find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Rafuldayein Nabi-E-Akram Sallahu Akaihe wasallam Tak.

~رفع الیدین نبی کریمؐ تک~
مشہور تابعی ابو اسماعیل محمد بن اسماعیل رحمہ اللہ سے پوچھا گیا آپ"" نماز ""میں رکوع جاتے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت"" رفع الیدین""" کرتے ہو۔ ۔ یہ رفع الیدین کہاں سے لی؟ ؟
ابو اسماعیل نے فرمایا:
میں نےاپنے استاد ""ابو نعمان الفضل"" رحمہ اللہ سے لی۔ ۔۔
ابو نعمان الفضل رحمہ اللہ سے پوچھا گیا آپ نے رفع الیدین کہاں سے لی؟ ؟
ابو نعمان الفضل نے فرمایا:
میں نے اپنے استاد ""حماد بن زید"" سے لی-
( حماد بن زید نے سات صحابہ کرامؓ سے علم سیکھا)
حماد بن زید رحمہ اللہ سے پوچھا گیا آپ نے رفع الیدین کہاں سے لی؟ ؟*
*حماد بن زید نے فرمایا:*
*میں نے اپنے استاد ""ایوب سفطیانی"" رحمہ اللہ سے لی
ایوب سفطیانی سے پوچھا گیا آپ نے رفع الیدین کہاں سے لی؟ ؟
ایوب سفطیانی رحمہ اللہ نے فرمایا:
میں نے اپنے استاد ""عطا بن ابی رباح"" رحمہ اللہ سے لی۔ ۔
عطا بن ابی رباح سے پوچھا گیا آپ نے رفع الیدین کہاں سے لی؟ ؟
عطا بن ابی رباح نے دو سو صحابہ کرام سے ""ملاقات"" کی،،عطا بن ابی رباح ""امام ابو حنیفہ"" رحمہ اللہ کے استاد تھے۔ ۔عطا بن ابی رباح فرماتے ہیں میں نے پوری زندگی آخری صحابی"""" ابو طفیل عامر بن واصلہؓ """کو سینے پر ہاتھ باندھے ہوئے رکوع جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے ہوئے""" رفع الیدین""" کرتے دیکھا
نوٹ
آخری صحابی ابوطفیل عامر بن واصلہؓ 110ھ کو فوت ہوئے
عطا بن ابی رباح نے فرمایا:
میں نے ابوبکر صدیقؓ کے نواسے حضرت عبداللہ بن زبیرؓ سے لی۔ ۔
عبداللہ بن زبیرؓ سے پوچھا گیا آپ نے رفع الیدین کہاں سے لی؟ ؟
عبداللہ بن زبیرؓ نے فرمایا:
میں نے اپنے نانا ابو بکر صدیقؓ سے لی۔ ۔
ابو بکر صدیقؓ سے پوچھا گیا آپ نے رفع الیدین کہاں سے لی؟؟
تو ابوبکر صدیقؓ نے فرمایا:
"صٙلّٙیْتُ خٙلْفٙ رٙسُوْلِ اللّٰہ""
میں نے نبی کریمؐ سے لی--
(سنن الکبریٰ للبہقی صفحہ: 72)

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS