find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Chhoti Si Zindagi me Logo Se Kaise Mohabbat Kare.

Mukhtaser Si Zindagi Me Khushiyan Hasil Kare.

مختصر سی زندگی میں خوشیوں کا انبار سمیٹنے میں بہت تگ و دو نہیں ہوتی بس دلوں کا ملنا شرط ہے ۔ ایکدوسرے سے دل مل جائیں تو زبان کی کڑواہٹ بھی سماعت
میں زہر نہیں گھول سکتی اور زبان کی شیرینی میں بھی مزید مٹھاس کی تشنگی باقی رہتی ہے ، اور سچ پوچھیے تو یہی تشنگی ہمیں ایکدوسرے سے ناراض نہیں ہونے دیتی ، یہاں تک کہ ہماری زندگیوں میں اگر کوئی سوئے ظن رکھنے والا دوست داخل ہوجاتا ہے تو یہی تشنگی رنج و مسرت کے درمیان حائل ہو جاتی ہے جو کسی دل کو گھائل نہیں ہونے دیتی ۔ ۔ خوش رہیے ، ایسے لوگوں میں سے ہر گز نہ بنیے جن کا دور جانا سکون کا باعث بن جائے بلکہ خلقِ اللہ عزوجل کے ساتھ ایسے رہیں کہ آپ کا دور جانا سب کو رُلا دے ، آپ سے ملنے کے لیے سب کو بے چین کردے ، آپ کی شخصیت کو رول ماڈل بنادے ، آپ ہنسیں تو سب ہنسیں ، آپ روئیں تو سب رو پڑیں ، آپ چلیں تو آپ میں وہ وقار ہو جسکی زبان ہو ، وہ شرافت ہو جس میں رعب ہو ، وہ نفاست ہو جو قابل رشک ہو ۔۔۔ جب آپ کسی پر صلہ کی امید کے بغیر احسان کریں گے تو یقین جانیے دنیا سمیٹ لیں گے اور اگر کسی پر احسان آپ کی زبان سے بار بار سامنے والے کے دل پر ہتھوڑے برسائے تو یقین کیجیے بھری دنیا میں آپ سمٹ جائیں گے ، تنہا رہ جائیں گے ۔ ہم اس وقت میں جی رہے ہیں جسے ہم فتنہ کہتے ہیں لیکن جان لیجیے کہ ہماری نسلوں کے لیے یہ بہترین وقت ہوگا ، تو فتنوں کے سمندر سے عافیت آپ کی اس طرح سے ضرورت ہونی چاہیے جیسے کسی جسم کو جینے کے لیے کھانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اپنی زبان سے وہ زہرِ ھلاہل مثل ان قدموں کے نہ ادا کیجیے جو ریت پر اپنے نقوش چھوڑ جاتے ہیں ، ریت پر تو پھر بھی سمندر کی لہریں نقوش مٹا دیتی ہیں لیکن دلوں پر ثبت ہونے والے نقوش کے لیے آج وہ سمندر کہیں نہیں ملے گا جسکی لہریں ہمارے دلوں کو صاف کر دیں ۔ ایکدوسرے کو تکلیف پہنچانا چھوڑ دیجیے ، کسی کے آنسووں میں اپنی خوشیاں تلاش کرنا چھوڑ دیجیے ۔۔۔۔ آپکی آنکھیں کسی کو روتا ہوا دیکھنے کی متلاشی نہ ہوں ، کسی کی آہ و بکا جب آپکے کانوں کے راستے دل تک پہنچے تو انہیں دروازہ مقفل نہ ملے ۔۔۔ وسعتِ دل کے ساتھ انسانوں کے درد کو محسوس کیجیے ، جب بھی کسی کے لیے برا سوچنے یا برا کرنے کی غلطی کربیٹھیں تو اسکی جگہ اپنے آپ کو بٹھادیں ، جب بھی ترش لفظوں کو کسی کی طرف روانہ کریں تو اسکی جگہ پر اپنے آپ کو کھڑا کردیں ۔ اللہ تعالیٰ ہماری مختصر سی زندگی سے رنجشوں اور عداوتوں کو دور فرمائے ۔ ہم جب تک جییں تو ایسے جییں کہ لوگ ہم سے ملنے کے لیے بے قرار رہیں ، اور جب ہماری روح قفصِ عنصری سے پرواز کر جائے اور لوگوں کے کاندھے ہمیں ہماری منزل تک پہنچادیں تو لوگ ہماری یاد میں بے اختیار رو پڑیں ۔
وٙالسَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
سب کے درد میرے دل کا درد بنادے مولا !
کوئی دشمن بھی دستک دے تو مسیحائی ملے!
فرعون کی مثل ہے وہ منافقت کے لباس میں !!
جب درویش کو محسوس ہو بلند ہے مقام اسکا

ایڈمنز !
تحریر  شیخ جرجیس انصاری حفظہ           مسزانصاری
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS