ننانوے(۹۹)رجسٹر کھولے گا
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
اللہ میری امت کے ایک شخص کو قیامت کے دن سب لوگوں کے سامنے کھڑا کردے گا اور اس شخص کے سامنے ننانوے(۹۹)رجسٹر کھولے گا (جن میں اس کے گناہ لکھے ہوئے ہوں گے) ،
ہر رجسٹر تاحد نگاہ پھیلا ہوا ہوگا۔
پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا:
کیا تم اس میں سے کسی چیز کا انکار کرتے ہو؟
کیا میرے فرشتوں نے تم پر کوئی ظلم کیا؟
☀وہ کہے گا:نہیں
اے میرے رب! اللہ تعالیٰ فرمائے گا:
کیا تمہارا کوئی عذر ہے؟
⭐ وہ کہے گا: نہیں اے میرے رب
❤اللہ تعالیٰ فرمائے گا
کیوں نہیں میرے پاس تمہاری ایک نیکی ہے اور آج تم پر کوئی ظلم نہیں ہو گا۔ ایک پر چی نکالی جائے گی اس میں لکھا ہوگا:
أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ،اللہ تعالیٰ فرمائے گا: (اپنے اعمال کے) وزن ہونے کی جگہ پہنچ کر وہ کہے گا: ا تنے رجسٹروں کے مقابلے میں اس پرچی کی کیا حیثیت ؟اللہ تعالیٰ فرمائے گا:تم پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔
رجسٹروں کو ایک پلڑےمیں رکھا جائے گا اور اس پرچی کو دوسرے پلڑے میں،رجسٹر اوپر اٹھ جائیں گے اور پرچی بھاری ہو جائے گی، اللہ کے نام کے مقابلے میں کوئی چیز بھاری نہیں ہو سکتی۔
سلسلہ صحیحہ رقم 2539
No comments:
Post a Comment