♡میرے بستر سے اُتر دُکھ میرے
میں نے اک عمر اسی بستر پر
اپنی نیندوں سے کنارہ کر کے
تیری نیندوں کی حفاظت کی ہے♡
♡آج اعصاب شکستہ ہیں مرے
نیند بھی ضد پر اتر آئی ہے♡
♡میں جو ہر رات ترے پہلو میں
ایک کروٹ پہ پڑا رہتا ہوں♡
♡آج آسُودہ بدن ہونے دے
آج کی رات فقط آج کی رات
پورے بستر پر مجھے سُونے دے!!
Home »
Sher O Shayri
» Bister Pe Mujhe Sone De.
No comments:
Post a Comment