اعمال
مقداد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب قیامت کا دن ہوگا تو سورج کو بندوں کے قریب کر دیا جائے گا
حتی کہ وہ ایک یا دو میل کے فاصلے پر رہ جائے گا۔
تو سورج انہیں جلائے گا،اس وقت وہ اپنے اعمال کے بقدر پسینے میں غرق ہوں گے،
کسی کو ایڑیوں تک،پسینہ آرہا ہوگا،
❤ کسی کو گھٹنوں تک،کسی کو کمر تک اور کسی کو منہ تک۔
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے منہ کی طرف اشارہ کیا،
یعنی اسے پسینے کی لگام پہنائی جائے گی۔
سلسلہ صحیحہ رقم 2520
No comments:
Post a Comment