find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Jisne Khana Khane ki jyada Aadat Dali Uska Dil Shakht Ho Jayega.

نبی علیہ السلام نے فرمایا:(من تعود كثرة الطعام والشراب، قسا قلبه)۔

   کہ جس نے کھانا کھانے کی زیادہ عادت ڈالی اس کا دل سخت ہوجائے گا۔[رمز الصحة: ص 9 للمؤلف: السيد محمود الأصفهانى ۔ المجموعة: طب
تحقيق: الطبعة: الثانية سنة الطبع: 1403 ، مستدرك الوسائل جلد 16 ،  نمبر:19631 ، وص:218  ،  19646 ، لحسين النوري الطبرسي شيعي إيراني المتوفي سنة1320هجري ، كتاب طب النبي صلى الله عليه وسلم ص نمبر:23 ،
لأبي العباس جعفر المستغفري النسفي السمرقندي ، ربيع الأبرار ونصوص الاخبار جلد3/نمبر:246،  نمبر:234].
مذکورہ حدیث ایک من گھڑت اور موضوع ہے۔
کتب احادیث میں اس طرح کی کوئی حدیث موجود نہیں ہے۔
یعنی اس حدیث کی کوئی اصل نہیں ہے یہ ایک جھوٹی روایت ہے۔
اسلئے اس طرح کی جھوٹی اور من گھڑت حدیث بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاھئے۔
نبی علیہ السلام کی طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرنا کبائر گناہوں میں سے ہے۔۔
قرآن کریم نےکہا کہ جب تمہارے پاس کوئی فاسق خبر لے کر آئے اسکی تحقیق کیا کرو۔
اسی طرح نبی علیہ السلام نے فرمایا کہ جس نے میری طرف جھوٹی بات منسوب کی اسے چاھئے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جھنم میں بنالے۔[بخاری وصحیح مسلم]۔
اسلئے ہم سب کو اس طرح کی جھوٹی احادیث بیان نہیں کرنی چاھئے۔
مذکورہ حدیث صرف  کتب شیعہ وروافض میں پائی جاتی ہے جیساکہ اوپر ہم نے کتب شیعہ کا حوالہ دیا ہے ۔ اور شیعہ حضرات نے ہی سب سے زیادہ من گھڑت موضوع اور جھوٹی احادیث وضع کئے ہیں۔
هذا ماعندي والله أعلم بالصواب.
كتبه/حافظ أبوزهير محمد يوسف بٹ بزلوی ریاضی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS