنے میں کوئی دقت ہو گی ؟
نہیں نا ! لیکن نا جانے ہم خود تو جہاں نوکریا ں کرتے ہیں  وہاں سے 50 ہزار سے زائد تنخواہ لیتے ہیں لیکن امام کو اور مدرسے کے استاد کو 8 ہزار تنخواہ میں اپنا غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں ۔
فاروقی صاحب ! آپ ایک ملٹی نیشنل کمپنی سے وابستہ ہیں  خود بتائیے آپ کے یہاں فن کے ماہرین کیسے قدر کی جاتی ہے ان کو کیسے سپورٹ کیا جاتا ہے۔
او ر سنیے دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی NGO, این جی اوز کو   اسلام کے منافی پروپیگنڈہ کرنے کے عوض کروڑوں ڈالر فراہم کیے جاتے ہیں ۔۔۔۔اور اس فنڈ کے لیے وہ دنیا بھر میں میوزک کنسرٹ کرتے ہیں اور اس کے جو  پیسے آتے ہیں وہ  ان اسلامی ممالک  میں موجود این جی اوز کو دے دئیے جاتے ہیں وہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ان این جی اوز کو  مرنے نہیں دیتے بلکہ زندہ رکھتے ہیں ۔
ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم  اپنے با صلاحیت لوگوں کو جینے نہیں دیتے
آپ اپنی مسجد کے لیے ایک اچھے خطیب اور امام کو تلاش کیجیے یقین جانیے آپ اتنااچھا پیکج دیں گے تو امام صاحب آپ کے پاس سے کہیں نہیں جائیں گے اپنے اہل علم اور با صلاحیت لوگوں کی قدر کیجیے انہیں ضائع مت کیجیے ۔اس کا نعم البدل اللہ عطا کریگا
فہیم صا حب کی بات میں وزن تھا . چنانچہ ہم لوگوں نے بھی ایک اچھے امام کا انتخاب کر کے اس کی تنخواہ پچیس ہزار25000 طے کر دیے اور عوام لناس کے اندر اس بات کی تنبیہ کر دی گئی کہ کوئی بھی امام صاحب کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ نہیں کریگا چاہے وہ مسجد کے متولی ہی کوں نہ ہو ــ نوٹ ـ صرف پڑھے نہیں عمل کر کے دیکھے ان شاءاللہ بہت ہی زیادہ فائدہ ہوگا ـ

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS