find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ek shauhar ko Apni Biwi Ke Sath Kaisa Suluk Karna Chahiye.

شوھر کو چاھیئے کہ وہ اپنی بیوی کو بے حد اھمیت دے ، اسے ایک قیمتی چیز کی طرح سنبھال سنبھال کر رکھے ، اسے بے توقیر نہ ھونے دے، نہ خود اولاد کے سامنے اس کی بے عزتی کرے اور نہ کسی کو کرنے دے ،یاد رکھے اس کی بیوی کی عزت اس کی اپنی عزت ھے اور بیوی کی بے عزتی اس کی ذاتی بے عزتی ھے،جس عورت کو اس کی اولاد کے سامنے مارا پیٹا جاتا ھے یا گالی گلوچ اور طنز و استہزاء کا نشانہ بنایا جاتا ھے وہ اپنی اولاد کی نظر مین بے توقیر اور بے وقار ھو جاتی ھے،،پھر ایسی ماں سے اولاد سنبھالے نہیں سنبھالی جاتی وہ بھی ماں کو ھاؤس میڈ کی طرح ٹریٹ کرتے ھیں ،، ایسے بچے آگے چل کر اپنی بیویوں کے لئے بھی برے شوھر ثابت ھوتے ھیں ! میاں بیوی میں ناچاقی یا رنجش ھو بھی جائے جو کہ ایک فطری اور لازمی چیز ھے،، جب نبی ﷺ جیسی ھستی کے گھر میں بھی ھوئی ھے تو کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں بہت اچھا انسان ھوں تو میرے گھر میں نہیں ھو سکتی ،، عورت بھی " ایک قسم کی" انسان ھے اسے بھی غصہ آتا ھے تو وہ غصہ اپنے شوھر پر ھی نکالے گی یا محلے والوں پہ نکالے گی ؟،، پھر کپڑا پھٹ بھی جائے تو انسان محلے کو نہیں دکھاتا پھرتا کہ میری شلوار پھٹ گئ ھے،، میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ھیں،، لباس ستر بھی ڈھانپتا ھے اور خوبصورتی اور زینت بھی بخشتا ھے ،، عورت کے بغیر مرد اس حکمران کی طرح ھوتا ھے جس کا تختہ الٹ دیا گیا ھو،، پھرتا ھے میر خوار کوئی پوچھتا نہیں ،، گھر پھر گھر ھوتا ھے ،، ابوظہبی میں تو چھڑے کو کرائے پہ مکان کوئی نہیں دیتا چاھے اڑتا ھوا ولی اللہ کیوں نہ ھو ،، جبکہ فیملی کے لئے سب لوگ چشم براہ ھوتے ھیں ،،کیونکہ فیملی والا معزز گنا جاتا ھے اور چھڑا بےلباس و بے اعتبار !
شوھر کو چاھیئے کہ وہ اپنی تنخواہ میں سے ایک معقول رقم بیوی کو دے تا کہ وہ اس میں سے اپنی ضرورت کی چیزیں بھی لے کچھ صدقہ کرے اور کچھ اپنے والدین کو بھی بھیجے کیونکہ انہوں نے اسے پیدا کیا ،پالا پوسا اور پڑھایا اور اس کی خاطر مالی و جذباتی قربانی دی ،، اس کے والدین کا بھی اس پر اتنا ھی حق ھے جتنا شوھر کے والدین کا شوھر پر ھے ،، کبھی اس کے والدین یا بھائیوں کے لطیفے نہ بنائے اپنی اولاد کے سامنے ان کے ننھیال کو تمسخر کا نشانہ نہ بنائے بلکہ انہیں اپنے والدین کی سی عزت دے تاکہ بیوی بھی اس کے والدین کی دل و جان سے خدمت کرے !

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS