find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

HMADARD Biwi Ki Ahmiyat.

😊💛ہمدرد بیوی کی اہمیت💛☺
آج آپ کو اپنی تحریر میں تصویر کے دو رخ دیکھاوں گا .....
پہلا رخ👈" آپ کو بہت مس کر رہی ہوں. "
" کیا ہو رہا ہے ڈیئر ؟ "
" اگر فارغ ہیں تو دو منٹ کال پر بات ہی کر لیں."
" توبہ ہے!!! جواب تک نہیں دیتے. "
" آج تو لفٹ ہی کوئی نہیں! "
ذیشان نے میٹنگ سے فارغ ہو کر موبائل سائلنٹ سے ہٹانے کے لیے جیب سے نکالا تو اپنی نئی نویلی بیوی فوزیہ کے چار گھنٹوں میں آئے ہوئے یہ میسجز پڑھ کر اور کئی مس کالز دیکھ کر اس کا چہرہ غصہ سے سرخ ہو گیا.
" یہ تو ہاتھ دھو کر میرے پیچھے ہی پڑ گئی ہے. آج میں اس کا نخرہ نکالتا ہوں. "، یہ بڑبڑاتے ہوئے اس نے بیوی کو کال ملا دی.
" شکر ہے کہ آپ کو ہماری یاد بھی آ ہی گئی. "، کال ریسیو کرتے ہی اس کی بیوی لاڈ بھرے لہجے میں بولی.
" یہ کیا ڈرامہ لگا رکھا ہے میرے ساتھ؟ میں تمہارے ساتھ موبائل پر لگا رہوں گا یا اپنا کوئی اور کام بھی کروں گا؟ میسجز اور کالز کر کر کے میرا دماغ خراب کر دیا ہے تم نے. اپنی اوقات میں رہو. بیوی ہو تو بیوی بن کر رہو. میری ماں یا میری محبوبہ بننے کی کوشش نہ کرو. خبردار! جو آئندہ مجھے اس طرح کال میسج کیے. "
ذیشان ایک ہی سانس میں غصے سے چلاتے ہوئے بہت کچھ کہہ گیا.
اس کے ساتھ ہی رابطہ ٹوٹ گیا، کسی کا دل اور مان بھی ٹوٹ گئے. اس کے ساتھ ساتھ مزید بھی بہت کچھ ٹوٹ گیا. اس دن کے بعد ذیشان کو گھر سے باہر کبھی بھی فوزیہ کے میسجز یا کالز نہیں آئیں. یوں ذیشان کا مسئلہ حل ہو گیا.
.....................
دوسرا رخ👈 " آپ کو بہت مس کر رہی ہوں. "
" کیا ہو رہا ہے ڈیئر ؟ "
" اگر فارغ ہیں تو دو منٹ کال پر بات ہی کر لیں."
" توبہ ہے!!! جواب تک نہیں دیتے. "
" آج تو لفٹ ہی کوئی نہیں! "
مراد نے میٹنگ سے فارغ ہو کر موبائل سائلنٹ سے ہٹانے کے لیے جیب سے نکالا تو اپنی نئی نویلی بیوی عالیہ کے چار گھنٹوں میں آئے ہوئے یہ میسجز پڑھ کر اور کئی مس کالز دیکھ کر اس کے چہرے پر بے اختیار محبت بھری مسکراہٹ پھیل گئی.
" یہ تو میری ہی یادوں میں کھوئی رہتی ہے. "، اپنے آپ سے خود کلامی کرتے ہوئے اس نے اپنی بیوی کا نمبر ڈائل کر دیا.
" شکر ہے کہ آپ کو ہماری یاد بھی آ ہی گئی. " کال ریسیو کرتے ہی اس کی بیوی لاڈ بھرے لہجے میں بولی.
" کیسی بات کرتی ہو جانِ من! آپ تو ہر وقت میری یادوں میں بستی ہو. لیکن کیا کروں. آفس کے بہت سارے کام بھی کرنے پڑتے ہیں ناں. میں ایک میٹنگ میں تھا اور موبائل سائلنٹ تھا. ابھی میٹنگ سے فارغ ہو کر موبائل دیکھا تو آپ کے میسجز اور کالز دیکھتے ہی آپ کو کال ملا دی. "، مراد نے محبت بھرے لہجے میں ساری تفصیل بتائی.
" اس کا مطلب یہ ہے کہ میں آفس ٹائم میں آپ کو کال میسج نہ کیا کروں؟ "، مراد کی بیوی نے سنجیدہ لہجے میں کہا.
" میں نے یہ کب کہا. یہ تو میری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے مجھے آپ جیسی بیوی عطا کی کہ جو مجھ سے اتنی محبت کرتی ہے کہ مجھ سے دور رہ کر بھی مجھے ہی یاد کرتی رہتی ہے. آپ بے شک میسجز کالز کرتی رہیں مگر میں ضروری کاموں سے فارغ ہو کر ہی جواب دیا کروں گا. بس اس پر ناراض نہیں ہوا کرنا. "، مراد نے بڑی نرمی سے بات کرتے ہوئے کہا.
" کیسی باتیں کرتے ہیں. میں بھلا کیوں ناراض ہونے لگی. مجھے آپ کی یاد آئی تو رابطہ کر لیا. لیکن ظاہر ہے کہ آپ ہر وقت میرے ساتھ ہی بات تو نہیں کر سکتے ناں. اچھا چلیں آپ اپنا کام کریں. جب گھر آئیں گے تو مزید گپ شپ کریں گے. "
" جی ٹھیک ہے. اپنا خیال رکھنا. السلام علیکم! "
مراد نے محبت بھرے لہجے میں کہا.
سلام کا جواب دے کر عالیہ نے کال کاٹ دی. رابطہ ٹوٹ گیا مگر نہ تو کسی کا دل ٹوٹا اور نہ ہی مان ٹوٹا. کچھ بھی نہ ٹوٹا. آئندہ کے لیے عالیہ نے پورا احساس کرتے ہوئے آفس ٹائم کے دوران مراد سے رابطہ کم کر دیا تاکہ اس کے میسجز کالز کی وجہ سے ان کے کسی کام میں حرج نہ آئے.....لہذا اپنی چاند سی بیوی کی قدر کیجئیے گا شکریہ
ایسی بیوی خوش نصیبوں کو ملتی ہیں....اللہ ہمارا نصیب بھی اچھا کرے ایسی بیوی دے جو صبح فجر کی نماز کیا رات تہجد کی نماز کے لیے بھی جگاے....

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS