find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Fal Nikalna Kaisa hai Kya Yah Badsaguni Hai?

 Fal Nikalna Kaisa HAi? Kya Yah Badsaguni Ke Jimrey Me Aata Hai

فال نکلوانا یا بد شگونی
اسلام سے پہلے اہلِ عرب میں دستور تھا کہ جب کوئی اہم کام کرنا ہوتا مثلاً سفر یا نکاح یا کوئی بڑا سودا کرنا ہوتا تو وہ تیروں کے ذریعے فال نکالا کرتے تھے ، ہمارے ہاں بھی ہندو معاشرت کے اثرات کے تحت فال نکلوانے یا نیک و بَد شُگون کی بہت سی روایات چلی آرہی ہیں ۔ مثلاً صفر کا مہینہ ، بدھ کا دن ، یا فلاں دن کا کسی وجہ سے منحوس ہونا - بلی کا راستہ کاٹ جانا ، یہ سب اوہام پرستی کی اقسام ہیں ۔ مکرو فریب، وہم پرستی اور خرافات ہیں.
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
وَإِن يَمْسَسْكَ اللّهُ بِضُرٍّ فَلاَ كَاشِفَ لَهُ إِلاَّ هُوَ وَإِن يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلاَ رَآدَّ لِفَضْلِهِ يُصِيبُ بِهِ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ.
اور اگر اللہ تم کو کوئی تکلیف پہنچائے تو بجز اس کے اور کوئی اس کو دور کرنے والا نہیں ہے اور اگر وہ تم کو کوئی خیر پہنچانا چاہے تو اس کے فضل کا کوئی ہٹانے والا نہیں اور وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اپنا فضل پہنچاتا ہے،اور وہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔(سورة يونس:107)
سورۃ شوریٰ میں ارشاد ہے:
وَمَا أَصَابَكُم مِّن مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُواْ عَن كَثِيرٍ.
اور جو مصیبت بھی تم کو پہنچتی ہے تو اُس (بد اعمالی) کے سبب سے ہی (پہنچتی ہے) جو تمہارے ہاتھوں نے کمائی ہوتی ہے حالانکہ بہت سی(کوتاہیوں) سے تو وہ درگزر بھی فرما دیتا ہے۔
(سورۃ الشُّوْرٰی، : 30)
رسول اللہ ﷺ نے اِن تمام باتوں کی نفی فرمائی ،اِس حوالے سے کُتبِ احادیث میں متعدد روایات ہیں،جن میں قابل ذکر مسلم کی ایک حدیث ہے کہ:
يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَيُعْجِبُنِي الْفَأْلُ» قَالَ قِيلَ: وَمَا الْفَأْلُ؟ قَالَ: «الْكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ»
انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث روایت ہےکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " کسی سے کو ئی مرض خود بخود نہیں لگتا براشگون کی کو ئی چیز نہیں اور مجھے نیک فال اچھی لگتی ہے ۔" کہا آپ سے عرض کی گئی : نیک فال کیا ہے ؟ فر ما یا : " پاکیزہ کلمہ( دعا یا حوصلہ افزائی یا دانائی پر مبنی کو ئی جملہ۔)
(صحیح مسلم،باب:بدشگونی،(نیک)فال اور ان چیزوں کا بیان جن میں نحوست ہے.)
درج بالا آیات اور حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ اچھا مشورہ یا نصیحت کر دینا ، یا کسی کے لیے دعا کر دینا ، نیک فال ہے ، اور کوئی وقت ، کوئی مہینہ یا دن منحوس نہیں ہو تا، سو ہر وہ دن مبارک ہے جس میں اللہ کی اطاعت کی جائے اور ہر وہ وقت انسان پر منحوس ہے جس میں وہ اللہ کی نافرمانی کرے۔ درحقیقت اصل نُحوست گناہوں اور بداعمالیوں میں ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS